شہباز شریف بلوچستان کے مسائل حل کیلئے پُرعزم ہیں، سرفراز بگٹی
اشاعت کی تاریخ: 20th, March 2025 GMT
وزیراعلیٰ بلوچستان کا کہنا تھا کہ بلوچستان کیلئے میگا پراجیکٹ دینے پر وزیراعظم کے شکر گزار ہیں، بلوچستان کی ترقی کیلئے مثبت قدم اٹھایا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی وزرا کے ساتھ ملاقات میں بہت سارے معاملات پر اتفاق ہوا، ایسے قوانین بنا رہے ہیں جو فورسز کو لڑائی لڑنے میں مضبوط کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ وزیراعظم بلوچستان کے مسائل حل کیلئے پرعزم ہیں، شہباز شریف ہماری ہر ممکن مدد کر رہے ہیں۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ بلوچستان کیلئے میگا پراجیکٹ دینے پر وزیراعظم کے شکر گزار ہیں، بلوچستان کی ترقی کیلئے مثبت قدم اٹھایا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی وزرا کے ساتھ ملاقات میں بہت سارے معاملات پر اتفاق ہوا، ایسے قوانین بنا رہے ہیں جو فورسز کو لڑائی لڑنے میں مضبوط کریں گے۔
سرفراز بگٹی نے کہا کہ اپنی سکیورٹی فورسز کو مضبوط کرنا ہمارا فرض ہے، تمام وفاقی قیادت کوئٹہ میں بیٹھ کر اب فیصلے کر رہی ہے جو خوش آئند ہے۔
انہوں نے کہا کہ وزرا کو اس مینڈیٹ کے ساتھ بھیجا کہ اب بلوچستان کے فیصلے کوئٹہ میں ہوں گے، بلوچستان کے عوام کی طرف سے وزیراعظم اور وفاقی وزرا کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔
وزیراعلیٰ بلوچستان کا کہنا تھا کہ صوبے میں امن و امان سمیت 47 نکات پر تفصیلی ڈسکشن ہوئی، ہم نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ وفاقی محکموں سے متعلق صوبے کے مسائل پر ہر 2 ماہ بعد اجلاس متعلق کریں گے۔ سرفراز احمد بگٹی نے کہا کہ اب صوبے کے مسائل یہی پر ڈسکس ہوں گے اور حل کئے جائیں گے، اجلاس میں لاپتہ افراد سمیت کچھ قوانین پر بھی ڈسکشن کی گئی۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے صوبے کے زمینداروں کو سولر پینل سسٹم کا منصوبہ دیا، سولر پینلز سسٹم منصوبے کا 70 فیصد وفاق اور 30 فیصد بلوچستان ادا کرے گا۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: انہوں نے کہا کہ بلوچستان کی سرفراز بگٹی بلوچستان کے کے مسائل
پڑھیں:
وزیراعظم شہباز شریف کا چترال میں یونیورسٹی، اسپتال اور گیس سہولت فراہم کرنے کا اعلان
وزیراعظم شہباز شریف نے اپر چترال میں اسپتال اور یونیورسٹی بنانے کے ساتھ ساتھ گیس کی سہولت فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔
مقامی نجی میڈیاکے مطابق، وزیراعظم نے چترال میں دانش اسکول کے سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی حکومت دور دراز علاقوں میں شہری سہولیات فراہم کرنے کے لیے اقدامات کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ انہیں کسی نے نہیں بتایا کہ دانش اسکول بنایا جائے، لیکن وہ آج چترال کے عوام کو ان کا حق دینے کے لیے یہاں آئے ہیں۔ دانش اسکول ایچ ای سن کالج کے برابر معیار کا ادارہ ہوگا اور یہاں غریب بچوں کو مفت معیاری تعلیم فراہم کی جائے گی۔
وزیراعظم نے کہا کہ چترال کے عوام کا جدید تعلیم کا خواب شرمندہ تعبیر ہوگا۔ دانش اسکول کا افتتاح تو ہو چکا ہے، اور اپر چترال میں جلد ایک یونیورسٹی اور اسپتال بھی تعمیر کیا جائے گا۔ ساتھ ہی یہاں فوری طور پر گیس پلانٹ بھی لگایا جائے گا۔ چترال شندور روڈ پر تعمیراتی کام جاری ہے، جسے اگلے سال دسمبر تک مکمل کرنے کا منصوبہ ہے۔
شہباز شریف نے مزید کہا کہ ملک بھر کے طلبہ کے لیے میرٹ کی بنیاد پر ایک لاکھ لیپ ٹاپ تقسیم کیے جائیں گے، جن میں چترال کے بچے بھی شامل ہوں گے۔