شہبازتقریر،4بارنوازشریف،2بارآرمی چیف کی تعریف
اشاعت کی تاریخ: 4th, April 2025 GMT
اسلام آباد(طارق محمودسمیر)وزیراعظم شہباز شریف نے بجلی کی قیمتوں میںکمی کااعلان کرنے کیلئے ایک خصوصی تقریب کا اہتمام کیا جس میں وہ خاصے پراعتماد اورخوشگوارموڈ میں نظرآئے اور اپنی طویل تقریرمیںجہاں انہوں نے تحریک انصاف کا نام لئے بغیرانہیں شدیدتنقیدکانشانہ بنایاوہیں سابق وزیراعظم نوازشریف کے علاوہ آرمی چیف اور چیف جسٹس کی نہ صرف تعریف کی بلکہ بجلی کی قیمتوں میںکمی اور حکم امتناع ختم ہونے سے قومی خزانے میں 34ارب روپے واپس آنے پرشکریہ اداکیا،وزیراعظم نے وزارت توانائی اور ٹاسک فورس کی کارکردگی پر زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا۔اس ٹاسک فورس میں پاک فوج کے ایک لیفٹیننٹ جنرل ظفراقبال اورچیئرمین ایف بی آر راشد لنگڑیال،سیکرٹری پاورڈاکٹرفخرعالم اورسیکرٹری خزانہ امدادبوسال کے علاوہ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار،وزیرخزانہ محمداورنگزیب،وزیرتوانائی اویس لغاری،وزیرپٹرولیم علی پرویزملک اور وزیراعظم کے مشیرمحمدعلی کاشکریہ اداکرنے کے علاوہ انہیں اعزازی شیلڈزبھی پیش کیں۔شہبازشریف نے تقریرمیں اپنے بڑے بھائی اورپارٹی صدرنوازشریف کاچاربارنام لیااور کہاکہ ان کے منشورپرعمل کر رہاہوں،وزیراعظم نے دوبارآرمی چیف جنرل سیدعاصم منیرکاخصوصی طورپرذکرکرتے ہوئے کہاکہ اس سارے عمل میں ان کا کرداربہت کلیدی رہااور بھرپورتعاون کیا،وزیراعظم نے پھراس عزم کااعادہ کیا کہ اب اینٹی بائیوٹک سے کام نہیں چلے گاسرجری کرناپڑے گی ،درست اورمشکل فیصلوں کی ضرورت ہے۔وزیراعظم نے ایسے افسران کو بھی سخت انتباہ کیاجوفائل لے کر دفترمیں بیٹھے رہتے ہیں اور گپ شپ کرکے گھرچلے جاتے ہیں۔وزیراعظم نے تمام کابینہ کواپنااوپننگ بیٹسمین قراردیااور خصوصی ٹاسک فورس کی کارکردگی کوسراہااورکہاکہ آئی ایم ایف کو قائل کرناایک مشکل مرحلہ تھا، خداخداکرکے کفرٹوٹااور آئی ایم ایف کو قائل کرنے میں کامیاب ہوئے،آئی پی پیزسے مذاکرات کاتذکرہ کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہاکہ آئی پی پیز نے کئی سوفیصدمنافع کمالیاہے ان سے کہاہے کہ اب قوم کوفائدہ دیں،وزیراعظم بہت خوشگوارموڈمیں تھے ایک بارانہوں نے چیئرمین ایف بی آرراشدلنگڑیال کانام لے کرکہاکہ 2ہزار393ارب بجلی کا گردشی قرضہ ہے جو دواعشاریہ تین ٹریلین گردشی قرضہ بنتاہے اگرآپ سرہلارہے ہیںمیں نے کوئی غلط کہاہے توکیا میں چنے دے کر پاس ہواہوں جس پر ہال میں قہقے بلندہوتے رہے ،وزیراعظم نے راناثناء کے مسکرانے پریہ جملہ کساکہ حتیٰ کہ راناثناء اللہ بھی مسکرادیئے۔ جب وزیراعظم نے حکومت کی اتحادی جماعتوں کے رہنماؤں کا نام لے کر شکریہ اداکرناشروع کیاتو سب سے پہلے انہوں نے صدرآصف زرداری اوربلاول بھٹوکانام لیاجب وہ دیگر جماعتوں کے نام لینا چاہ رہے تھے تو خواجہ آصف نے انہیںکئی رہنماؤں کے نام بتائے جس پروزیراعظم نے باپ پارٹی کے خالدمگسی،مسلم لیگ(ق) کے چوہدری شجاعت حسین،مسلم لیگ ضیاء کے اعجاز الحق،استحکام پاکستان پارٹی کے علیم خان اور ایم کیوایم کے خالدمقبول صدیقی کانام لے کر ان کاشکریہ اداکیا اورآخری لمحات میں ایک بارپھر آرمی چیف کا نام لے کران کاشکریہ اداکیا ۔تقریب میں وفاقی وزراء،ملک کے اہم تاجرنمائندوںکی بڑی تعدادنے شرکت کی،تقریب کی خاص بات یہ تھی کہ صرف ایک وفاقی وزیرتوانائی اویس لغاری کی تقریرچلائی گئی۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: ا رمی چیف نام لے کر
پڑھیں:
محسن نقوی نے کھیل کی عزت بچانے کیلئے درست مؤقف اپنایا: شاہد آفریدی کی چیئرمین پی سی بی کی تعریف
پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے ایشیا کپ میں پاک بھارت میچ میں بھارتی ٹیم کی جانب سے اسپرٹ آف دی گیم کی دھجیاں اڑانے پر پاکستانی ردعمل پرچیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی تعریف کی ہے۔شاہد آفریدی نے ایکس پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ کرکٹ انصاف، احترام اوراسپرٹ آف دی گیم پر قائم ہے۔ سابق کپتان نے کہا کہ میں چیئرمین پی سی بی کو سراہتا ہوں جنہوں نے کھیل کی عزت بچانے اور آئی سی سی سے غیر جانبداری کا مطالبہ کرنے کے لیے درست مؤقف اپنایا۔ شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ آئی سی سی کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزیوں کو شفاف طریقے سے حل کرنا ضروری ہے تاکہ کرکٹ کی ساکھ برقرار رہے۔واضح رہے کہ اتوار کو ایشیا کپ میں پاکستان کے خلاف میچ بھارت 7 وکٹوں سے جیت گیا لیکن بھارتی کپتان سوریا کمار نے ٹاس کے موقع پر پاکستان کے کپتان سے ہاتھ نہ ملایا جبکہ بھارتی ٹیم نے میچ ختم ہونے کے بعد پاکستانی کھلاڑیوں سے روایت کے مطابق ہاتھ نہ ملاکر اسپورٹس مین اسپرٹ کی دھجیاں اڑا دیں۔پاک بھارت میچ کے دوران ٹاس کے وقت اینڈی پائی کرافٹ نے پاکستان کے کپتان سلمان آغا سے کہا تھا کہ ٹاس کے موقع پر شیک ہینڈ نہیں ہو گا، اینڈی پائی کرافٹ نےاس سے قبل پاکستان میڈیا منیجر سے کہا کہ یہ سب ریکارڈ نہیں ہونا چاہیے۔پاکستان نے بھارت کے خلاف میچ میں اپنائے جانے والے رویے پر سخت ایکشن لیتے ہوئے ریفری تبدیل نہ کرنے کی صورت میں ایشیا کپ کے مزید میچز نہ کھیلنے کا فیصلہ کیا ہے۔ذرائع کے مطابق پی سی بی نے آئی سی سی کو واضح کر دیا ہے کہ میچ ریفری تبدیل نہ کیا گیا تو پاکستان ایشیا کپ میں مزید کوئی میچ نہیں کھیلے گا۔اس حوالے سے چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا بیان بھی سامنے آیا ہے جس میں انہوں نے بتایا ہے کہ پی سی بی نے آئی سی سی کو شکایت کی ہے، میچ ریفری نے کرکٹ کی اسپرٹ کے خلاف اقدامات کیے۔محسن نقوی نے کہا کہ میچ ریفری کی جانب سے آئی سی سی کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی پر باضابطہ شکایت کی گئی، پی سی بی نے ایشیا کپ سے میچ ریفری اینڈی پائی کرافٹ کو فوری ہٹانے کا مطالبہ کیا ہے۔