جیل کے باہر میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے نادیہ خٹککا کہنا تھا کہ اڈیالہ جیل میں ہماری بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے دوران بانی اور سابق خاتون اول نے ہاتھوں میں ہاتھ ڈال رکھے تھے اور وہ دونوں بالکل ٹھیک ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ عید کے دوسرے روز اعظم خان سواتی، مبشر اعوان اور نادیہ خٹک نے بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی سے ملاقات کی۔ ذرائع کے مطابق ملاقات 20 سے 25 منٹ تک جاری رہی جبکہ سلمان اکرم راجہ، شعیب شاہین اور نیازاللہ نیازی کو ملاقات کی اجازت نہیں ملی۔ جیل کے باہر میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے  نادیہ خٹک نے کہا ہے کہ اڈیالہ جیل میں ہماری بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے دوران عمران خان اور سابق خاتون اول بشری بی بی نے ہاتھوں میں ہاتھ ڈال رکھے تھے اور وہ دونوں بالکل ٹھیک ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کانفرنس روم میں اکھٹے بیٹھے تھے، ہم نے ملاقات کی بانی پی ٹی آئی نے ٹراوزر شرٹ پہن رکھی تھی، بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی نے ہاتھوں میں ہاتھ ڈال رکھے تھے۔ نادیہ خٹک نے مزید بتایا کہ بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی بلکل ٹھیک تھے۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی سے ملاقات

پڑھیں:

ایشیا کپ تنازعہ، اے بی ڈی ویلیئرز نے بھی بھارتی ٹیم کو آڑے ہاتھوں لے لیا

جنوبی افریقہ کے سابق کپتان اور لیجنڈ بلے باز اے بی ڈی ویلیئرز نے بھی ایشیا کپ کے دوران بھارتی ٹیم کے اسپورٹس مین اسپرٹ کے خلاف رویے پر آواز اٹھا دی۔

سوشل میڈیا کے ایک ویڈیو پروگرام میں  اے بی ڈی ویلیئرز نے بھارت کے رویے کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے مطالبہ کیا کہ خطے کی سیاست کو کھیل کے میدان سے الگ رکھا جائے۔

انہوں نے کہا کہ بھارتی ٹیم شاید اس سے خوش نہیں تھی جس سے اس نے ٹرافی وصول کرنی تھی، لیکن میرا نہیں خیال کہ اس بات کا کھیل سے کوئی تعلق بنتا ہے۔

اے بی ڈی ویلیئرز کا کہنا تھا کہ ایشیا کپ کی اختتامی تقریب میں سب کچھ دیکھ کر دکھ ہوا، امید ہے معاملات کو جلد حل کیا جائے گا، اس صورتحال سے کھیل اور کھلاڑی مشکل میں پڑے، یہ سب دیکھنے سے مجھے نفرت ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ سیاست کو کھیل سے الگ ہونا چاہیے، کھیل ایک الگ چیز ہے اس کا جشن ویسے ہی منانا چاہیے۔

یاد رہے کہ بھارتی ٹیم نے ایشیا کپ کے میچز میں پاکستان ٹیم سے ہاتھ ملانے سے انکار کردیا تھا۔

بھارت ٹیم نے فائنل جیتنے کے بعد ہٹ دھرمی دکھاتے ہوئے ایشین کرکٹ کونسل کے صدر محسن نقوی سے ٹرافی بھی وصول نہیں کی۔

متعلقہ مضامین

  • حکومت کا عمران خان کا ایکس اکاؤنٹ بند کرنے سے متعلق اہم اعلان، ایکس سے رابطے
  • ایشوریا کیساتھ بریک اپ کے بعد سلمان خان نے جنون میں آکر کیا حرکت کی؟
  • توشہ خانہ ٹو کیس: عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف سماعت بغیر کارروائی ملتوی
  • عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت مؤخر
  • عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت بغیر کارروائی ملتوی
  • عمران خان نے ہمیشہ علیمہ خانم کی بات نہ ماننے کی ہدایت کی، شیر افضل مروت کا دعویٰ
  •  بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی  کیخلاف توشہ خانہ ٹو کیس کی  سماعت آج اڈیالہ جیل میں ہوگی
  • تحریکِ تحفظِ آئینِ پاکستان غزہ و کشمیر کے عوام کے ساتھ کھڑی ہے: سلمان اکرام راجہ
  • ایشیا کپ تنازعہ، اے بی ڈی ویلیئرز نے بھی بھارتی ٹیم کو آڑے ہاتھوں لے لیا
  • عمران خان کو اسلام آبادکی ڈسٹرکٹ جیل میں منتقل کیاجائیگا،زمان پارک میں بھی رکھ سکتے ہیں: طارق فضل چوہدری