حکومت کا 14 اپریل کو پنجابی ثقافت کا دن منانے کا فیصلہ
اشاعت کی تاریخ: 3rd, April 2025 GMT
شعبہ معلومات و ثقافت پنجاب کے نوٹیفکیشن کے مطابق کہا گیا ہے کہ اداروں کے صوبائی و ضلعی سربراہان ثقافتی لباس زیب تن کریں گے، مرد سر پر پگڑی اور خواتین چنری اوڑھیں گی۔ صوبائی اور ضلعی سطح پر پنجابی مشاعرے اور نعتیہ محافل کے انعقاد کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ صوبہ بھر میں 14 اپریل کو پنجابی ثقافت کا دن منانے کا فیصلہ کر لیا گیا۔ شعبہ معلومات و ثقافت پنجاب نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا، صوبہ کے تمام سرکاری اداروں کو بھی مراسلہ بھجوا دیا گیا۔ مراسلے میں کہا گیا ہے کہ اداروں کے صوبائی و ضلعی سربراہان ثقافتی لباس زیب تن کریں گے، مرد سر پر پگڑی اور خواتین چنری اوڑھیں گی۔ صوبائی اور ضلعی سطح پر پنجابی مشاعرے اور نعتیہ محافل کے انعقاد کی بھی ہدایت کی گئی ہے، سکولوں اور کالجوں کی انتظامیہ کو بھی ثقافتی دن میں بھرپور شرکت کی ہدایت کی گئی ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
آئی ایم ایف کی شرط پر ایکسپورٹ پروسیسنگ زونز کی مصنوعات مقامی مارکیٹ کو فروخت نہ کرنے کا فیصلہ
وفاقی حکومت نے عالمی مالیاتی ادارہ (آئی ایم ایف)کی شرائط کے تحت ستمبر 2026 سے ایکسپورٹ پراسسنگ زونز کی پیداوار مقامی مارکیٹ میں فروخت کرنے کی اجازت ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور ان زونز کو اپنی 100 فیصد پیداوار برآمد کرنا ہوگی۔
وفاقی وزارت خزانہ حکام کے مطابق آئی ایم ایف کی شرط کے تحت ستمبر 2026 سے ایکسپورٹ پراسسنگ زونز کی پیداوار مقامی مارکیٹ میں فروخت کرنے کی اجازت ختم کر دی جائے گی اور ان زونز کو اپنی 100 فیصد پیداوار برآمد کرنا ہوگی۔
حکام کا کہنا تھا کہ اس وقت ایکسپورٹ پراسسنگ زونز کو اپنی 20 فیصد پیداوار مقامی مارکیٹ میں فروخت کرنے کی اجازت حاصل ہے تاہم آئی ایم ایف نے اس رعایت کو برقرار رکھنے کی حکومتی درخواست مسترد کر دی ہے۔
وزارت خزانہ کے مطابق حکومت نے مزید ایکسپورٹ پراسسنگ زونز کے قیام کی اجازت کی بھی درخواست کی تھی تاہم آئی ایم ایف نے اسے بھی قبول نہیں کیا۔
حکام نے بتایا کہ حکومت آئندہ اقتصادی جائزے کے دوران دوبارہ درخواست کرے گی کہ مقامی مارکیٹ میں 20 فیصد پیداوار فروخت کرنے پر پابندی عائد نہ کی جائے۔
وزارت خزانہ کے مطابق مقامی مارکیٹ میں پیداوار فروخت کرنے کی چھوٹ ختم کرنے کی تجویز فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) کو بھی بھجوائی جا رہی ہے۔