وزیراعظم شہباز شریف نے عمرہ کی سعادت حاصل کر لی
اشاعت کی تاریخ: 22nd, March 2025 GMT
ویب ڈیسک:وزیراعظم شہباز شریف نے دورہ سعودی عرب کےد وران عمرہ کی سعادت حاصل کرلی۔
وزیراعظم محمد شہباز شریف نے اپنے وفد کے ہمراہ عمرہ ادا کیا، وزیراعظم نے خانہ کعبہ میں نوافل ادا کیے اور ملک و قوم اور امت مسلمہ کی فلاح و بہبود اور ترقی کے لیے دعا کی۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز وزیراعظم شہباز شریف نے مسجد نبویؐ میں نماز جمعہ ادا کی تھی جس کے بعد عمرہ کی ادائیگی کیلئے وفد کے ہمراہ بذریعہ ٹرین مکہ مکرمہ روانہ ہوئے تھے۔
’زندگی‘ نے تاجروں کی سہولت کےلیے QR ساؤنڈ باکس متعارف کروا دیا
واضح رہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف 4 روزہ دورے پر سعودی عرب میں موجود ہیں جہاں انہوں نے گزشتہ روز جدہ میں سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات کی تھی۔
وزیراعظم شہبازشریف اور سعودی ولی عہد کے درمیان ملاقات میں پاکستان اور سعودی عرب نے دفاعی اور سکیورٹی تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا اور باہمی شراکت داری کو نئی بلندیوں تک پہنچانے کے عزم کا اعادہ کیا۔
.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: شہباز شریف نے
پڑھیں:
شہباز شریف کی نواز شریف سے ملاقات، خیبر پختونخوا میں سیلابی صورتحال سے آگاہ کیا
وزیراعظم نے جاتی عمرہ میں صدر مسلم لیگ نون سے ملاقات میں پارٹی ٹکٹوں کے اجراء، امیدواروں کے انتخاب اور انتخابی حکمت عملی پر مشاورت کی، میاں نواز شریف نے ہدایت کی کہ عوامی مسائل کے حل اور متاثرین کی امداد کو اولین ترجیح دی جائے تاکہ عوامی اعتماد کو مزید مضبوط کیا جا سکے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم شہباز شریف جاتی عمرہ پہنچے اور مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں نواز شریف سے اہم ملاقات کی۔ ملاقات میں وزیر اعظم نے میاں نواز شریف کو خیبر پختونخوا میں حالیہ سیلاب کے بعد کی صورتحال، ریسکیو و ریلیف اقدامات اور متاثرین کی بحالی کے منصوبوں پر تفصیلی طور پر آگاہ کیا۔
وزیراعظم نے بتایا کہ وفاقی اور صوبائی ادارے ریلیف سرگرمیوں میں بھرپور انداز میں شریک ہیں اور متاثرہ علاقوں میں امدادی سامان اور طبی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جا رہا ہے جبکہ ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال اور آئندہ ضمنی انتخابات پر بھی تفصیلی مشاورت کی گئی۔
ذرائع کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے قائد اور وزیراعظم نے پارٹی ٹکٹوں کے اجراء، امیدواروں کے انتخاب اور انتخابی حکمت عملی پر مشاورت کی، میاں نواز شریف نے ہدایت کی کہ عوامی مسائل کے حل اور متاثرین کی امداد کو اولین ترجیح دی جائے تاکہ عوامی اعتماد کو مزید مضبوط کیا جا سکے۔