لاہور: دوران عید کم عمر ڈرائیورز کے خلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ
اشاعت کی تاریخ: 30th, March 2025 GMT
لاہور میں ٹریفک پولیس کا عیدالفطر کے دنوں میں کم عمر ڈرائیورز کےخلاف خصوصی کریک ڈاؤن کا فیصلہ کرلیا۔
یہ بھی پڑھیں: ٹریفک پولیس لاہورکاکم عمرڈرائیوروں کے خلاف کریک ڈاؤن کتنا موثر رہا؟
ٹریفک پولیس لاہور کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق سی ٹی او لاہور ڈاکٹر اطہر وحید نے ون ویلرز، ہلڑبازوں اور بغیر سائلنسر موٹرسائیکلسٹ کو بھی آڑے ہاتھوں لینے کا حکم دیا ہے۔
ڈاکٹر اطہر وحید نے کہا ہے کہ چھٹیوں میں کم عمر ڈرائیورز موٹرسائیکل، گاڑیاں،رکشے لے کر سڑکوں پر دکھائی دیتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ عیدالفطر کی چھٹیوں میں والدین بھی اپنے بچوں پر خصوصی نظر رکھیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ٹریفک وارڈنز کا خصوصی دستہ مال روڈ، جیل روڈ اور مین بلیوارڈ گلبرگ، علامہ اقبال روڈ، مین بلیوارڈ ڈیفنس پر بھی اضافی نفری تعینات ہوگا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ون ویلنگ، ہلڑبازی روکنے کے لیے شہر کے مختلف مقامات پر خصوصی نفری تعینات ہوگی۔
مزید پڑھیے: کراچی: غیرقانونی رکشوں، اسٹینڈز اور کم عمر ڈرائیوروں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ
سی ٹی او لاہور ڈاکٹر اطہر وحید نے کہا کہ کم عمر ڈرائیورز کی موٹرسائیکل، گاڑی کو تھانے میں بند کردیا جائے گا۔ انہوں نے مزیدکہا کہ عید خوشی کا ذریعہ ہے قانون شکنی کرنے والوں سے کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
کم عمر ڈرائیورز کے خلاف کارروائی لاہور لاہور کم عمر ڈرائیونگ.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: کم عمر ڈرائیورز کے خلاف کارروائی لاہور لاہور کم عمر ڈرائیونگ کم عمر ڈرائیورز کے خلاف
پڑھیں:
نادرا لاہور ریجن میں ’’میری شناخت، میرا تحفظ‘‘ کے موضوع پر خصوصی آگاہی ہفتہ شروع
کلیم اختر:نادرا لاہور ریجن میں ’’میری شناخت، میرا تحفظ‘‘ کے عنوان سے خصوصی آگاہی ہفتہ شروع کر دیا گیا ہے، جس کا مقصد عوام کو قومی شناختی رجسٹریشن سہولیات کی فراہمی میں مزید آسانی اور تیزی پیدا کرنا ہے۔
لاہور کالج یونیورسٹی فار ویمن میں اس حوالے سے ایک خصوصی سیشن کا انعقاد کیا گیا، جس میں ڈائریکٹر جنرل نادرا لاہور ریجن فضہ شاہد نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔ انہوں نے طالبات اور اساتذہ کو قومی شناخت کی اہمیت اور نادرا کی نئی ڈیجیٹل سروسز سے آگاہ کیا۔
سانحہ 9 مئی ، ٹرائل کی کارروائی 20 ستمبر تک ملتوی
ڈی جی نادرا فضہ شاہد کا کہنا تھا کہ شناخت ہر شہری کا بنیادی حق، قومی فرض اور قانونی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ بچوں کی پیدائش پر فوری طور پر یونین کونسل میں اندراج اور ب فارم کا حصول یقینی بنایا جائے، جبکہ 18 سال کی عمر پر قومی شناختی کارڈ بنوانا اور معیاد ختم ہونے پر بروقت تجدید کرانا ضروری ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ خواتین اور بچوں کی رجسٹریشن ہر خاندان کی ذمہ داری ہے تاکہ ہر فرد کے حقوق کا تحفظ ممکن ہو سکے۔ آگاہی ہفتے کے دوران نادرا مراکز اور موبائل وینز پر شہریوں کو خصوصی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں جبکہ تعلیمی اداروں میں خصوصی لیکچر سیشنز اور آگاہی پروگرامز بھی منعقد کیے جا رہے ہیں۔
بھارتی کرکٹرز پر پاکستانی نیٹ بولرز کے ساتھ تصاویر پر پابندی عائد
نادرا حکام کے مطابق شہریوں کو سول رجسٹریشن مینجمنٹ سسٹم اور نئی ڈیجیٹل سروسز کے حوالے سے مکمل رہنمائی فراہم کی جا رہی ہے۔