لاہور: رنگ روڈ کے نالے سے ماں اور بیٹی کی تشدد زدہ لاشیں برآمد
اشاعت کی تاریخ: 21st, March 2025 GMT
لاہور:
شمالی چھاؤنی کے علاقے میں رنگ روڈ کے قریب نالے سے ماں اور بیٹی کی تشدد زدہ لاشیں برآمد ہوئیں۔
پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں 32 سالہ خاتون اور اس کی 10 سالہ بیٹی شامل ہیں تاہم تاحال ان کی شناخت نہیں ہو سکی۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور فرانزک ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور شواہد اکٹھے کرکے مختلف پہلوؤں پر تحقیقات کا آغاز کر دیا۔
ایس پی کینٹ اویس شفیق کی ہدایت پر ایس ڈی پی او نارتھ کینٹ اور گلدشت ٹاؤن چوکی انچارج جائے وقوعہ پر موجود رہے، جبکہ لواحقین کی تلاش کے لیے گردونواح میں سرچ آپریشن بھی کیا جا رہا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ لاشوں کو مزید قانونی کارروائی کے بعد ایدھی ایمبولینس کے ذریعے مردہ خانے منتقل کیا جائے گا، جبکہ واقعے کے محرکات جاننے کے لیے مزید تحقیقات جاری ہیں۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
لاہور میں ٹریفک حادثہ: بوتلوں سے بھرا ٹرک رکشے پر الٹ گیا، چار افراد جاں بحق
لاہور کے علاقے ایم اے او کالج کے قریب خوفناک ٹریفک حادثے میں چار افراد جاں بحق ہو گئے۔
عینی شاہدین کے مطابق بوتلوں سے بھرا ٹرک رکشے کے اوپر الٹ گیا جس کے نتیجے میں رکشے میں سوار چار افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے۔ ریسکیو 1122 کے مطابق حادثے کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں 60 سالہ شبانہ زوجہ شفیق، 67 سالہ شفیق ولد فردوس محمد، 35 سالہ ساجد ولد شفیق، اور 32 سالہ اقرہ زوجہ ساجد شامل ہیں۔ لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے میو اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔
ریسکیو 1122 کا کہنا ہے کہ علاقے میں ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی ہے جبکہ پولیس نے موقع پر پہنچ کر حادثے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔