وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف دریائے سندھ سے کینالز نکالنے کے منصوبے کی حمایت نہ کرنے کا اعلان کریں، کیوں کہ ہم کبھی یہ فیصلہ نہیں مانیں گے، اور ہمارے پاس یہ طاقت بھی ہے کہ وفاقی حکومت کو گرا سکتے ہیں۔

کراچی میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ دریائے سندھ ہماری زندگی ہے، اس معاملے پر وفاق کو ہماری بات ماننی پڑےگی۔

یہ بھی پڑھیں دریائے سندھ سے نہریں نکالنے کا معاملہ سنگین، پیپلزپارٹی نے تحریک چلانے کا اعلان کردیا

انہوں نے کہاکہ اگر وزیراعظم کی جانب سے اس منصوبے کی حمایت نہ کرنے کا اعلان نہیں کیا جاتا تو ہم سندھ کے عوام کے ساتھ کھڑے ہوں گے۔

مراد علی شاہ نے کہاکہ اپوزیشن چاہتی ہے کہ وفاقی حکومت ختم ہو جائے، ہم ان کے کہنے پر ایسا نہیں کریں گے، لیکن ہمارے پاس یہ طاقت موجود ہے۔

وزیراعلیٰ نے کہاکہ ہم 1992 کے پانی کے معاہدے کے خلاف ہیں، میں چاہتا ہوں کہ مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس بلایا جائے، صدر آصف زرداری نے چولستان کینال کی منظوری نہیں دی، صدر سے میٹنگ کا بہانہ بنا کر منصوبے کی منظوری کا کہا گیا۔

انہوں نے کہاکہ صدر کے پاس کوئی اختیار نہیں کہ وہ کسی منصوبے کی منظوری کا اعلان کریں، اس اجلاس کے منٹس بھی غلط بنائے گئے، لیکن اس کا ہرگز یہ مطلب نہیں کہ آپ ایک اجلاس کے بعد کینال بنا سکتے ہیں۔

مراد علی شاہ نے کہاکہ ارسا کی جانب سے پانی کا جو سرٹیفکیٹ دیا گیا وہ غلط ہے، ایک تو پانی دریا میں ہے ہی نہیں، پنجاب حکومت کے مطابق اپنے حصہ کا پانی چولستان کینال میں شامل کیا جائےگا، کیا پنجاب کے ان کسانوں اور چیف انجینیئرز سے پوچھا گیا ہے؟

یہ بھی پڑھیں ہم کسی صوبے کا پانی نہیں لے رہے، مریم نواز دریائے سندھ سے کینالز نکالنے کے معاملے پر بول پڑیں

انہوں نے کہاکہ لوگ تو یہ بھی کہہ رہے تھے کالا باغ ڈیم بن رہا ہے، اب وہی صورت حال چولستان کینالز کے معاملے پر پیدا کی جارہی ہے، تاہم یہ معاملہ ابھی مشترکہ مفادات کونسل کے اجلاس میں زیر بحث آنا ہے، ہم اس کی بھرپور کی مخالفت کریں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

wenews ارسا پانی معاہدہ دھمکی مراد علی شاہ مشترکہ مفادات کونسل وزیراعلیٰ سندھ وفاقی حکومت وی نیوز.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: پانی معاہدہ دھمکی مراد علی شاہ مشترکہ مفادات کونسل وزیراعلی سندھ وفاقی حکومت وی نیوز دریائے سندھ سے انہوں نے کہاکہ مراد علی شاہ وفاقی حکومت منصوبے کی کا اعلان

پڑھیں:

آئندہ مالی سال کا بجٹ 10 جون کو پیش ہوگا، وفاقی حکومت کا اعلان

وفاقی حکومت کی جانب سے آئندہ مالی سال کا بجٹ 10 جون کو پیش کیا جائے گا۔

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کے مشیر خرم شہزاد نے ایکس پر بتایا کہ آئندہ مالی سال کا بجٹ 10 جون کو قومی اسمبلی میں پیش کیا جائے گا، بجٹ سے ایک دن قبل (9 جون) پاکستان اکنامک سروے جاری کیا جائے گا۔

Federal Budget 2025-26 Announcement

The Federal Budget for FY 2025–26 of Pakistan will be presented on June 10, 2025.

The Pakistan Economic Survey 2024–25 will be released a day before the Federal Budget, on June 9, 2025.@Financegovpk#PakistanBudget #EconomicSurvey #MoF

— Khurram Schehzad (@kschehzad) May 23, 2025

اس سے قبل وفاقی بجٹ پیش کرنے کی تاریخ 2 جون کی دی گئی تھی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق آئی ایم ایف کے ساتھ بجٹ تجاویز پر اتفاق رائے نہیں ہوسکا، آئی ایم ایف کے ساتھ بات چیت کا آج (بروز جمعہ) آخری روز تھا، آئی ایم ایف کے ساتھ بجٹ پر مذاکرات آئندہ ہفتے بھی جاری رہیں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

10 جون we news پاکستان وزارت خزانہ وفاقی بجٹ

متعلقہ مضامین

  • حکومت اب بجلی نہیں خریدے گی، وزیراعظم جلد نیشنل ٹیرف پالیسی کا اعلان کریں گے: وزیر توانائی
  • وفاقی حکومت نے ’اے آئی‘ کو نصاب کا حصہ بنانے کے لیے اقدامات شروع کردیے
  • امریکا اپنی مٹی پلید ہونے سے بچنے کی خاطر جنگ بندی کیلیے میدان میں آیا، وزیراعلیٰ سندھ
  • امریکا اپنی مٹی پلید ہونے سے بچنے کیلیے جنگ بندی کیلیے میدان میں آیا، وزیراعلی سندھ
  • پانی کے مسئلے پر ہم کسی لچک کا مظاہرہ نہیں کر سکتے: وفاقی وزیر معین وٹو
  • وفاقی حکومت کا 28 مئی” یوم تکبیر ” کے موقع پر عام تعطیل کا اعلان
  • آئندہ مالی سال کا بجٹ 10 جون کو پیش ہوگا، وفاقی حکومت کا اعلان
  • جس پانی پر بھارت کا حق ، وہ پاکستان کو نہیں ملے گا، بھارتی وزیراعظم نریندرمودی کی نئی بڑھک
  • بھارتی آبی جارحیت جاری، دریائے نیلم کا پانی روک لیا
  • بھارت کی ایک اور دہشتگردانہ کاروائی، دریائے نیلم کا پانی روک دیا۔