عمران خان سے ملاقات کرنے والوں میں بابر اعوان کا نام شامل کرنے پر سلمان اکرم راجامعترض
جن کے نام دیے وہی ملاقات کریں گے، حامد خان، اعظم سواتی کے نام شامل کریں، جیل عملے سے مکالمہ

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان سے ملاقات کے دن کے اڈیالہ جیل کے گیٹ نمبر 5پر دلچسپ صورتحال پیدا جب کہ عمران خان سے ملاقات کرنے والے پی ٹی آئی کے رہنماؤں کی لسٹ میں بابر اعوان کا نام شامل کرنے پر سلمان اکرم راجا نے اعتراض کردیا۔پی ٹی آئی کے سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے جیل عملہ سے مکالمہ کیا کہ آپ بابر اعوان کا نام لسٹ سے نکالیں،وہ نام ہم نے نہیں دیا، اگر آپ بابر اعوان کو بھیجیں گے تو میں اسی جگہ احتجاج کروں گا۔ان کا کہان تھا آپ بابر اعوان کو روکیں گے تو ہم ملاقات کے لیے جائیں گے ، ہم نے ڈسپلن قائم کرنا ہے ، وہی بندے ملاقات کریں گے جن کے نام ہم نے دیئے ہیں، آپ حامد خان اور اعظم سواتی کا نام ملاقات کرنے والوں کی لسٹ میں شامل کریں۔جیل عملہ نے جواب دیا کہ ہم بابر اعوان کو روکتے ہیں آپ جاکر ملاقات کرلیں، بابر اعوان کو روکنے پر سلمان اکرم راجا، نعیم حیدر پنجھوتہ، ظہیر عباس چوہدری اور نیاز اللہ نیازی ملاقات کے لئے جیل کے اندر روانہ ہوگئے ، 4پی ٹی آئی رہنماؤں کے پیچھے بابر اعوان بھی پیدل اڈیالہ جیل کے اندر روانہ ہو گئے ۔صحافی نے غیر رسمی گفتگو میں سلمان اکرم سے سوال کہ سلمان صاحب آپ نے بابر اعوان کا نام نہیں دیا انھیں کیسے ملاقات کی اجازت مل گئی، سلمان اکرم راجہ نے جواب دیا کہ جی ہم نے انکا نام نہیں دیا،ہم اس پر احتجاج کریں گے ،ہم ڈسپلن قائم کروائیں گے ۔بعد ازاں بابر اعوان عمران خان سے ملاقات کرکے واپس روانہ ہوگئے ، بابر اعوان نے غیر رسمی گفتگو میں کہا کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات ہو گئی ہے ، سلمان اکرم راجا کی بھی ملاقات ہوئی ہے ۔ عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خانم نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی سے ہماری ملاقات نہیں کروائی گئی، ڈھائی گھنٹے اندر بٹھاکر رکھا لیکن ملنے نہیں دیا گیا۔عمران خان سے ملاقات کے بعد بیرسٹر سلمان اکرم راجا کی صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہماری بانی سے ملاقات ہوئی ہے ، بانی کی بہنوں کو ملاقات کی اجازت نہیں ملی، بہنوں کی ملاقات نہ کرانے پر توہین عدالت کی درخواست دائر کرینگے ۔ان کا کہنا تھا کہ بانی کو ملاقاتوں کے حوالے سے عدالتی کارروائی سے متعلق آگاہ کیا ہے ، بانی کو بتایا ہے ہمارے لئے ملاقات ضروری ہے میڈیا سے گفتگو کہیں بھی ہوسکتی ہے ، بانی نے میرے موقف کی تائید کی ہے ۔ سلمان اکرم راجا نے کہا کہ جیل میں کچھ ملاقاتیں اوپر سے کرائی جارہی ہیں، بانی کو بتایا ہے اس سے پارٹی ڈسپلن خراب ہوتا ہے ۔

.

ذریعہ: Juraat

پڑھیں:

سپیکر سردار ایاز صادق کی گورنر مدینہ شہزادہ فیصل بن سلمان السعود سے ملاقات

اسلام آباد (خبرنگار) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے مدینہ منورہ کے دورہ کے دوران گورنر مدینہ شہزادہ فیصل بن سلمان السعود سے گورنر ہائوس میں اہم ملاقات کی۔  دونوں رہنماؤں کے درمیان خوشگوار ماحول میں تفصیلی گفتگو ہوئی۔ ملاقات میں پاکستان اور سعودی عرب کے مابین دوطرفہ تعلقات، پارلیمانی تعاون، مسلم امہ کے اتحاد، فلسطین کی سنگین صورتحال اور دہشتگردی کے خلاف مشترکہ کوششوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے لیے نیک تمنائوں کا اظہار کیا۔ 

متعلقہ مضامین

  • علیمہ خانم نے چیف جسٹس کو عمران خان کا پیغام پہنچادیا
  • پورا پاکستان اس وقت پی ٹی آئی کی طرف دیکھ رہا ہے: سلمان اکرم راجہ
  • علیمہ خان نے چیف جسٹس کو عمران خان کا پیغام پہنچادیا
  • عمران خان سے ملاقات کے لیے افواج پاکستان کے 4ریٹائرڈ سینئر افسران کی درخواست دائر
  • عمران خان سے ملاقات، پی ٹی آئی رہنماوں کو داہگل اور گورکھ پور ناکے پر روک دیا گیا
  • عمران خان سے ملاقات کا دن، پی ٹی آئی رہنماؤں کی داہگل اور گورکھ پور ناکے پر روک دیا گیا
  • سپیکر سردار ایاز صادق کی گورنر مدینہ شہزادہ فیصل بن سلمان السعود سے ملاقات
  • زمبابوے فضائیہ کے کمانڈر کی قیادت میں اعلیٰ سطحی وفد کی پاک فضائیہ کے سربراہ ظہیر احمد بابر سدھو سے ملاقات
  • ایئر چیف ظہیر احمد بابر سدھو سے زمبابوے ایئر چیف کی ملاقات
  • ملک کو بنانا ریپبلک بنا دیا،عدلیہ سمیت ہر ادارے کو تباہ کر دیا گیا،عمران خان