پولیس ذرائع نے بتایا کہ فائرنگ میں دو افراد زخمی ہوئے ہیں۔ واقعہ کی تحقیقات اور ملزمان کی تلاش جاری ہے۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان کے دارالحکومت میں پہاڈی علاقے میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے دو افراد زخمی ہو گئے۔ پولیس کے مطابق کوئٹہ کے علاقے مری آباد کے پہاڑی سلسلے میں عید الفطر کے پہلے دن نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے دو افراد کو زخمی کر دیا۔ زخمیوں کا تعلق ہزارہ کمیونٹی سے ہے۔ واقعہ کی اطلاع اہل علاقہ نے دی۔ زخمیوں کو فوری طور پر سول ہسپتال منتقل کرکے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ پولیس ذرائع نے بتایا کہ واقعہ کی تحقیقات جاری ہے۔ ملزمان کی تلاش جاری ہے۔ دوسری جانب ایک زخمی کے بھائی نے بیان دیتے ہوئے کہا کہ فائرنگ کرنے والے سادہ لباس میں ملبوس تھے۔ واقعہ چوری ڈکیتی کا ہو سکتا ہے، تاہم پولیس کی جانب سے اس بات کی تصدیق نہیں ہوئی ہے۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: دو افراد

پڑھیں:

لاہور سے راولپنڈی جانیوالی ٹرین حادثے کا شکار، 25 مسافر زخمی

ریلوے حکام کے مطابق حادثہ کالا شاہ کاکو کے قریب پیش آیا جہاں اسلام آباد ایکسپریس ٹرین کی 4 بوگیاں ٹرین سے الگ ہو کر پٹڑی سے اتر گئیں، حادثے میں 25 مسافر زخمی ہوئے۔ امدادی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر ریسکیو آپریشن کا آغاز کردیا، زخمیوں کو طبی امداد دی جارہی ہے جبکہ شدید زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا جارہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ لاہور سے راولپنڈی جانیوالی اسلام آباد ایکسپریس ٹرین کالا شاہ کاکو کے قریب پٹڑی سے اتر گئی۔ ریلوے حکام کے مطابق حادثہ کالا شاہ کاکو کے قریب پیش آیا جہاں اسلام آباد ایکسپریس ٹرین کی 4 بوگیاں ٹرین سے الگ ہو کر پٹڑی سے اتر گئیں، حادثے میں 25 مسافر زخمی ہوئے۔ امدادی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر ریسکیو آپریشن کا آغاز کردیا، زخمیوں کو طبی امداد دی جارہی ہے جبکہ شدید زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا جارہا ہے۔ وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی نے واقعے کا نوٹس لیکر کی سی ای او ریلوے اور ڈی ایس ریلوے کو جائے حادثہ پر پہنچنے کی ہدایت کردی ہے، وزیر ریلوے نے حادثہ کی انکوائری کرکے 7 روز میں رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • لاہور سے پنڈی جانے والی ٹرین کالا شاہ کاکو میں پٹڑی سے اتر گئی،  30 مسافر زخمی
  • کراچی: فائرنگ کے مختلف واقعات میں چار افراد زخمی
  • لاہور سے راولپنڈی جانیوالی ٹرین حادثے کا شکار، 25 مسافر زخمی
  • ڈرائیونگ لائسنس بنوانے والوں کے لئے بڑی خبر
  • کراچی، ڈیفنس فیز 6 میں گاڑی پر فائرنگ سے سینئروکیل جاں بحق، 2 افراد زخمی
  • تھانے پرکواڈ کاپٹر سے حملہ ،خیبرپختونخوا سے انتہائی افسوسناک خبر آگئی
  • رحیم یار خان: شیخانی پولیس چوکی پر ڈاکوؤں کا حملہ، 5 اہلکار شہید، مقابلہ جاری
  • کراچی، منگھوپیر میں ڈاکوؤں نے مزاحمت پر شہری کو فائرنگ کر کے زخمی کر دیا
  • کوئٹہ میں دل دہلا دینے والا واقعہ، دو کمسن بچیوں کی بوری بند لاشیں برآمد
  • پشاور میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے کراچی اور کرم کے 2 شہری جاں بحق