جب تک فوج کے کنٹرول کا 100 فیصد یقین نہ ہوجائے لبنان میں رہیں گے،اسرائیل
اشاعت کی تاریخ: 22nd, March 2025 GMT
تل ابیب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مارچ2025ء)اسرائیل کے ایک سفارتی ذریعے نے تصدیق کی ہے کہ اسرائیلی فوج لبنان کے پانچ مقامات پر اس وقت تک موجود رہے گی جب تک اس بات کی تصدیق نہیں ہو جاتی کہ لبنانی فوج سرحدوں کو کنٹرول کرنے کی 100 فیصد صلاحیت رکھتی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق ذرائع نے کہا کہ اسرائیل لبنان میں حزب اللہ کو مسلح کرنے اور اس کو رقوم کی منتقلی اور متعلقہ حکام کو ہتھیاروں کی فراہمی کو روکنے کے لیے کام کر رہا ہے۔
ہم صرف نگرانی کے کردار سے مطمئن نہیں ہوں گے۔(جاری ہے)
ذریعہ نے کہا کہ جنوبی لبنان میں 5 پوائنٹس پر اسرائیلی افواج کی موجودگی لبنان کے ساتھ جنگ بندی کے معاہدے کے نتیجے میں مانیٹرنگ میکانزم کے مطابق ہے۔ یہ جنگ اسرائیل نے حزب اللہ کے ساتھ گزشتہ موسم خزاں میں لڑی تھی۔ایک اور تناظر میں سفارتی ذریعے نے کہا کہ اسرائیل حقیقی اور عملی طور پر اور فوجی کارروائیوں کے ذریعے ایرانی محور کے خاتمے کو یقینی بنانے کے لیے کام کر رہا ہے۔ اسرائیل 7 اکتوبر 2023 کے حملے کے بعد فوجی کارروائی کو حل کے طور پر دیکھ رہا ہے۔ ذریعے نے یہ بھی کہا کہ اسرائیل شام میں جو کچھ ہو رہا ہے اس کی نگرانی بھی کر رہا ہے۔
.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے کہ اسرائیل رہا ہے
پڑھیں:
جب تک بانی پی ٹی آئی کو رہائی نہیں ملتی ہم کھڑے رہیں گے، علیمہ خان
فائل فوٹوبانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان نے کہا ہے کہ جب تک بانی پی ٹی آئی کو رہائی نہیں ملتی ہم کھڑے رہیں گے۔
راولپنڈی میں اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان نے کہا کہ توشہ خانہ کیس ناجائز ہے، ابھی تک کسی کو اندر نہیں جانے دیا جارہا۔
انہوں نے کہا کہ ہمیں نہیں معلوم اندر کیا ہو رہا ہے۔
سلمان اکرم راجا نے کہا کہ شاہ محمود قریشی کے خلاف ابھی 8 سے 9 مقدمات زیرِ سماعت ہیں، وہ مزید 8 مقدمات میں گرفتار ہیں۔
علاوہ ازیں تحریک انصاف کے رہنما بیرسٹر علی ظفر نے کہا کہ یہ نہیں ہوسکتا کہ ٹرائل فیملی اور وکلاء کے بغیر ہو، اندر جرح ہو رہی ہے گواہ پیش ہو رہے ہیں۔
بیرسٹر علی ظفر نے کہا کہ یہ ٹرائل غیر قانونی اور غیر جمہوری عمل ہے۔