مئی کے مہینے کا بل قیمت میں کمی کے ساتھ آئے گا،اویس لغاری
اشاعت کی تاریخ: 3rd, April 2025 GMT
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 اپریل2025ء)وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے کہا مئی کے مہینے کا بل قیمت میں کمی کے ساتھ آئے گا۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے اویس لغاری نے کہا کہ کمرشل صارفین کا جون میں 71روپے ریٹ تھا، اب 62روپے 47پیسے ہوگا، کمرشل صارفین کے ریٹ میں 12فیصد کمی آئی ہے۔
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ ڈسکوزکی نجکاری ہو رہی ہے، دو کروڑ صارفین کے بلوں میں تقریبا بجلی کی قیمتوں میں 48سے 56فیصد کمی آئی ہے، یہ متوسط طبقے کے لیے بہت بڑی کمی ہے۔
انہوں نے کہا کہ گھریلو صارفین کے 6مختلف سلیب ہیں، جون میں بجلی کا ریٹ کیا اور اب کتنی کمی ہوگی، تفصیلات شیئر کریں گے۔انہوں نے کہاکہ وزیراعظم کے اعلان کے بعد اب بجلی کا ریٹ کیا ہوگا سوشل اور الیکٹرانک میڈیا پر شیئر کریں گے۔.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے نے کہا
پڑھیں:
اے سی چلے گا دن رات، بل آئے گا آدھا، بس ریموٹ پر دبائیں یہ بٹن!
ویب ڈیسک: اے سی کا صحیح استعمال کر کے آپ گرمیوں میں سکون حاصل کر سکتے ہیں اور اپنے آپ کو بجلی کے بھاری بلوں سے بھی بچا سکتے ہیں۔ آپ کو صرف کچھ عقلمندی دکھانے کی ضرورت ہے۔
آج کل بہت سے گھروں میں اے سی یعنی ائیرکنڈیشنر پایا جاتا ہے۔ اس کے ساتھ ہی بہت سے لوگ ایسے ہیں جو اب نیا اے سی خریدنے کا سوچ رہے ہیں۔ لیکن سب کی مشترکہ تشویش یہ ہے کہ اے سی چلانے سے بجلی کا بل بہت زیادہ آئے گا۔
محدود مدت تک عجائب گھروں میں داخلہ مفت؛ حکومت نے بڑا اعلان کردیا
اس خوف کی وجہ سے لوگ یا تو اے سی نہیں خریدتے یا بہت کم استعمال کرتے ہیں۔ تاہم اگر کچھ آسان طریقے اختیار کر لیے جائیں تو گرمی سے نجات مل سکتی ہے اور بجلی کے بل کو بھی کنٹرول میں رکھا جا سکتا ہے۔
اے سی کا درجہ حرارت کیا ہونا چاہیے؟ ماہرین کا کہنا ہے کہ اے سی کا درجہ حرارت 24 سے 26 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رکھنا بہتر ہے۔ اس سے نہ صرف بجلی کم خرچ ہوتی ہے بلکہ گھر بھی ٹھنڈا رہتا ہے۔
سابق وزیراعظم پرسوشل میڈیا پوسٹ کی وجہ سے فرد جرم عائد
اب بہت سے لوگوں کے ذہنوں میں یہ سوال ہے کہ کیا گھر 26 ڈگری پر ٹھنڈا رہے گا؟ جواب ہے - ہاں، یہ ضرور ہوگا۔ اس کے لیے آپ کو پنکھے کی مدد لینی پڑے گی۔ جب آپ اے سی کے ساتھ پنکھا بھی چلاتے ہیں تو کمرے میں ٹھنڈی ہوا اچھی طرح پھیلتی ہے اور اے سی کو زیادہ محنت نہیں کرنی پڑتی۔