اپریل فول ڈے، یکم اپریل کو ہی کیوں منایا جاتا ہے؟
اشاعت کی تاریخ: 1st, April 2025 GMT
یکم اپریل دنیا بھر میں ’اپریل فول ڈے‘ کے طور پر منایا جاتا ہے اور یہ دنیا بھر میں ایک مقبول روایت بن گیا ہے۔
اپریل فول کا دن صدیوں سے مختلف ثقافتوں کے ذریعہ منایا جاتا رہا ہے۔ یہاں تک کہ جدید دور میں ٹی وی شوز اور میڈیا آؤٹ لیٹس بھی ناظرین کو سنجیدہ خبریں مذاق میں سناتے رہے ہیں۔
اگرچہ اپریل فول کا دن صدیوں سے منایا جا رہا ہے لیکن یہ کہاں سے شروع ہوا، یہ ایک معمہ بنا ہوا ہے۔
ایک نظریہ بتاتا ہے کہ اس کا آغاز 1582 سے ہوا ، جب فرانس میں جولین کیلنڈر کی جگہ گریگورین کیلنڈر آگیا، جس میں نئے سال کا آغاز یکم اپریل کے بجائے یکم جنوری ہوگیا۔ نتیجتاً جو لوگ یکم اپریل کو نیا سال کا آغاز سمجھتے رہے، انہیں "اپریل فول" کہہ کر مذاق اڑایا جاتا تھا۔
ایک اور نظریہ اپریل فول کے دن کو قدیم رومن تہوار ’ہلیریا‘ سے جوڑتا ہے۔
یہ 25 مارچ کو سائبیل دیوی کے اعزاز میں منایا جاتا تھا۔ اس تہوار میں لوگ بھیس میں ملبوس ہوتے تھے اور ساتھی شہریوں کا مذاق اڑاتے تھے۔ اسی روایت نے جدید دور کے پرینکسٹرز کو متاثر کیا۔
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: منایا جاتا یکم اپریل
پڑھیں:
ملک میں آج سے 27 اپریل تک شدید گرمی کی لہر ہوگی: این ڈی ایم اے
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن ) نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے ملک بھرمیں آج سے 27 اپریل تک گرمی کی لہر کی پیشگوئی کی ہے۔
نجی ٹی وی جیو نیوز نے این ڈی ایم اے کی جانب سے جاری ایڈوائزری کے حوالے سے بتایا کہ آج خیبرپختونخوا،گلگت بلتستان اور آزاد کشمیرکے مختلف علاقوں میں بارش متوقع ہے۔
ایڈوائزری کے مطابق مٹھی، بہاولنگر اور نوابشاہ میں درجہ حرارت 42، کراچی، قصور، لسبیلہ 41 ، لاہور 38، اسلام آباد 36، پشاور 35، مظفر آباد 33، کوئٹہ25 اورگلگت میں 22 ڈگری رہا۔
این ڈی ایم اے نے ایڈوائزری جاری کی ہے کہ آج سے 27 اپریل تک ملک بھر میں شدید گرمی کی لہر کا امکان ہے۔
وزیراعظم شہبازشریف ترک صدر کی دعوت پر 2 روزہ دورے پر ترکیہ چلے گئے
مزید :