چاند رات؛ آئی جی پنجاب کا سکیورٹی ہائی الرٹ کرنے کا حکم
اشاعت کی تاریخ: 30th, March 2025 GMT
سٹی 42 : آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا ہے کہ چاند رات پر لاہور سمیت صوبہ بھر کی سکیورٹی بڑھا دی جائے، مارکیٹوں اور تفریحی مقامات پر تعینات افسران و اہلکار انتہائی چوکس رہیں۔
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے چاند رات کے موقع پر سکیورٹی ہائی الرٹ کرنے کا حکم دے دیا، کہا کہ مارکیٹوں اور تفریحی مقامات پر تعینات افسران و اہلکار انتہائی چوکس رہیں۔
ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق چاند رات پر لاہور سمیت صوبہ کے تمام اضلاع میں 21 ہزار سے زائد افسران و اہلکار تعینات ہیں، جبکہ چاند رات پر صوبائی دارالحکومت لاہور میں 04 ہزار پولیس افسران و اہلکار سکیورٹی کے فرائض انجام دے رہے ہیں۔ سیف سٹیز اتھارٹی کے کنٹرول رومز سے مارکیٹوں کاروباری مراکز حساس مقامات کی مسلسل مانیٹرنگ کی جائے۔
لاہور میں ماہ شوال کا چاند دیکھنے کیلئے زونل رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس جاری
آئی جی پنجاب نے کہا کہ لیڈیز پولیس سکواڈ، ڈولفن سکواڈ، پی آر یو، ایلیٹ ٹیمیں مارکیٹوں، اہم مقامات کے گرد موثر پٹرولنگ کریں۔ انہوں نے کہا کہ ہوائی فائرنگ، ون ویلنگ اور ہلڑ بازی پر زیرو ٹالرنس ہے، مارکیٹوں، بازاروں، تفریحی مقامات پر خواتین کو ہراساں کرنے والے اوباشوں کے خلاف فوری ایکشن لیں۔
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ آر پی اوز، ڈی پی اوز کو چاند رات پر سکیورٹی انتظامات کا خود جائزہلیں، بین الصوبائی و دریائی چیک پوسٹوں پر پولیس اہلکار دہشت گردوں، ملک دشمن عناصر پر کڑی نظر رکھیں۔ انہوں نے کہا کہ مارکیٹوں میں رش کے پیش نظر اہم شاہراہوں اور تفریحی مقامات پر ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کے لیے اضافی نفری تعینات کی جائے، فلیگ مارچ، سرچ، سویپ اینڈ کومبنگ آپریشنز جاری رکھے جائیں ۔
لبرلینڈ کے ایمبیسڈر ایٹ لارج کی پاکستانی عوام کو عید کی مبارکباد
.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: تفریحی مقامات پر افسران و اہلکار چاند رات پر نے کہا کہ
پڑھیں:
سونا عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں ایک بار پھر مہنگا، فی تولہ قیمت کہاں پہنچ گئی؟
کراچی:سونا عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں ایک بار پھر مہنگا ہوگیا۔
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 13ڈالر کے اضافے سے 4ہزار 015ڈالر کی سطح پر آنے سے مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی پیر کو 24قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت 1ہزار 300روپے کے اضافے سے 4لاکھ 23ہزار 862روپے کی سطح پر آگئی ہے۔
اسی طرح مقامی سطح پر فی 10 گرام سونے کی قیمت 1ہزار 115روپے کے اضافے سے 3لاکھ 63ہزار 393 روپے کی سطح پر آگئی ہے۔
سونے کی قیمتوں میں اضافے کے ساتھ ہی ملک میں فی تولہ چاندی کی قیمت 25روپے کے اضافے سے 5ہزار 152روپے اور 10 گرام چاندی کی قیمت بھی 22روپے کے اضافے سے 4ہزار 417روپے کی سطح پر آگئی ہے۔