ایشیا ہاکی کپ کے میزبان کا باقاعدہ طور پر اعلان، پاکستانی ٹیم بھی مدعو
اشاعت کی تاریخ: 4th, April 2025 GMT
لاہور:
ایشین ہاکی فیڈریشن کے زیر اہتمام ہونے والے ایشیا ہاکی کپ کے میزبان کا باقاعدہ طور پر اعلان کر دیا گیا ہے جس میں پاکستانی ٹیم کو بھی مدعو کیا گیا ہے۔
ایشیا ہاکی کپ 29 اگست سے 7 ستمبر تک راج گڑھ، بھارت میں ہوگا۔
ایشین ہاکی فیڈریشن کے اعلامیے کے مطابق ایشیا کپ میں چھ ٹیموں نے شرکت کی تصدیق کر دی ہے جس میں بھارت، پاکستان، جاپان، کوریا، چین اور ملائیشیا شامل ہیں۔
مزید دو ٹیمیں 17 ستمبر سے جکارتہ میں شیڈول اے ایچ ایف کپ کے ذریعے ایشیا کپ میں کوالیفائی کریں گی۔
ایشیا ہاکی کپ کی فاتح ٹیم اگلے برس ہاکی ورلڈکپ میں براہ راست جگہ بنا سکے گی۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
ارشد ندیم کی ورلڈچیمپئن شپ میں ناکامی پر جوڈیشل انکوائری کا مطالبہ
ارشد ندیم کی ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں ناقص کارکردگی پر ایشین ایتھلیٹکس کے نائب صدر نے جوڈیشل انکوائری کا مطالبہ کردیا۔
میجر جنرل (ر) محمد اکرم ساہی میڈیا سے گفتگو ہوئے آبدیدہ ہوئے اور کہاکہ ارشد ندیم کی یہ کارکردگی ایک بہت بڑا سیٹ بیک ہے، دو چار لوگوں کی وجہ سے ارشد ندیم کی ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں ناکامی ہوئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایتھلیٹکس فیڈریشن آف پاکستان نے دس سال محنت کرکے ارشد ندیم کو ٹاپ پر پہنچایا تھا، اولمپکس کے بعد دو سے تین لوگوں نے ارشد ندیم کو کنٹرول کیا جس کا نتیجہ آج سب کے سامنے ہے۔
اکرم ساہی نے کہا کہ ان لوگوں نے میری اور ایتھلیٹکس فیڈریشن کی میری ٹیم کی محنت پر پانی پھیر دیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ارشد ندیم کو فیڈریشن سے دور کرکے معاملات دو تین لوگوں نے ہاتھ میں لیے جس کا نقصان ہوا۔ کبھی سوچ بھی نہیں سکتا تھا کہ ارشد ندیم کی کارکردگی کا گراف اتنا نیچے جائے گا۔
اُن کا کہنا تھا کہ صاحب اقتدار سے کہوں گا کہ اس معاملے کی جوڈیشل انکوائری ہونی چاہیے، قوم کے پیسے سے ارشد ندیم کو ایک بلند مقام پر پہنچایا تھا۔
محمد اکرم ساہی کے مطابق کون لوگ ہیں جو ارشد ندیم کو 93 میٹر سے 82 میٹر کی تھرو پر لے آئے ہیں۔ میرے لیے آج کارکردگی برداشت کرنا مشکل ہے اس کے ذمہ داروں کو جواب دہ ہونا ہے۔