حکومت کا نیٹ میٹرنگ معاہدے کی مدت 5 سال تک محدود کرنے کا فیصلہ
اشاعت کی تاریخ: 25th, March 2025 GMT
نیٹ میٹرنگ صارفین کے لئے بائی بیک ریٹس میں کمی کے بعد حکومت نے نیٹ میٹرنگ معاہدے کی مدت بھی 5 سال تک محدود کرنے کا فیصلہ کرلیا۔نجی ٹی وی کے مطابق مدت محدود ہونے سے بائی بیک ریٹس بھی وقتاً فوقتاً تبدیل ہوں گے جبکہ نیپرا بائی بیک ریٹس پر نظرثانی کر سکے گا۔
نیٹ میٹرنگ کا بائی بیک ریٹ 10 روپے فی یونٹ مقرر کرنے کی پالیسی ہدایات نیپرا کو ارسال کر دی گئی ہیں۔
نئے میکنزم کے تحت نیپرا مستقبل میں بائی بیک ریٹس پر وقتاً فوقتاً نظرثانی کر سکے گا جبکہ نیٹ میٹرنگ کے حوالے سے بلنگ کے طریقہ کار کو بھی اپڈیٹ کیا جائے گا۔
پالیسی کے مطابق درآمد شدہ اور برآمد شدہ یونٹس کو الگ الگ شمار کرنے کے بارے میں حکمت عملی تبدیل کی جائے گی۔ برآمد شدہ یونٹس منظور شدہ خریداری نرخ پر خریدے جانے کی حکمت عملی بھی متوقع ہے، جبکہ درآمد یونٹس ماہانہ بلنگ سائیکل میں پیک/آف-پیک ریٹ کے مطابق کئے جانے کا امکان ہے۔
نئی پالیسی کے تحت نیپرا جدید انورٹر معیارات کو قانونی اور ریگولیٹری فریم ورک میں شامل کرے گا، تمام نئے نیٹ میٹرنگ صارفین کو جدید ترین معیارات پر عمل کرنا ہوگا اور جدید انورٹرز کو گرڈ ساتھ ریئل ٹائم شمولیت کی صلاحیت فراہم کی جائے گی۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: بائی بیک ریٹس نیٹ میٹرنگ
پڑھیں:
بلوچستان حکومت کا نو عمر قیدیوں کیلئے علیحدہ جیل بنانے کا فیصلہ
کوئٹہ جیل فائل فوٹوبلوچستان حکومت نے نو عمر قیدیوں کےلیے علیحدہ جیل بنانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
محکمہ جیل حکام کے مطابق صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں 75 کروڑ روپے کی لاگت سے جیل کی تعمیر کا کام جلد شروع ہوگا۔
محکمہ جیل حکام کے مطابق فی الحال سریاب روڑ پر نو عمر قیدیوں کےلیے عارضی جیل بنائی جائے گی۔
حکام کے مطابق نو عمر قیدیوں کی ماڈل جیل میں اسکول اور ہنر سکھانے کے لیے مرکز بنایا جائے گا۔