آزاد کشمیر کے انٹری پوائنٹ کوہالہ میں یوم پاکستان کی تقریب، یادگاری دیوار کا افتتاح
اشاعت کی تاریخ: 24th, March 2025 GMT
یوم پاکستان کے موقع پر آزاد کشمیر کے داخلی دروازے کوہالہ پر پرچم کشائی اور تحریک آزادی کشمیر کے ہیروز کی یاد میں یادگاری دیوار کا افتتاح کر دیا گیا۔ سابق وزیراعظم آزاد کشمیر اور پاک فوج کے مقامی کمانڈر نے پاکستان اور آزاد کشمیر کے پرچم لہرائے۔ اسلام ٹائمز۔ یوم پاکستان کے موقع پر آزاد کشمیر کے انٹری پوائنٹ کوہالہ کے مقام پر پروقار تقریب ہوئی۔ یوم پاکستان کے موقع پر آزاد کشمیر کے داخلی دروازے کوہالہ پر پرچم کشائی اور تحریک آزادی کشمیر کے ہیروز کی یاد میں یادگاری دیوار کا افتتاح کر دیا گیا۔ سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار عتیق احمد خان اور پاک فوج کے مقامی کمانڈر نے پاکستان اور آزاد کشمیر کے پرچم لہرائے، پاک فوج کے چاک و چوبند دستے نے آزاد کشمیر اور پاکستان کے قومی ترانوں کی دھن پر پرچموں کی سلامی پیش کی۔
کوہالہ میں کشمیری ہیروز سید علی گیلانی، سردار ابراہیم اور سردار عبد القیوم خان کی تصاویر سے مزین یادگاری دیوار کو دیکھنے کے لیے عوام کی بڑی تعداد موجود تھی۔ دوسری جانب آزاد کشمیر کے انٹری پوائنٹ کوہالہ کے مقام پر آزاد کشمیر اور صوبہ خیبر پختونخوا کے عوام نے ہاتھوں میں ہاتھ ڈال کر یکجہتی اور محبت کی علامت انسانی ہاتھوں کی زنجیر بنائی، تقریب میں شریک عوام نے پاکستان زندہ آباد، کشمیر بنے گا پاکستان اور پاک فوج زندہ آباد کے فلک شگاف نعرے لگائے گئے۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: آزاد کشمیر کے یوم پاکستان پاکستان کے اور پاک پاک فوج
پڑھیں:
ہمیں اس بات کا بخوبی ادراک ہے کہ یہ کرسیاں اور عہدے عارضی ہیں، ایازصادق
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 اگست2025ء)سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ ہمیں اس بات کا بخوبی ادراک ہے کہ یہ کرسیاں اور عہدے عارضی ہیں،اسد قیصر کی جانب سے جو ملٹری کورٹس کی سزاں کی نظر ثانی کا بل ہے ،وزارت قانون اس کی توثیق کرکے ایوان میں لائے جبکہ وزیر قانون نے کہا کہ اس بارے میں حکومت بھی بل لانے کے حوالے سے غور کررہی ہے یہ وانی نکتہ ہے۔(جاری ہے)
منگل کو قومی اسمبلی میں اپوزیشن رکن اقبال آفریدی کے نکتہ اعتراض پر کہا کہ اس ایوان کا استحقاق مجروع ہوا لیکن کوئی قدم نہیں اٹھایا گیا۔سپیکر نے کہا کہ نکتہ اعتراض پر تقریر نہیں ہوتی،ٹو دی پوائنٹ بات کریں۔اقبال آفریدی نے کہا کہ ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ فاٹا میں آپریشن نہ کیاجائے۔سپیکر نے کہا کہ یہاں کوئی مستقل نہیں بیٹھتا ہم ان کرسیوں کو دل سے نہیں لگاتے۔اپویشن رکن اسد قیصر نے کہا کہ میں نے فوجی عدالتوں کے حوالے سے بل لایا تھا وہ ایجنڈے میں نہیں ہے۔سپیکر نے کہا کہ یہ وزارت قانون کے پاس ہے۔اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ ایسا بل سرکار کی طرف سے بھی آسکتا ہے۔یہ ایک قانونی معاملہ ہے۔سپیکر نے کہا کہ اسد قیصر کے بل کی توثیق کرکے لایا جائے۔