عمران خان کی رہائی،پی ٹی آ ئی ویمن ونگ نے ذمہ داری سنبھال لی،عید کے بعد سر پرائز دینے کا فیصلہ
اشاعت کی تاریخ: 25th, March 2025 GMT
لاہور ( نیوز ڈیسک ) پی ٹی آئی ویمن ونگ کااجلاس،عید کے بعد بانی کی رہائی کیلئے مظاہرے کرنے کا فیصلہ ۔ اجلاس کی صدارت جنرل سیکرٹری ویمن ونگ پاکستان روبینہ شاہین نے کی۔ اجلاس میں پی ٹی آئی ویمن ونگ کے تنظیمی معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ عید کے بعد بانی پی ٹی آئی کی رہائی سے متعلق تحریک کو تیز کرنے کا فیصلہ۔
اجلاس میں پی ٹی آئی ویمن ونگ کی عہدیداران کی بانی پی ٹی آئی کے حق میں نعرے بازی ۔ اجلاس میں بانی پی ٹی آئی اور اسیران کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا گیا ۔ پی ٹی آئی جنرل سیکرٹری ویمن ونگ لاہور ثمینہ خاور حیات کی شرکت۔
پی ٹی آئی مرکزی ڈپٹی جنرل سیکرٹری عامرہ اظہر کی شرکت ۔ صدر ویمن ونگ سینٹرل پنجاب شہناز خان،مریم کلثوم،حنا سعیدہ کی شرکت ۔ فرزانہ سرور،شبانہ،شامین شاہد سمیت دیگر کی شرکت۔
روبینہ شاہین نے کہا ہے کہ عید کےبعد لاہور میں بانی کی رہائی سے متعلق مظاہرے کیے جائیں گے۔
بانی پی ٹی آئی کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔ حکمران جتنا مرضی ظلم کرلیں بانی پی ٹی آئی سے عوام کی محبت کم نہیں ہوگی۔ پی ٹی آئی جنرل سیکرٹری ویمن ونگ لاہور ثمینہ خاور حیات نے کہا کہ
ظلم کی تاریک رات جلد ختم ہونے والی ہے۔
بانی پی ٹی آئی کی مقبولیت نے حکمرانوں کے ہوش اڑا دیئے ہیں۔ فارم 47 والی حکومت کے دن گنے جاچکے ہیں۔
مزیدپڑھیں:گھروں میں سولر سسٹم کے بجائے ونڈ پاور سسٹم لگانا کتنا مفید ہے؟جانیں
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: بانی پی ٹی ا ئی جنرل سیکرٹری ئی ویمن ونگ کی رہائی کی شرکت عید کے
پڑھیں:
توشہ خانہ 2 ٹرائل حتمی مرحلے میں داخل‘سابق وزیراعظم کے ملٹری و ڈپٹی سیکرٹری کا بیان قلمبند
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
250918-08-20
راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک)بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشری بی بی کے خلاف توشہ خانہ 2 کیس کا اڈیالہ میں جیل میں جاری ٹرائل حتمی مرحلے میں داخل ہوگیا جب کہ سابق وزیر اعظم کے ملٹری سیکرٹری بریگیڈیر ریٹائرڈ محمد احمد اور ڈپٹی ملٹری سیکرٹری کرنل ریحان کا بیان قلمبند کرلیا گیا۔ بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کے وکلا نے دونوں گواہان کے بیانات پر جرح بھی مکمل کرلی، مقدمے میں مجموعی طور پر 18 گواہان کی شہادت قلمبند کرکے جرح بھی مکمل کرلی گئی۔مقدمے کی سماعت آج 18 ستمبر تک ملتوی کر دی گئی، استغاثہ کے گواہ نیب افسر محسن ہارون کو آج بیان ریکارڈ کرانے کے لیے طلب کرلیا گیا۔سماعت کے دوران بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کو جیل سے کمرہ عدالت میں پیش کیا گیا، سماعت کے دوران بانی پی ٹی آئی کی تینوں بہنیں بھی کمرہ عدالت میں موجود تھیں۔ملزمان کی جانب سے ارشد تبریز، قوسین فیصل مفتی، ظہیر چودھری، عثمان گل عدالت میں پیش ہوئے، ایف آئی اے کی جانب سے اسپیشل پبلک پراسیکوٹر ذوالفقار عباس نقوی، عمیر مجید ملک عدالت میں پیش ہوئے۔