چینی صدر کے خصوصی ایلچی کی نمیبیا کی صدارتی حلف برداری کی تقریب میں شرکت WhatsAppFacebookTwitter 0 22 March, 2025 سب نیوز

بیجنگ :چینی صدر شی جن پھنگ کے خصوصی ایلچی اور قومی عوامی کانگریس کی قائمہ کمیٹی کے وائس چیئرمین پھنگ چنگ ہوا نے نمیبیا کی نئی صدر نیتومبو ندیتوا کی حلف برداری کی تقریب اور نمیبیا کی آزادی کی 35 ویں سالگرہ کی تقریب میں شرکت کی اور صدر ندیتوا سے ملاقات کی۔

پھنگ چنگ ہوا نے صدر شی جن پھنگ کی جانب سے نمیبیا کی آزادی کی 35 ویں سالگرہ کے موقع پر صدر ندیتوا کو مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ انہوں ںے کہا کہ چین اور نمیبیا کے درمیان گہری روایتی دوستی ہے اور اس سال دونوں ممالک کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی 35 ویں سالگرہ ہے ۔

چین اس موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے نمیبیا کے ساتھ قریبی تبادلوں کو جاری رکھنے، سیاسی باہمی اعتماد میں اضافہ کرنے، عملی تعاون کو گہرا کرنے، بین الاقوامی تعاون کو مضبوط بنانے اور دونوں ممالک کے عوام کے بہتر فائدے کے لیے چین نمیبیا جامع اسٹریٹجک شراکت داری کو فروغ دینے کا خواہاں ہے۔

.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: نمیبیا کی کی تقریب

پڑھیں:

ماحول دوست ٹیکنالوجی کے فروغ کیلئے پالیسی اقدامات تیار ہیں، معاون خصوصی

اسلام آباد:

وزیراعظم کے معاون خصوصی ہارون اختر خان نے کہا ہے کہ پاکستان کو ماحول دوست ٹرانسپورٹ کی جانب گامزن کیا جا رہا ہے اور ماحول دوست ٹیکنالوجی کے فروغ کے لیے پالیسی اقدامات تیار ہیں۔

وزیراعظم کے معاون خصوصی ہارون اختر خان کی زیر صدارت الیکٹرک گاڑیوں کی پالیسی سے متعلق پانچویں اسٹیئرنگ کمیٹی کا اجلاس ہوا، جس میں وفاقی وزارتوں، فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر)، اسٹیٹ بینک، سی ڈی اے اور وزیراعظم کے کوآرڈینیٹرز نے شرکت کی۔

اجلاس میں اسٹیئرنگ کمیٹی نے 30-2025 کی نئی انرجی وہیکل پالیسی کی پیش رفت کا جائزہ لیا اور الیکٹرک گاڑیوں کے لیے سبسڈی اسکیم کے پہلے مرحلے پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔

پاکستان کے موسمی حالات کے تناظر میں بیٹری کی خصوصیات اور کارکردگی پر بریفنگ دی گئی۔

ہارون اختر نے کہا کہ الیکٹرک وہیکل پالیسی پر وزارتِ صنعت نے صوبوں سے مشاورت کی اور عمل درآمد کے لیے تعاون جاری رہے گا، گرین ہاؤس گیسز کی کمی اور کاربن کریڈٹ کے لیے بین الاقوامی معیارات سے تجزیہ کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کی ہدایت پر ماحول دوست ٹیکنالوجی کے فروغ کے لیے پالیسی اقدامات تیار ہیں اور وزیراعظم کے وژن کے مطابق پاکستان کو ماحول دوست ٹرانسپورٹ کی جانب گامزن کیا جا رہا ہے۔

وزیراعظم معاون خصوصی نے کہا کہ الیکٹرک گاڑیاں نہ صرف درآمدی ایندھن پر انحصار کم کریں گی بلکہ ماحولیاتی آلودگی بھی کم ہو گی، حکومت کا عزم ہے کہ پاکستان کو گرین ٹرانسپورٹ نظام کی طرف لے جایا جائے۔

ہارون اختر خان نے کہا کہ نئی پالیسی کا مقصد ٹیکنالوجی، معیشت اور ماحولیات سے ہم آہنگ ترقی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • چین اٹلی کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی 55ویں سالگرہ منانے کے لیے خصوصی آرٹ نمائش کا روم میں انعقاد
  • چین اٹلی سفارتی تعلقات کے قیام کی 55ویں سالگرہ منانے کے لیے چائنا میڈیا گروپ کے زیر اہتمام افرادی و ثقافتی تقریب کا انعقاد
  • فیچر فلم’’شی جن پھنگ کی ثقافت میں دلچسپی‘‘ کا مین اسٹریم اطالوی میڈیا پر نشرکر دی گئی
  • گلوبل آرٹیفیشل انٹیلی جنس گورننس انیشی ایٹو: ڈیجیٹل تہذیب میں قدیم مشرقی حکمت کی روشن خیالی
  • ماحول دوست ٹیکنالوجی کے فروغ کیلئے پالیسی اقدامات تیار ہیں، معاون خصوصی
  • جاپان کے ہتھیار ڈالنے کی سالگرہ، چین کا نئے فوجی سازوسامان کی نمائش کا فیصلہ
  • پی ایچ اے کے مری شہر میں سجاوٹ اور ہارٹیکلچر بارے خصوصی اقدامات
  • وزیراعلیٰ مریم نوازکی زیرصدارت محرم الحرام کے انتظامات کیلئے خصوصی اجلاس
  • چینی صدر جاپانی جارحیت اور فاشزم کے خلاف فتح کی 80ویں سالگرہ کی تقریب میں شرکت کریں گے
  • اداکارہ رمشا خان کو سالگرہ پر بولڈ لباس پہننے پر تنقید کا سامنا