بانی پی ٹی آئی عمران خان کے وکیل فیصل چوہدری نے کہا ہے کہ کچھ لوگوں کی پچھلے دنوں اسٹیبلشمنٹ سے ملاقات ہوئی ہے جس میں  باقاعدہ منصوبہ بندی کی گئی تھی کہ میسج باہر نا آئیں۔

جہلم میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملاقاتیں ہونا یا نا ہونا ایک روٹین کی بات ہے، آج بھی جن لوگوں نے عمران خان سے ملاقاتیں کی ہیں،  بانی پی ٹی آئی کا پیغام آج بھی باہر نہیں آیا-

فیصل چوہدری نے کہا کہ پی ٹی آئی کی لیگل ٹیم سے میرا کوئی تعلق نہیں ہے، میرا تعلق بانی پی ٹی آئی سے ہے جب کہیں گئے میں وکالت کرونگا، خان صاحب کی رہائی میں جتنی دیر ہو گی ملک کا اتنا نقصان ہے،  یہ لگتا ہی نہیں کہ خان صاحب بنی گالہ اور جیل میں بیٹھنے میں فرق ہے-

ان کا کہنا تھا کہ خان صاحب بہت بہادر انسان نہیں اس میں کوئی شک نہیں، بانی پی ٹی آئی جیل میں صحت مند ہیں وہ اندر تگڑے ہیں وہ لڑ رہے ہیں، پارٹی کی نئی تنظیم سازی کی ضرورت ہے، اعظم سواتی اور عالیہ حمزہ کا راستہ روکا جا رہا ہے- 

انہوں نے کہا کہ جو انقلاب لانا چاہ رہے ہیں تو وہ پنجاب میں طاقت ور تنظیم کے بغیر ممکن نہیں عالیہ حمزہ بہت کوشش کررہی ہیں، مولانا فضل الرحمن اگر الائنس میں شامل نہیں ہوئے تو یہ سب چوں چوں کا مربہ ہے، گرینڈ اپوزیشن الائنس اس کا ایک پولیٹیکل جواب تھا-

فیصل صدیقی نے کہا کہ  اڈیالہ جیل کے باہر ریڑھی بان ہم سے پوچھتا ہے کہ خان صاحب رہا کب ہونگے ہمارے پاس جواب نہیں ہے، اس دفعہ اے پی سی دوبارہ بنائی جا رہی ہے اس میں بانی پی ٹی آئی کا کیا موقف ہے وہ سامنے نہیں لایا جا رہا، ان ملاقاتوں میں خان صاحب کا کیا موقف تھا وہ سامنے نہیں آیا۔

انہوں نے کہا کہ کچھ لوگوں کی پچھلے دنوں اسٹیبلشمنٹ سے ملاقات ہوئی ہے،  باقاعدہ منصوبہ بندی کی گئی تھی کہ میسج باہر نا آئیں، خان صاحب جو جنگ جیت رہے تھے وہ بیانیے کی ہوتی تھی، بانی پی ٹی آئی کا اندر سے ایک موقف آتا تھا تو بہت تیزی سے اثر انداز ہوتی تھی۔

ان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کا میسج تب باہر آتا تھا جب میری یا علیمہ بی بی کی بات ہوتی تھی، بانی پی ٹی ائی سے ضلعی جنرل سیکٹری کی بات کرنا ان کا لیول نہیں ہے-

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: بانی پی ٹی آئی کا نے کہا کہ

پڑھیں:

عمران خان سے ملاقات کا دن، پی ٹی آئی رہنماؤں کی داہگل اور گورکھ پور ناکے پر روک دیا گیا

راولپنڈی : بانی پی ٹی آئی عمران خان سے آج بھی پی ٹی آئی رہنماؤں کی ملاقات نہیں ہوسکی، متعدد رہنماؤں کو داہگل اور گورکھ پور ناکے پر روک دیا گیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق بانی پی ٹی آئی عمران خان سے اڈیالہ جیل میں آج دوستوں کی ملاقات کا دن تھا، پی ٹی آئی رہنما کنول شوزب، شہناز خان، مریم کلثوم، روبینہ شاہین، مشیر وزیراعلیٰ کے پی بریگیڈیئر (ر) مصدق عباسی، محمد احمد چھٹہ، مشیر خزانہ کے پی مزمل اسلم بھی اڈیالہ جیل پہنچے تاہم کسی بھی ملاقات نہیں ہوسکی۔

مشیر خزانہ کے پی مزمل اسلم، مصدق عباسی، احمد چٹھہ، مبین عارف جٹ کو داہگل ناکے پر روک لیا گیا، پی ٹی آئی کی خاتون رہنما مریم کلثوم اکرم کو گورکھپور ناکے پر روک لیا گیا۔

مشیر وزیر اعلی خیبرپختونخوا برگیڈیر ریٹائرڈ مصدق عباسی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہائی کورٹ کے احکامات کے مطابق آج میرا ساتواں چکر ہے، جیلر کو ملاقاتیوں کی فہرست بھیجی گئی ہے، پولیس نے تین کلو میٹر دور ہمیں ناکے پر روکا ہے، ملاقات سے روکنا فسطائیت کے سوا کچھ نہیں۔

انہوں نے کہا کہ کے پی میں گورننس کے معاملات بانی کی ہدایات کے مطابق ہی چلنے ہیں، ہم آج بانی سے ہدایات لینے آئے تھے، قومی ایجنڈوں پر بانی سے بات کرنی ضروری ہے، پی ٹی آئی واحد جماعت ہے جو چاروں صوبوں میں موجود ہے، فوج اس وقت ہی ڈیلیور کرسکتی ہے جب اس کے پیچھے عوام ہو، جس فوج کے ساتھ قوم نہ کھڑی ہو اسکا مورال ڈاؤن ہوجاتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہماری خارجہ پالیسی واضح ہے ہمارے کسی ملک کے خلاف کوئی جارحانہ عزائم نہیں، اگر کسی نے ہم پر جارحیت کی تو ہم سوچیں گے نہیں ہم جواب دیں گے، ہمیں اس وقت اتفاق اور اتحاد کی ضرورت ہے، جو لوگ طاقت میں ہیں انہیں قوم کو ساتھ لے کر چلنا چاہیے، اگر کسی نے جارحیت کی تو پوری قوم افواج پاکستان کے ساتھ کھڑی ہوجائے گی۔

Post Views: 1

متعلقہ مضامین

  • بانی پاکستان قائداعظم سے ملاقات کر چکا ہوں: فیصل رحمان کا انکشاف
  • بھارت پاکستان کے شہروں پر دہشت گردی کی منصوبہ بندی کررہا ہے، وزیر دفاع خواجہ آصف
  • عمران خان سے ملاقات، پی ٹی آئی رہنماوں کو داہگل اور گورکھ پور ناکے پر روک دیا گیا
  • عمران خان سے ملاقات کا دن، پی ٹی آئی رہنماؤں کی داہگل اور گورکھ پور ناکے پر روک دیا گیا
  • ملک کو بنانا ریپبلک بنا دیا،عدلیہ سمیت ہر ادارے کو تباہ کر دیا گیا،عمران خان
  • 26ویں ترمیم معاملہ، بانی کی پی ٹی آئی قیادت کو چیف جسٹس کو خط لکھنے کی ہدایت، فیصل چوہدری
  • ملک اور عوام کو اسٹیبلشمنٹ اور پی ٹی آئی کی ضرورت ہے، عمران خان
  • ملک، عوام کو اسٹیبلشمنٹ اور پی ٹی آئی کی ضرورت ہے: عمران خان
  • عوام کو اسٹیبلشمنٹ اور پی ٹی آئی کی ضرورت ہے ، عمران خان
  • ملک، عوام کو اسٹیبلشمنٹ اور پی ٹی آئی کی ضرورت ہے، عمران خان