پشین میں پولیس لائن پر دستی بم حملہ
اشاعت کی تاریخ: 23rd, March 2025 GMT
عیسی ترین : پشین میں پولیس لائن پر دستی بم حملہ کیا گیا
پشین ، پولیس لائن کے مین گیٹ پر دستی بم حملہ کیا گیا ، ، تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ،
واضح رہے آج ہی باجوڑ میں پولیس اہلکار کو ریموٹ کنٹرول بم دھماکہ سے نشانہ بنانے کی کوشش ناکام ہو گئی اور اہلکار دھماکہ سے محفوظ رہا۔ یہ پولیس پر حملے کا آج دوسرا واقعہ ہے ۔
ڈی پی او باجوڑ وقاص رفیق نے بتایا کہ تھانہ لوئی سم کی حدود میں پولیس کانسٹیبل گوہر موٹر سائیکل پر گھر جا رہا تھا اس دوران اُسے زور بنڈی میں ریموٹ کنٹرول بم سے نشانہ بنایا گیا، تاہم اہلکار دھماکہ سے محفوظ رہا۔یاد رہے کہ مذکورہ پولیس کانسٹیبل کے والد گل شاعلی کو بھی چند سال قبل دہشت گردوں کی جانب سے بم دھماکے میں شہید کیا گیا تھا۔
قلات ؛ 24 گھنٹے بعد موبائل نیٹ سروس بحال
.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: میں پولیس
پڑھیں:
پشاور :سی ٹی ڈی تھانے کے مال خانے میں بارودی مواد پھٹنے سے دھماکہ
24 نیوز : پشاور میں سی ٹی ڈی تھانے کے مال خانے میں بارودی مواد پھٹ گیا۔
دھماکے کے بعد مال خانے میں موجود ایمونیشن کو بھی آگ لگ گئی۔ سی ٹی ڈی تھانے میں موجود عملے اور قیدیوں کو باہر نکال لیاگیا۔
سیکورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ۔ ذرائع کے مطابق واقعہ دہشت گردی نہیں۔
ایس ایس پی آپریشنز پشاور کے مطابق دھماکے سے عمارت کے ایک حصے کو نقصان پہنچا۔
بھارتی نژاد دنیا کی معروف کمپنی کو اربوں کا چونا لگا کر فرار
پولیس کا کہنا ہے کہ تھانے میں موجود ملزمان کو سی ٹی ڈی ہیڈکوارٹرز منتقل کر دیا گیا ہے۔