راولپنڈی میں ملازمت سے نکلوانے کے شبے پر مشتعل شخص نے فائرنگ کرکے ساتھی کے 14 سالہ بیٹے کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔

پولیس کے مطابق تھانہ گوجرخان کے علاقے محلہ بابو گلاب میں فائرنگ کے واقعے میں 14 سالہ بچہ جاں بحق ہوگیا۔ عادل محمود نے بتایا کہ وہ رائل گڈز اڈے پر 26 سال سے کام کر رہا ہے، جہاں تین ماہ سے مامون بھی ملازمت کر رہا تھا۔
مامون کو اڈہ مالکان نے لوگوں سے آئے دن جھگڑوں اور نامناسب رویے کی وجہ سے ایک ہفتہ قبل ملازمت سے نکال دیا۔ 28 مارچ کو ہوٹل پر بیٹھا تھا کہ مامون نے آ کر دھمکیاں دیں کہ “تم نے مجھے ملازمت سے نکلوا دیا ہے، تم اور تمہارے بچوں کو نہیں چھوڑوں گا۔”

گزشتہ شب گھر میں موجود تھے کہ دستک ہوئی، 14 سالہ بیٹا عدیل عادل دروازے پر گیا تو اچانک شور کی آواز آئی۔ جا کر دیکھا تو مامون بیٹے سے الجھ رہا تھا۔ روکنے کی کوشش کی تو اس نے دیکھتے ہی دیکھتے پسٹل نکال کر فائرنگ شروع کر دی۔

پیٹ میں گولی لگنے سے بیٹا عدیل عادل شدید زخمی ہوا جسے اسپتال منتقل کر رہے تھے کہ وہ دم توڑ گیا، جبکہ ملزم مامون اسلحے کی نوک پر دھمکیاں دیتے ہوئے فرار ہو گیا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، ملزم کی تلاش جاری ہے اور اسے جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔

Post Views: 1.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: ملازمت سے

پڑھیں:

موت کی سزا سے چند منٹ پہلے بچ جانے والا خوش نصیب امریکی

امریکا میں سزائے موت کے قیدی ٹرومین ووڈ کی جان سزا سے چند لمحے پہلے بچ گئی۔

ریاست اوکلاہوما کے ریپبلکن گورنر کیون اسٹٹ نے پیرول بورڈ کی سفارش پر اس کی سزائے موت کو عمر قید میں تبدیل کر دیا۔ گورنر کے تقریباً سات سالہ دور میں یہ دوسری مرتبہ ہے کہ انہوں نے کسی قیدی کی سزا کم کی۔

اس فیصلے سے چند گھنٹے پہلے امریکی سپریم کورٹ نے ٹرومین ووڈ کی جانب سے سزائے موت رکوانے کی درخواست مسترد کر دی تھی۔

46 سالہ ٹرومین ووڈ کو 2002 میں ڈکیتی کی کوشش کے دوران 19 سالہ لڑکی کے قتل کے الزام میں سزائے موت سنائی گئی تھی۔

مجرم کے وکلا کے مطابق وہ ڈکیتی میں شامل ضرور تھا لیکن قتل اس کے بھائی نے کیا تھا، جسے عمر قید کی سزا ملی تھی اور وہ 2019 میں جیل ہی میں فوت ہوگیا تھا۔

متعلقہ مضامین

  • جسٹس منصور اور جسٹس اطہر کے مستعفی ہونے کی اندرونی کہانی سامنے آگئی
  • جسٹس منصور اور جسٹس اطہر من اللہ کے استعفے؛ اندرونی کہانی سامنے آ گئی
  • موت کی سزا سے چند منٹ پہلے بچ جانے والا خوش نصیب امریکی
  • ڈاکٹر ز کی غفلت سے جاں بحق نوجوان کے ورثا ء کا احتجاج
  • کراچی، تیز رفتار کوچ کی ٹکر، شہری جاں بحق، مشتعل افراد نے کوچ نذر آتش کردی
  • کراچی، تیز رفتار کوچ کی ٹکر سے شہری جاں بحق، مشتعل افراد نے کوچ نذر آتش کردی
  • نادرا میں ملازمت کے خواہشمند افراد کیلئے خوشخبری
  • اقرا عزیز کے ہاں دوسری اولاد کی پیدائش متوقع، دلچسپ انداز سے خوش خبری سنائی
  • 13 سالہ چینی تیراک یو زیدی نے نیشنل گیمز میں ایشیائی ریکارڈ قائم کردیا
  • اقرار عزیز کے ہاں دوسری اولاد کی پیدائش متوقع، دلچسپ انداز سے خوش خبری سنائی