بالی وڈ کنگ شاہ رُخ خان کی مداحوں کو عید کی مبارکباد، پیغام سامنے آ گیا
اشاعت کی تاریخ: 1st, April 2025 GMT
بالی وڈ سپر اسٹار شاہ رُخ خان نے سوشل میڈیا پر مداحوں کے لیے عید کی مبارکباد کا پیغام شیئر کردیا۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر مداحوں کو عید کی مبارکباد دیتے ہوئے بالی وڈ سُپر اسٹار شاہ رخ خان نےکہا کہ دعا ہے سب کی عید خوشیوں، گرمجوشی اور بریانی سے بھرپور ہو، اللہ کی مہربانی سب پر ہو۔شارخ خان کی جانب سے عید کی مبارکباد کا پیغام شیئر کیے جانے پر مداحوں نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے تبصروں کی بھرمار کر دی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق شاہ رخ خان ان دنوں اپنی نئی فلم ‘کنگ کی تیاریوں میں مصروف ہیں، جو ایک ایکشن سے بھرپور فلم ہوگی اور اس کی ہدایت کاری سدھارتھ آنند کر رہے ہیں۔ فلم کی شوٹنگ مئی میں شروع ہونے جا رہی ہے اور رپورٹس کے مطابق شاہ رخ خان نے اس فلم میں اپنے کردار کے تقاضوں کو پورا کرنے کے لیے وزن بھی کم کیا ہے۔
‘کنگ’ میں شاہ رخ خان کے ساتھ ان کی بیٹی سہانا خان، ابھیشیک بچن اور ابھے ورما مرکزی کردار ادا کریں گے، ایکشن سے بھرپور یہ فلم 2026 میں ریلیز کی جائے گی۔
.ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: عید کی مبارکباد شاہ رخ خان
پڑھیں:
وزیراعلیٰ پنجاب کو مہنگائی میں کمی پر مبارکباد کس نے دی؟
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز— فائل فوٹووزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے فیصل آباد ڈویژن کے ارکان صوبائی اسمبلی عارف محمود گل اور آغا علی حیدر نے ملاقات کی ہے۔
ملاقات میں سیاسی امور اور صوبے میں جاری ترقیاتی کاموں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات کے دوران ارکان اسمبلی نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کو مہنگائی میں کمی پر مبارکباد دی۔
پنجاب بھر میں جدید ترین آٹو میٹڈ ریپڈ ٹرانسپورٹ سسٹم متعارف کروانے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔
ارکان اسمبلی نے پنجاب میں سب سے زیادہ پراجیکٹ کی کامیاب لانچنگ پر بھی مریم نواز کو مبارکباد دی۔
اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا کہ پنجاب کے عوام کی زندگیوں میں آسانیاں اور بہتری لانا میرا خواب ہے۔
مریم نواز نے کہا کہ نواز شریف کی قیادت میں پنجاب کو ترقی کی راہ پر گامزن کرچکے ہیں۔