رمضان ایمان کی تازگی اور تزکیہ نفس کا بہترین موقع ہے،امام کعبہ
اشاعت کی تاریخ: 28th, March 2025 GMT
رمضان ایمان کی تازگی اور تزکیہ نفس کا بہترین موقع ہے،امام کعبہ WhatsAppFacebookTwitter 0 28 March, 2025 سب نیوز
مکہ مکرمہ (سب نیوز)امام اور خطیب مسجد الحرام شیخ ڈاکٹر یاسر بن راشد الدوسری نے رمضان المبارک کے آخری جمعے کے خطبے میں تقوی اختیار کرنے اور تزکیہ نفس پر زور دیا۔
عرب میڈیا کے مطابق امام کعبہ شیخ ڈاکٹر یاسر بن راشد الدوسری نے اپنے خطبے میں کہا کہ روزے اللہ کی رحمتیں اور مغفرت بٹورنے کا نادر و نایاب موقع ہے۔شیخ ڈاکٹر یاسر بن راشد الدوسری نے کہا کہ ہر مسلمان کو اس ماہ روزے رکھ کر اللہ کی رحمت اور مغفرت طلب کرنا چاہیے۔
امام کعبہ نے خیرات اور صدقات کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ مستحقین میں خوراک کی تقسیم اللہ کی خوشنودی اور قربت کا ذریعہ بنتی ہے۔شیخ ڈاکٹر یاسر بن راشد الدوسری نے مزید کہا کہ ماہ رمضان کے آخری ایام میں عبادات میں مشغول ہونا دعاں کی قبولیت کی سیڑھی ہے۔ امام حرم نے کہا کہ ماہ رمضان میں عبادات اور صدقہ و خیرات سے ایمان نہ صرف تازہ دم ہوتا ہے بلکہ اسے تقویت ملتی ہے اور یہ تزکیہ نفس کا بہترین موقع ہے۔
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: شیخ ڈاکٹر یاسر بن راشد الدوسری نے تزکیہ نفس موقع ہے کہا کہ
پڑھیں:
پورا پاکستان اور گلگت بلتستان افواجِ پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں، یاسر تابان
وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کے سپیشل کوارڈنیٹر نے ایک بیان میں کہا کہ انڈین میڈیا میں جنرل بخشی جیسے غیر سنجیدہ عناصر کی چیخ و پکار اور گیدڑ بھبکیوں کا پاکستان پر کوئی اثر نہیں پڑتا۔ افواجِ پاکستان وطن عزیز کے خلاف کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے اور ہر ممکن اقدام کے لیے ہمہ وقت تیار ہے۔ اسلام ٹائمز۔ فوکل پرسن پرائم منسٹر یوتھ پروگرام برائے گلگت و سپیشل کوارڈنیٹر برائے وزیراعلی جی بی یاسر تابان نے کہا کہ پاکستان ایک ایٹمی قوت ہے اور دنیا کی بہترین افواج میں شمار ہونے والی پاک فوج کا حامل ملک ہے۔ بھارت، مقبوضہ کشمیر میں ہونے والی دہشت گردی اور اپنی انٹیلیجنس کی ناکامی کو چھپانے کے لیے پاکستان کے خلاف بے بنیاد الزامات اور دھمکیوں کا سہارا لے رہا ہے، لیکن وہ اس سے کچھ حاصل نہیں کر سکتا۔ انہوں نے کہا کہ پورا پاکستان اور گلگت بلتستان افواجِ پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔ انڈین میڈیا میں جنرل بخشی جیسے غیر سنجیدہ عناصر کی چیخ و پکار اور گیدڑ بھبکیوں کا پاکستان پر کوئی اثر نہیں پڑتا۔ افواجِ پاکستان وطن عزیز کے خلاف کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے اور ہر ممکن اقدام کے لیے ہمہ وقت تیار ہے۔