چوتھے ٹی ٹوئنٹی میں پاکستانی ٹیم 105 رنز پر ڈھیر، کیویز نے میچ اور سیریز جیت لی
اشاعت کی تاریخ: 23rd, March 2025 GMT
چوتھے ٹی ٹوئنٹی میں کیویز نے 115 رنز سے پاکستان کو شکست دے کر پانچ میچز کی سیریز میں فیصلہ کن برتری حاصل کرلی۔نیوزی لینڈ کی ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 220 رنز اسکور کیے، جواب میں پاکستان کی پوری ٹیم 16.2 اوورز میں 105 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔ماؤنٹ مینگنوئی میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان کے کپتان سلمان علی آغا نے ٹاس جیت کر پہلے نیوزی لینڈ کو بیٹنگ کی دعوت دی۔پاکستانی ٹیم میں محمد حارث، حسن نواز، سلمان علی آغا (کپتان)، محمد عرفان خان، شاداب خان، عبدالصمد، خوشدل شاہ، محمد عباس آفریدی، شاہین شاہ آفریدی، ابرار احمد اور حارث رؤف شامل تھے۔5 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز میں میزبان نیوزی لینڈ کو تین ایک کی برتری حاصل ہوگئی اور یوں کیویز نے یہ سیریز جیت لی۔نیوزی لینڈ نے پہلے دو میچز میں پاکستان کو شکست دی تھی جب کہ تیسرے میچ میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کو 9 وکٹوں سے شکست دی۔ اس میچ میں 22 سالہ بیٹر حسن نواز نے دھواں دھار سنچری بناکر بابر اعظم کا ریکارڈ توڑا تھا۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: میں پاکستان نیوزی لینڈ
پڑھیں:
پی ایس ایل کے 2 میچز کا شیڈول کیوں تبدیل کیا گیا؟
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل ) سیزن 10 کے 2 میچز کا شیڈول تبدیل کردیا گیا ہے، دونوں میچز کی نئی تاریخ بھی سامنے آگئی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق براڈ کاسٹرز کی درخواست پر پی ایس ایل کے ملتان میں شیڈول میچز کو ری شیڈول کردیا گیا ہے، یکم مئی کو شیڈول ملتان سلطانز اور کراچی کنگز کا میچ 6 مئی کو ہو گا۔
یہ بھی پڑھیں: پی ایس ایل 10: لاہور قلندرز نے ملتان سلطانز کو 5 وکٹوں سے شکست دیدی
اس کے علاوہ 10 مئی کو شیڈول ملتان سلطانز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا میچ 11 مئی کو کھیلا جائے گا، براڈ کاسٹرز نے لاجسٹک مسائل کی وجہ سے میچز ری شیڈول کرنے کی درخواست کی۔
دوسری جانب پاکستان کرکٹ بورڈ نے اس حوالے سے کوئی باضابطہ اعلان نہیں کیا ہے۔
یاد رہے کہ پہلگام واقعے کے بعد پاک بھارت تعلقات میں کشیدگی کی وجہ سے پی ایس ایل سے وابستہ بھارتی براڈکاسٹرز کو واپس بھیج دیا گیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: پی ایس ایل کی براڈ کاسٹ کمپنی میں شامل بھارتی عملے کو واپس بھیج دیا گیا
پہلگام واقعے کے بعد اسپورٹس اسٹریمنگ چینل فینکوڈ نے ہندوستان میں پی ایس ایل کی براہ راست اسٹریمنگ کو معطل کردیا تھا، چینل نے پی ایس ایل سے متعلق ویڈیوز اور میچز کی جھلکیاں بھی اپنے پلیٹ فارم سے ہٹادیں تھی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news بھارتی براڈ کاسٹرز پی ایس ایل ری شیڈول کراچی کنگز کوئٹہ گلیڈی ایٹرز ملتان سلطانز