کوئٹہ ڈبل روڈ دھماکے میں جاں بحق ڈاکٹر مہر اللّٰہ سپردِ خاک
اشاعت کی تاریخ: 28th, March 2025 GMT
---فائل فوٹو
کوئٹہ کے ڈبل روڈ پر گزشتہ روز ہوئے دھماکے میں جاں بحق کینسر اسپیشلسٹ ڈاکٹر مہر اللّٰہ کو پشین میں سپردِ خاک کر دیا گیا۔
کوئٹہ میں ڈبل روڈ پر دھماکے کے نتیجے میں 4 پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔
پروفیسر ڈاکٹر مہراللہ ترین گزشتہ روز کوئٹہ میں ڈبل روڈ پر دھماکے میں جاں بحق ہو گئے تھے، وہ ڈبل روڈ سے گزر رہے تھے کہ دھماکا ہو گیا۔
پروفیسر ڈاکٹر مہراللّٰہ ترین بی ایم سی اسپتال کے کینسر وارڈ میں تعینات تھے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: ڈبل روڈ پر
پڑھیں:
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں منفی رجحان، 1553 پوائنٹس کی کمی
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں گزشتہ روز کی طرح آج بھی کاروبار کا منفی رجحان دکھائی دے رہا ہے۔
بازارِ حصص کا 100 انڈیکس 1 ہزار 553 پوائنٹس کی کمی سے 1 لاکھ 15 ہزار 672 پر آ گیا۔
آج اب تک کے کاروبار کے دوران انڈیکس 1 لاکھ 15 ہزار 683 پوائنٹس کی بلندی پر بھی پہنچا۔
گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر انڈیکس 1 لاکھ 17 ہزار 226 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔
Post Views: 1