اوپن مارکیٹ نئے کرنسی نوٹوں کے کیا ریٹ؟
اشاعت کی تاریخ: 29th, March 2025 GMT
ویب ڈیسک: پاکستان میں رمضان المبارک کا بابرکت مہینہ اختتام کی جانب گامزن ہے اور لوگ عید الفطر پر نئے کرنسی نوٹوں کے لیے جتن کررہے ہیں۔
تہوار کے موقع پر گھر کے سربراہ بچوں میں عیدی تقسیم کرتے ہیں اور اس سے قبل انہیں نئے کرنسی نوٹ درکار ہوتے ہیں، نئے کرنسی نوٹ اسٹیٹ بینک آف پاکستان اور ملک بھر کے دیگر بینکوں سے خریدے جاسکتے ہیں۔
لیکن بعض اوقات لوگ بینکوں سے نئے نوٹوں کے بنڈل حاصل کرنے سے قاصر رہتے ہیں اس صورتحال میں وہ نئے نوٹ خریدنے کے لیے کھلے بازار اور دکانوں پر جاسکتے ہیں۔
فیس بک میں بڑی تبدیلی کا اعلان
اوپن مارکیٹ میں دکاندار نئے کرنسی نوٹوں کے بنڈل زیادہ قیمت پر فروخت کرتے ہیں، 100 روپے کے کرنسی نوٹ کے بنڈل کی مالیت 10 ہزار روپے ہے لیکن اوپن مارکیٹ میں اضافی رقم ادا کرنی ہوتی ہے۔
100 روپے کا بنڈل 10500 اور 10700 روپے میں فروخت ہورہا ہے۔
دوسری جانب سپارکو اور ماہرین موسمیات کی تازہ ترین پیشین گوئیوں کے مطابق شوال کا چاند 30 مارچ اتوار کو نظر آنے کا امکان ہے اور عید الفطر 31 مارچ 2025 بروز پیر کو ہوگی۔
صائم ایوب پی ایس ایل 10 کا حصہ ہونگے یا نہیں؟ فیصلہ آج متوقع
.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: نئے کرنسی نوٹ نوٹوں کے
پڑھیں:
کراچی؛ غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث ملزم گرفتار، 55 ہزار امریکی ڈالر برآمد
کراچی:وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے) اسٹیٹ بینک سرکل کراچی نےکارروائی کے دوران گرفتار ملزم کے قبضے سے 55 ہزار امریکی ڈالر برآمد کرلیا۔
ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ڈی جی ایف آئی اے کی ہدایت پر حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث ملزمان کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ ایف آئی اے اسٹیٹ بینک سرکل کراچی نے کارروائی غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث ملزم کو گرفتار کیا، ملزم بلال سلیم کی گرفتاری کلفٹن سےعمل میں آئی ہے۔
ترجمان نے بتایا کہ گرفتار ملزم حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسیچنج میں ملوث ہے، ملزم کے قبضے سے 55 ہزار امریکی ڈالر برآمد ہوئے اور گرفتار ملزم بغیر لائسنس کرنسی ایکسچینج کا کاروبار کر رہا تھا۔
انہوں نے بتایا کہ موبائل فونز اور حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی ایکسچینج سے متعلق شواہد برآمد کر لیے گئے، ملزم برآمد ہونے والی کرنسی کے حوالے سے حکام کو مطمئن نہ کر سکا۔
ترجمان نے کہا کہ اس حوالے سے تفتیش شروع کر دی گئی ہے، ملزم کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔