لواحقین سے گفتگو کرتے ہوئے کامران ٹیسوری نے کہا کہ غریب کے ساتھ پیش آنے والے واقعات کی کوریج کم ہوتی ہے، میں اس خاندان کے ساتھ رابطے میں رہوں گا، کوشش کروں گا کہ آئندہ ایسے واقعات نہ ہوں، انتظامیہ کو موقع دینا چاہتا ہوں کہ وہ لائحہ عمل ترتیب دیں اور آئندہ ایسے واقعات نہ ہوں۔ کراچی کے علاقے ملیر ہالٹ پر ٹینکر کی ٹکر سے میاں بیوی اور ان کے بچے کے جاں بحق ہونے کے معاملے پر گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے لواحقین سے پھر ملاقات کی اور اظہار تعزیت کیا۔ اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ میں اپنے ساتھ کراچی کے بلڈرز کو لایا ہوں، گورنر سندھ نے  ملیر ہالٹ ٹریفک حادثے میں جاں بحق میاں بیوی کے لواحقین کے لیے 80 ،80 گز کے پلاٹ دینے کا اعلان کیا۔ انہوں نے کہا میں چاہتا ہوں کہ دونوں میاں بیوی کے لواحقین کو دو، دو کروڑ روپے دیے جائیں۔ گورنر سندھ نے کہا کہ غریب کے ساتھ پیش آنے والے واقعات کی کوریج کم ہوتی ہے، میں اس خاندان کے ساتھ رابطے میں رہوں گا۔ انہوں نے کہا کوشش کروں گا کہ آئندہ ایسے واقعات نہ ہوں، انتظامیہ کو موقع دینا چاہتا ہوں کہ وہ لائحہ عمل ترتیب دیں اور آئندہ ایسے واقعات نہ ہوں۔

گورنر سندھ نے کہا کہ وزیراعظم یا کوئی اور نوٹس لے نہ لے میں نے تو واقعے کا نوٹس لے لیا، یہ کراچی کا معاملہ ہے اس پر سب کو ساتھ دینا چاہیئے۔ انہوں نے کہا آج ایک مرتبہ پھر دکھی دل کے ساتھ بیٹی زینب کے گھر موجود ہوں، پارٹی کے عہدیداران، ارکان اسمبلی اور سینیٹرز بھی موجود ہیں۔ گورنر سندھ نے کہا کہ عید سے پہلے بھی پارٹی کے رہنمائوں کے ساتھ یہاں آیا تھا، ہم نے عید سادگی سے منانے کا اعلان کیا اور زینب کے واقعے کو ہر سطح پر اجاگر کیا۔ انہوں نے کہا زینب کا واقعہ شہر کی تمام اکائیوں کو ہلا دینے کے لیے کافی ہے، ہمارے پاس کوئی جواب نہیں کہ آئندہ زینب جیسا کوئی واقعہ نہ ہو۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: آئندہ ایسے واقعات نہ ہوں گورنر سندھ نے انہوں نے کہا نے کہا کہ کے ساتھ

پڑھیں:

بانی پی ٹی آئی کی شیر افضل مروت کے بیانات پر وقاص اکرم کو سخت جواب دینے کی ہدایت

بانی پی ٹی آئی کی اڈیالہ جیل میں وکلاء سے ملاقات کی اندرونی کہانی سامنےآگئی، بانی پی ٹی آئی نے شیرافضل مروت کے بیانات پرسخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے وقاص اکرم کو الزامات کا دوٹوک جواب دینے کی ہدایت کردی اور کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ شیرافضل مروت کو پی ٹی آئی میں پلانٹ کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی نے مائنز اینڈ منرلز بل پر تحفظات کا اظہار کیا اور علی امین گنڈاپور کو مائنز اینڈ منرلز بل پر ملاقات کیلئے بلایا ہے،بانی پی ٹی آئی نے بیرسٹر گوہر علی خان کے معذرت خواہانہ رویئے پر ان کو سخت پیغام بھجوایا، بانی پی ٹی آئی نےپارٹی قیادت کو تمام اختلافات ختم کرنے کا پیغام بھیجا۔

بانی پی ٹی آئی نے کہا حکومت نے افغانستان کے ساتھ بات چیت میں بہت دیر کر دی ہے۔ بانی کی قانون کی عملداری نہ ہونے پر سلمان اکرم راجہ کو چیف جسٹس کو خط لکھنےکی ہدایت کر دی اور کہا کہ مولانا فضل الرحمٰن کی جانب سے ہر بار رابطہ پر اعتراض کرنا مناسب نہیں ہے ، سابق وزیراعظم نے کہا ہم ملک اور عوام کے مفاد میں سب کو ساتھ لےکر چلنا چاہتے ہیں۔ بانی پی ٹی آئی نےتحریک انصاف کے 25 اپریل کویوم تاسیس کیلئےخصوصی ہدایت جاری کیں۔

متعلقہ مضامین

  • پہلگام حملہ: لواحقین مودی سرکار پر برس پڑے، سانحہ فالس فلیگ آپریشن قرار
  • پیر پگارا کا فوج کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار، حر جماعت کو دفاع کیلئے تیار رہنے کا حکم
  • سپیکر سردار ایاز صادق کی گورنر مدینہ شہزادہ فیصل بن سلمان السعود سے ملاقات
  • سپیکر قومی اسمبلی کی گورنر مدینہ منورہ سے اہم ملاقات
  • وزیراعلیٰ بلوچستان کی عمرانی ہاؤس آمد ، سردار غلام رسول عمرانی کے چچا کے انتقال پر تعزیت و فاتحہ خوانی کی
  • پنجاب اور سندھ کے اضلاع میں گندم کی تیار فصل میں آگ لگنے سے کسانوں کو لاکھوں کا نقصان
  • کراچی میں آج پارہ 40 تک جانے کا امکان
  • بانی کی وکلاسےملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی
  • بانی پی ٹی آئی کی شیر افضل مروت کے بیانات پر وقاص اکرم کو سخت جواب دینے کی ہدایت
  • شکرہے مروت سے جان چھوٹی، عمران خان کی  وکلا سے ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی