یوم القدس: دنیا بھر میں فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی
اشاعت کی تاریخ: 28th, March 2025 GMT
آج دنیا بھر میں مسلمان فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کے لیے یوم القدس منا رہے ہیں پاکستان کے مختلف شہروں میں بھی اس حوالے سے تقاریب اور ریلیوں کا انعقاد کیا جا رہا ہے قبلہ اول کی آزادی کے حق میں نکالی جانے والی ریلیوں میں بڑی تعداد میں شہری شرکت کر رہے ہیں فلسطینی عوام پر ہونے والے مظالم کے خلاف آواز بلند کی جا رہی ہے اور ان کی حمایت میں مختلف پروگرام منعقد کیے جا رہے ہیں لاہور میں مجلس وحدت المسلمین کے تحت پریس کلب پر القدس کی یاد میں چراغاں کیا گیا اور تصویری نمائش کا انعقاد کیا گیا شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور فلسطینی عوام سے اظہار یکجہتی کیا مجلس وحدت المسلمین کے رہنما علامہ باقر زیدی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بیت المقدس کی آزادی کے لیے دی گئی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی شہدائے راہ بیت المقدس کا خون رنگ لائے گا کراچی میں بھی یوم القدس کے موقع پر ریلی کا انعقاد کیا جا رہا ہے یہ ریلی نمائش چورنگی سے تبت سینٹر تک نکالی جائے گی شہریوں کو متبادل راستے اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے تاکہ ٹریفک کی روانی متاثر نہ ہو، ٹریفک پولیس نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ ایم اے جناح روڈ کے بجائے دیگر راستے استعمال کریں
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
اسرائیل کی غزہ اور لبنان میں سیز فائر معاہدے کی سنگین خلاف ورزیاں، تازہ حملوں میں 7 افراد شہید
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسرائیلی فوج کی جانب سے غزہ میں سیز فائر معاہدے کی سنگین خلاف ورزیاں بدستور جاری ہیں، اور تازہ کارروائیوں میں مزید تین فلسطینیوں کو شہید کر دیا گیا۔
عرب میڈیا کے مطابق، اسرائیلی فورسز نے غزہ کے مختلف علاقوں میں شہریوں کو نشانہ بنایا۔ جنگ بندی کے آغاز سے اب تک قابض فوج کے حملوں میں 236 فلسطینی شہید اور 600 سے زائد زخمی ہو چکے ہیں۔
غزہ کی سول ڈیفنس ایجنسی نے بتایا کہ مغربی علاقے میں اسرائیلی بمباری سے تباہ ہونے والی عمارت کے ملبے سے دو مزید فلسطینیوں کی لاشیں برآمد ہوئیں۔ خان یونس اور دیگر علاقوں میں بھی لاشوں کو نکالنے کے لیے ریسکیو کارروائیاں جاری ہیں۔
رپورٹ کے مطابق، غزہ میں مجموعی طور پر شہادتوں کی تعداد 68 ہزار 858 تک پہنچ چکی ہے، جب کہ زخمیوں کی تعداد ایک لاکھ 70 ہزار 664 سے تجاوز کر گئی ہے۔
اسی دوران مغربی کنارے میں بھی اسرائیلی کارروائیاں جاری ہیں، جہاں گھر گھر تلاشی کے دوران بچوں سمیت 21 فلسطینیوں کو گرفتار کر لیا گیا۔
علاوہ ازیں، لبنان میں بھی اسرائیلی فوج نے جنگ بندی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے جنوبی علاقے میں ایک کار پر ڈرون حملہ کیا، جس کے نتیجے میں چار افراد شہید ہوگئے۔