سیکرٹر ی جنرل اورقائم مقام صدرپی ٹی آئی پنجاب حماداظہرتیسری بارمستعفی
اشاعت کی تاریخ: 2nd, April 2025 GMT
لاہور:سیکرٹر ی جنرل اورقائم مقام صدرپی ٹی آئی پنجاب حماداظہرتیسری بارمستعفی ہوگئے۔حماد اظہرنے پارٹی کے تمام عہدے چھوڑنے کااعلان کردیا۔نجی ٹی وی کے مطابق حماداظہرکاکہناہے کہ اعظم سواتی نے بانی پی ٹی آئی کو بتایاکہ عالیہ حمزہ کے کام میں رکاوٹ ڈالی جارہی ہے،بانی پی ٹی آئی نے پوچھاکہ کون رکاوٹ ڈال رہاہے تواعظم سواتی نے میرا نام لیا۔انہوں نے کہاکہ جبعالیہ حمزہ سے پوچھاکہ کیامیری طرف سے رکاوٹ ڈالی جارہی ہے ؟توانہوں نے تعجب کااظہارکیا۔حمااظہرکے مطابق مسئلے کا بڑاآسان حل موجود ہے، میرے اختیارات پہلے ہی چار ریجنل صدورکومنتقل کئے جاچکے ہیں، اب میرے حلقے کی تنظیم بھی میری مرضی یامشورے سے نہیں لگ سکی ۔انہوں نے کہاکہ پہلے بھی دوبار استعفیٰ دے چکا ہوں جس کو مستردکردیاگیا، آج تیسری اور حتمی بار استعفیٰ دے رہاہوں۔
Post Views: 1.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: ٹی ا ئی
پڑھیں:
اعظم سواتی کے اعتراف کے بعد پی ٹی آئی کیساتھ اتحاد ممکن نہیں رہا، کامران مرتضیٰ
جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی - ف) کے سینیٹر کامران مرتضیٰ نے کہا ہے کہ ہم نے پی ٹی آئی سے اتحاد پر معذرت کرلی ہے۔
جیو نیوز کے پروگرام کیپٹل ٹاک میں گفتگو کے دوران کامران مرتضیٰ نے کہا کہ جے یو آئی نے پی ٹی آئی سے اتحاد پر معذرت کرلی ہے، لیکن ہم پارلیمنٹ کے اندر صرف ایشو ٹو ایشو تعاون کریں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ دونوں پارٹیوں کے درمیان طے پایا تھا ایک دوسرے سے بتائے بغیر اسٹیبلشمنٹ سے بات نہیں ہوگی۔
کامران مرتضیٰ نے یہ بھی کہا کہ پی ٹی آئی کے اہم رہنما اعظم سواتی نے اسٹیبلشمنٹ سے بات چیت کا اعتراف کرلیا ہے جس کے بعد اتحاد ممکن نہ رہا۔