اسلام آباد، راولپنڈی میں 22 اور 23 مارچ کو بڑی گاڑیوں کا داخلہ بند ہوگا
اشاعت کی تاریخ: 21st, March 2025 GMT
ترجمان نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کا کہنا ہے کہ اسلام آباد، راولپنڈی میں 22 اور 23 مارچ کو بڑی گاڑیوں کا داخلہ بند ہوگا، بڑی گاڑیوں کا داخلہ 22 مارچ دوپہر 12 سے 23 مارچ سہ پہر 3 بجے تک بند ہوگا۔
پشاور سے براستہ جی ٹی روڈ آنے والی بڑی گاڑیوں کو مارگلہ اور ٹیکسلا پر روک دیا جائے گا، پشاور سے براستہ موٹروے پر آنے والی بڑی گاڑیوں کو برہان انٹرچینج پر روک دیا جائے گا۔
لاہور سے براستہ موٹر وے آنے والی بڑی گاڑیاں چکری انٹرچینج پر روک دی جائیں گی، لاہور سے براستہ جی ٹی روڈ آنے والی بڑی گاڑیوں کو مندرا ٹول پلازہ پر روک دیا جائے گا۔
ترجمان موٹروے کا کہنا ہے کہ کشمیر اور مری سے آنے والی بڑی گاڑیاں17میل ٹال پلازہ سے20 کلو میٹر پہلے روک دی جائیں گی۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: ا نے والی بڑی بڑی گاڑیوں سے براستہ پر روک
پڑھیں:
وزیر داخلہ محسن نقوی کا مستونگ میں کامیاب آپریشن پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
(سٹی42)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے مستونگ میں بھارتی سپانسرڈدہشتگردوں کے خلاف کامیاب آپریشن پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیاہے۔
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے 4 دہشت گردوں کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہتے ہوئے کہاکہ سکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرکے دہشت گردوں کے مذموم عزائم کو ناکام بنایا،دہشت گردی کے خلاف پورا ملک اپنی بہادر سکیورٹی فورسز کے ساتھ کھڑا ہے۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی
وزیرداخلہ محسن نقوی نے مزیدکہاکہ سکیورٹی فورسزبلوچستان میں دہشت گردوں کے خلاف بھرپور اور مؤثر کارروائیاں کر رہی ہیں ،فتنہ الہندوستان اور فتنہ الخوارج کا ناپاک گٹھ جوڑ وطن عزیز کا امن تباہ نہیں کر سکتا۔