معروف اداکارہ مایا علی شادی کب کریں گی؟ اداکارہ نے بتا دیا
اشاعت کی تاریخ: 20th, March 2025 GMT
پاکستان شوبز کی خوبرو اداکارہ مایا علی کا کہنا ہے کہ وہ شادی کیلئے تیار ہیں تاہم جب صحیح شخص زندگی میں آئے گا تب ہی شادی کریں گی۔
حال ہی میں مایا علی ندا یاسر کے پروگرام میں اپنی کزنز کے ہمراہ شریک ہوئیں جہاں انہوں نے شوبز سمیت زندگی کے مختلف پہلوؤں پر اظہار خیال کیا۔ندا یاسر نے مایا سے سوال کیا کہ وہ شادی کر کریں گی۔ جس کے جواب میں مایا علی کا کہنا تھا کہ وہ اب شادی کیلئے مکمل طور پر تیار ہیں، ان کے گھر والوں کی طرف سے ان پر شادی کا کوئی دباؤ نہیں ہے تاہم وہ اس فیصلے میں کوئی جلد بازی نہیں کرنا چاہتیں۔
اداکارہ کا کہنا تھا کہ وہ ایک ایسے شخص سے شادی کرنا چاہیں گی جو ان کی والدہ کی عزت کرے، ان کے کام کو سمجھے اور انہیں سپورٹ کرے۔مایا علی نے بتایا کہ ان کی والدہ اکثر شادی کو لے کر پریشان ہوجاتی ہیں تاہم ان کے بھائی اور کزنز ان کی والدہ کو سمجھاتے ہیں کہ مایا کو شادی کا فیصلہ خود کرنے دیں اور جب اسے کوئی اس کے مطابق شخص ملے وہ تب ہی شادی کرے۔
.ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: مایا علی
پڑھیں:
معروف بھارتی اداکار سائبر حملے کا شکار، ہیکرز نے کیا مطالبہ کیا؟
کناڈا فلم انڈسٹری کے مشہور اداکار اور ہدایتکار اوپیندرا راؤ اور ان کی اہلیہ پریانکا کا موبائل فون ایک سائبر حملے میں ہیک ہوگیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق اوپیندرا راؤ اور ان کی اہلیہ پریانکا کا موبائل فون اس وقت ہیک ہوا جب انہیں ایک پیغـام موصول ہوا جس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ ان کا ایک آن لائن آرڈر کسی مسئلے کے باعث ڈیلیور نہیں کیا جا سکا۔
اس پیغام میں دیے گئے مخصوص علامات والے نمبر پر کال کرنے کا کہا گیا تاکہ آرڈر ڈیلیور کروایا جاسکے۔ جب پریانکا اور اوپیندرا راؤ نے یہ نمبر ملایا تو ان کے موبائل فونز نے کام کرنا بند کر دیا اور دونوں کے فونز ہیک ہوگئے۔
ہیکرز نے دونوں کے موبائل میں موجود دوستوں اور اہل خانہ کے نمبرز پر پیغامات بھیج کر 55 ہزار روپے کا مطالبہ کیا اور کہا کہ وہ کچھ ہی گھنٹوں میں یہ رقم واپس کردیں گے۔
یاد رہے کہ اوپیندرا راؤ نے واقعے کی اطلاع پولیس اور سائبر کرائم یونٹ کو کردی ہے جس پر ان کی جانب سے تحقیقات کی جارہی ہے۔