واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج میں مقتول عامر کو ایک ملزم کو دبوچتے دیکھا جا سکتا ہے، جبکہ ساتھی کو چھڑانے کیلئے ملزم کے دوسرے ساتھی نے گتھم گتھا عامر کو گولیوں سے نشانہ بنایا۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں ڈکیتی میں مزاحمت پر ایک اور شہری کو قتل کر دیا گیا، جبکہ خونی واردات ایک معصوم بچے کے سامنے ہوئی۔ تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت کی بے بسی کے باعث شہر قائد پر پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں سے بے خوف ڈاکوؤں کا راج ہے، جو واردات کے دوران شہریوں کو سرعام قتل کرکے کامیابی سے فرار ہو جاتے ہیں۔ ریسکیو حکام کے مطابق تازہ واقعہ شہر کے علاقے ڈیفنس فیز 1 کے قریب پیش آیا، جہاں ابتدائی  اطلاعات کے مطابق نامعلوم مسلح ملزمان نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو قتل کر دیا۔ بعد ازاں ذرائع کے مطابق بچے کے سامنے قتل کا افسوس ناک واقعہ ڈکیتی کے دوران مزاحمت کا نتیجہ نکلا۔ واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔

اہل خانہ کے مطابق 38 سالہ عامر اسٹیٹ ایجنسی کا کام کرتا تھا، جو گھر سے کسی کام کیلئے نکلا اور گاڑی میں سوار ہونے لگا تو ڈاکو پہنچ گئے۔ اہل خانہ نے بتایا کہ 2 موٹرسائیکلوں پر 3 سے 4 ملزمان آئے۔ اس دوران مزاحمت پر  عامر کو ڈاکوؤں نے گولیاں ماریں، جس میں سے 2 گولیاں عامر کو لگیں۔ واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج میں مقتول عامر کو ایک ملزم کو دبوچتے دیکھا جا سکتا ہے، جبکہ ساتھی کو چھڑانے کیلئے ملزم کے دوسرے ساتھی نے گتھم گتھا عامر کو گولیوں سے نشانہ بنایا۔ افسوس ناک واقعے میں مقتول کے ساتھ موجود بچے نے بے بسی کی تصویر بن کر پورا خونی منظر دیکھا۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: کے مطابق عامر کو

پڑھیں:

پاکستانی اداکاروں کا پہلگام واقعے پر اظہارِ افسوس

ہانیہ عامر، فرحان سعید اور دیگر پاکستانی اداکاروں و فنکاروں نے پہلگام واقعے پر اظہارِ افسوس کیا ہے۔
پاکستان کے معروف اداکار فرحان سعید، اداکارہ ہانیہ عامر اور دیگر نے حال ہی میں مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام میں پیش آنے والے افسوس ناک واقعے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز پہلگام میں نامعلوم حملہ آور کی فائرنگ سے 26 سیاح جان سے گئے تھے۔

واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے فرحان سعید نے انسٹاگرام اسٹوری میں پہلگام واقعے کے متاثرین اور ان کے خاندانوں سے دلی تعزیت کی ہے۔

اسی طرح ہانیہ عامر نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں لکھا ہے کہ کہیں بھی ہونے والا سانحہ ہم سب کے لیے سانحہ ہے، میرا دل ان معصوم جانوں کے ساتھ ہے جو حالیہ واقعات سے متاثر ہوئیں، درد، غم اور اُمید میں ہم ایک ہیں، انسانیت کو ہمیشہ ترجیح دینی چاہیے۔

فرحان اور ہانیہ کے علاوہ ماورا حسین، انمول بلوچ، فواد خان، نادیہ افغان، دانش تیمور اور مدیحہ رضوی نے بھی اس واقعے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

مدیحہ رضوی نے اس حملے کو بھارتی سیکیورٹی اداروں کی ناکامی قرار دیا ہے۔

Post Views: 5

متعلقہ مضامین

  • کراچی، حساس ادارے اور پولیس نے 3 کروڑ بھتہ طلبی کی کوشش ناکام بنا دی، ملزم گرفتار
  • پہلگام واقعے کے پس منظر میں بھارت کا رویہ نہایت افسوسناک اور قابلِ مذمت ہے، بیرسٹر محمد علی سیف
  • پاکستانی اداکاروں کا پہلگام واقعے پر اظہارِ افسوس
  • کراچی میں تین روز کے دوران ڈکیتوں کی فائرنگ سے 4 شہری جاں بحق
  • کراچی: ڈکیتی کے دوران شہری کی فائرنگ، ایک ڈاکو ہلاک دوسرا زخمی
  • کراچی میں پاکستان ائیرپورٹس اتھارٹی کی جانب سےچوتھی ای کچہری کا انعقاد
  • کراچی؛ سپرہائی وے میں ڈاکوؤں نے ایک اور شہری کی جان لے لی
  • خاتون ٹیچر کی میچ کے دوران پیپرچیک کرنے کی ویڈیو وائرل
  • کراچی میں اغوا کے بعد قتل ہونے والی 5سالہ بچی سے متعلق ویڈیوز سامنے آگئی
  • کراچی: تھانے میں دوست سے ملنے آئے شہری کو FIR کٹوانی پڑ گئی