سکیورٹی خدشات؛ کوئٹہ میں موبائل انٹرنیٹ دوسرے روز بھی معطل
اشاعت کی تاریخ: 3rd, April 2025 GMT
کوئٹہ:
سکیورٹی خدشات کی وجہ سے شہر میں موبائل انٹرنیٹ سروس آج دوسرے روز بھی معطل ہے۔
ذرائع کے مطابق کوئٹہ میں ایک مرتبہ پھر موبائل فون پر انٹرنیٹ سروس معطل کردی گئی ہے۔ شہر میں موبائل فون پر انٹرنیٹ سروس منگل کی شب معطل ہوئی تھی، جس کی وجہ سے شہریوں کو پریشانی اور مشکلات کا سامنا ہے۔
گزشتہ دو تین ہفتوں کے دوران شہر میں موبائل فون پر انٹرنیٹ کی یہ تیسری بارمعطلی ہے۔ موبائل فون انٹرنیٹ سروس شہر اور گردونواح میں احتجاج کے مواقع پر معطل کی جاتی رہی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ موبائل فون پر انٹرنیٹ سروس سکیورٹی خدشات کی بنیاد پر معطل کی گئی ہے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: موبائل فون پر انٹرنیٹ انٹرنیٹ سروس
پڑھیں:
مشاہد حسین سید نے پاک بھارت جنگ کے خدشات مسترد کر دیے
چیئرمین پاک چائنا انسٹیٹیوٹ مشاہد حسین سید نے پاک بھارت جنگ کے خدشات مسترد کردیے۔
جیو نیوز کے پروگرام "کیپٹل ٹاک" میں میزبان حامد میر سے گفتگو کرتے ہوئے مشاہد حسین سید نے کہا کہ بالاکوٹ پر حملہ کرکے بھارت دیکھ چکا ہے کہ کیسے اسے 24 گھنٹے میں جواب ملا تھا۔
پروگرام میں شریک ماہر بین الاقوامی امور احمر بلال صوفی نے کہا کہ سندھ طاس معاہدے کی منسوخی کے بعد بھارت کو جواب دینا ضروری تھا جو پاکستان نے دے دیا ہے۔