کوئٹہ میں موبائل فون ڈیٹا انٹرنیٹ سروس پھر معطل
اشاعت کی تاریخ: 2nd, April 2025 GMT
کوئٹہ میں موبائل فون ڈیٹا انٹرنیٹ سروس ایک بار پھر معطل کر دی گئی۔
موبائل فون انٹرنیٹ سروس کی بندش کے باعث صارفین کو مشکلات کا سامنا ہے، حکام کی جانب سے معطلی کی وجہ کچھ نہیں بتائی گئی۔
گزشتہ چند روز قبل بھی موبائل فون انٹرنیٹ سروس معطل کی گئی تھی۔
واضح رہے کہ گزشتہ چند ماہ سے بلوچستان کے مختلف شہروں میں دہشت گردی کے واقعات رونما ہوئے ہیں جبکہ مارچ میں دہشت گردوں کی جانب سے جعفر ایکسپریس پر حملہ بھی کیا گیا تھا۔
دہشت گردی کے بھڑتے واقعات کے سبب صوبے میں سیکیورٹی سخت کر دی گئی ہے جبکہ مسافر گاڑیوں کے رات کے اوقات میں سفر کرنے پر پابندی بھی عائد ہے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: انٹرنیٹ سروس موبائل فون
پڑھیں:
انٹرنیٹ کمپنی یاہو نے گوگل کروم خریدنے میں دلچسپی ظاہر کردی
ویب ڈیسک: امریکی محکمہ انصاف آن لائن سرچ مارکیٹ میں گوگل کی اجارہ داری ختم کرنے کے لیے گوگل کو اس کا مقبول کروم براؤزر فروخت کرنے پر مجبور کررہا ہے۔
چند ماہ قبل امریکی محکمہ انصاف کی جانب سے وفاقی عدالت کو تجویز پیش کی گئی تھی کہ گوگل کو اپنا کروم براؤزر فروخت کر دینا چاہیے۔
ٹیکنالوجی رپورٹس کے مطابق امریکی انٹرنیٹ کمپنی یاہو کے مالک کی جانب سے گوگل کا کروم براؤزر خریدنے میں دلچسپی کا اظہار کیا گیا ہے۔
گلیڈئیٹرز vs کے کے؛ روسو حسن علی کا تیسرا شکار بن گئے
سینئر ایگزیکٹو کے مطابق ’ اگر وفاقی عدالت کی جانب سے گوگل کو اپنا کروم ویب براؤزر فروخت کرنے پر مجبور کیا گیا تو انٹرنیٹ کمپنی یاہو کے مالک اس خریداری کیلئے بولی لگائیں گے ‘ ۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ یاہو سرچ کے جنرل مینیجر برائن پرووسٹ نے 2 روز قبل واشنگٹن میں گوگل ٹرائل کے دوران مؤقف اپنایا کہ ’ ان کی کمپنی کے لگائے گئے اندازے کے مطابق براؤزر کی فروخت کی قیمت 10 ارب ڈالر سے زائد ہوگی، مبینہ طور پر ویب پر سب سے اہم اسٹریٹجک پلیئر ہے اور ہم Apollo Global کے ساتھ اس کو خریدنے کے قابل ہوجائیں گے‘۔
قذافی سٹیڈیم میں کوئٹہ گلیڈئیٹرز اور کراچی کنگز کے میچ میں ڈرامائی آغاز
یاد رہے کہ یاہو، گوگل سے قبل 2000 کی دہائی کے اوائل میں سرفہرست سرچ انجن تھا، کمپنی کے کرتا دھرتا کئی بار تبدیل ہوئے تاہم 2021 میں اپالو نے اسے Verizon Communications Inc سے خریدا تھا۔
Ansa Awais Content Writer