دنیا میں پہلی بار مکمل طور پر اے آئی کی مدد سے تیار کردہ اخبار شائع
اشاعت کی تاریخ: 21st, March 2025 GMT
دنیا میں پہلی بار ایسا اخبار شائع کیا گیا ہے جسے مکمل طور پر آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) ٹیکنالوجی نے تیار کیا۔
جی ہاں واقعی اٹلی کے ایک اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے دنیا کا پہلا ایسا اخباری ایڈیشن شائع کیا ہے جو اے آئی ٹیکنالوجی نے تیار کیا۔Il Foglio نامی اس اخبارکو اے آئی کی مدد سے شائع کرنے کا مقصد یہ ثابت کرنا تھا کہ یہ نئی ٹیکنالوجی کس طرح موجودہ عہد میں اس کام پر اثرات مرتب کرسکتی ہے۔
4 صفحات پر مشتمل اس اخبار کے اے آئی ایڈیشن کو 18 مارچ کو آن لائن اور عام دکانوں پر فروخت کے لیے پیش کیا گیا تھا۔اخبار کے ایڈیٹر کلاڈیو کریسا کے مطابق یہ دنیا میں کسی روزانہ شائع ہونے والے اخبار کا پہلا ایسا ایڈیشن تھا جسے مکمل طور پر اے آئی کی مدد سے تیار کیا گیا۔انہوں نے بتایا کہ ہر چیز جیسے تحریریں، شہ سرخیاں، سمریز اور دیگر سب کچھ اے آئی ٹیکنالوجی نے کیا۔
یہ تجربہ اس وقت کیا گیا جب دنیا بھر میں میڈیا اداروں کی جانب سے دیکھا جا رہا ہے کہ اے آئی ٹیکنالوجی کو کس طرح اشاعت یا دیگر شعبوں کا حصہ بنایا جاسکتا ہے۔اطالوی اخبار کے پہلے صفحے میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بارے میں ایک اسٹوری موجود تھی، اسی طرح روسی صدر کے بارے میں ایک کالم شائع کیا گیا تھا۔اٹلی کی معیشت کے بارے میں بھی ایک اسٹوری دی گئی تھی۔
اخبار کے دیگر صفحات میں بھی خبریں اور مختلف اسٹوریز موجود تھیں جو سادہ اور بالکل واضح تھیں جن میں گرامر کی کوئی غلطیاں بھی نہیں تھیں۔آخری صفحے میں اے آئی کی مدد سے ایڈیٹر کے نام قارئین کے خطوط تیار کیے گئے تھے۔اخبار کے ایڈیٹر کے مطابق Il Foglio ایک حقیقی اخبار ہے اور اس آزمائش کا مقصد یہ دیکھنا ہے کہ اے آئی کا عملی استعمال کس حد تک ممکن ہے۔
.ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: اے ا ئی کی مدد سے ئی ٹیکنالوجی اخبار کے کیا گیا
پڑھیں:
جدید ٹیکنالوجی سے لیس پی این ایس ساہیوال گن بوٹ کی لانچنگ
پاک بحریہ کے لیے مقامی طور پر تیار کردہ جدید ترین گن بوٹ “پی این ایس ساہیوال” کی لانچنگ تقریب کراچی شپ یارڈ اینڈ انجینئرنگ ورکس میں منعقد ہوئی۔
تقریب کے مہمانِ خصوصی وائس چیف آف دی نیول اسٹاف، وائس ایڈمرل اویس احمد بلگرامی تھے۔
مہمانِ خصوصی نے پاک بحریہ کے پلیٹ فارم ڈیزائن وِنگ اور کراچی شپ یارڈ اینڈ انجینئرنگ ورکس کی مشترکہ کاوشوں کو سراہتے ہوئے اسے دفاعی خود کفالت کی جانب ایک اہم پیش رفت قرار دیا۔
پی این ایس ساہیوال میں طویل فاصلے تک مار کرنے والی سیمی آٹومیٹک گنز نصب کی جائیں گی، جو اسے مختلف بحری سیکیورٹی آپریشنز کی انجام دہی کے قابل بناتی ہیں۔
یہ گن بوٹ جدید ٹیکنالوجی سے لیس ہے اور ساحلی و سمندری دفاع میں کلیدی کردار ادا کرے گی۔
پاک بحریہ مستقبل میں اس طرز کی مزید گن بوٹس تیار کرنے پر بھی غور کر رہی ہے، جس سے نہ صرف بحری دفاعی صلاحیت میں اضافہ ہوگا بلکہ مقامی دفاعی صنعت کو بھی فروغ ملے گا۔
تقریب میں پاک بحریہ کے اعلیٰ حکام، وزارتِ دفاعی پیداوار، KS&EW اور شپ بلڈنگ انڈسٹری سے وابستہ نمائندگان نے شرکت کی۔
Post Views: 1