بجلی کی قیمت میں کمی کے اعلان کے بعد نئے نرخ کیا ہوں گے؟ تفصیلات سب نیوز پر
اشاعت کی تاریخ: 4th, April 2025 GMT
بجلی کی قیمت میں کمی کے اعلان کے بعد نئے نرخ کیا ہوں گے؟ تفصیلات سب نیوز پر WhatsAppFacebookTwitter 0 4 April, 2025 سب نیوز
اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے بجلی قیمتوں میں بڑے ریلیف اعلان کے بعد مختلف کیٹگریز کے صارفین کے لیے موجودہ ریٹس اور نئی قیمتوں کا تعین کر دیا گیا، قومی سطح پر مجموعی ٹیرف 45 روپے 5 پیسے سے کم کر اوسطاً فی یونٹ 37 روپے 64 پیسے مقرر کیا گیا ہے جبکہ مختلف کیٹیگریز کے لیے قیمتوں میں 6 روپے 14 پیسے سے 8 روپے 58 پیسے تک کی کمی کی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے بجلی کی قیمتوں میں کمی کے اعلان کے بعد نیا ٹیرف کیا ہوگا؟ بجلی کے نئے نرخ کیا ہوں گے؟ تفصیلات سامنے آگئیں۔
وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے بجلی کی قیمتوں میں بڑے ریلیف کے اعلان کے بعد مختلف کیٹیگریز کے لیے نئی قیمتوں کا تعین کر دیا گیا، مجموعی طور پر 6 روپے 14 پیسے 8 روپے 58 پیسے تک کی کمی جبکہ اوسطاً ٹیرف 7 روپے 41 پیسے کم کر دیا گیا۔
سرکاری دستاویز کے مطابق 50 یونٹ تک والے لائف لائن صارفین کے لیے بجلی نرخ فی یونٹ 4 روپے 78 پیسے اور 51 سے 100 یونٹ والے لائف لائن صارفین کے لیے فی یونٹ قیمت 9 روپے37 پیسے برقرار رہیں گے جبکہ ایک سے 100 یونٹ والے پروٹیکٹیڈ صارفین کے لیے فی یونٹ قیمت میں 6 روپے 14 پیسے کمی، نرخ 14 روپے 67 پیسے سے کم کر کے 8 روپے 52 پیسے فی یونٹ مقرر کردیے گئے، 101 سے 200 یونٹ والے صارفین کے لیے بجلی 6 روپے 14 پیسے سستی ہوگئی، نرخ 17 روپے 65 پیسے سے کم کرکے11 روپے 51 پیسے فی یونٹ مقرر کر دیے گئے۔
دستاویز کے مطابق 300 یونٹ تک کے نان پروٹیکیڈ صارفین کے لیے بجلی 7 روپے 24 پیسے فی یونٹ سستی اور نرخ 41 روپے 26 پیسے سے کم کرکے 34 روپے 3 پیسے فی یونٹ مقرر کئے گئے ہیں، نان پروٹیکیڈ 300 یونٹ سے زائد والے صارفین کے لیے نرخ 55 روپے 70 پیسے سے کم کرکے 48 روپے 46 پیسے مقرر جبکہ اس کیٹگری کے صارفین کے لیے بجلی فی یونٹ 7 روپے 24 پیسے سستی کی گئی ہے۔
دستاویز کے مطابق ڈومیسٹک صارفین کے لیے بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 6 روپے71 پیسے کی کمی جبکہ فی یونٹ قیمت 38 روپے 34 پیسے سے کم کرکے 31 روپے 63 پیسے فی یونٹ مقرر کی گئی ہے۔
اسی طرح سے کمرشل صارفین کے لیے بجلی کی فی یونٹ قیمت 8 روپے 58 پیسے فی یونٹ سستی کردی گئی، نرخ 71 روپے 6 پیسے سے کم کرکے 62 روپے47 پیسے مقرر کئے گئے ہیں، جنرل سروسز کیٹگری کے صارفین کے لیے بجلی نرخوں میں 7 روپے 18 پیسے فی یونٹ کمی جبکہ نرخ 56 روپے 66 پیسے سے کم کرکے 49 روپے 48 پیسے مقرر کیے گئے ہیں۔
وزیر اعظم شہباز شریف کے ریلیف اعلان کے بعد صنعتوں کے لیے بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 7 روپے 69 فی یونٹ کی کمی کر دی گئی جبکہ انڈسٹری کے لیے بجلی کی فی یونٹ قیمت 48 روپے 19 پیسے سے کم کرکے 40 روپے 51 پیسے مقرر کی گئی ہے۔
بلک کیٹگری کے صارفین کے لیے بجلی کی فی یونٹ قیمت 7 روپے 18 پیسے کم کردی گئی، فی یونٹ قیمت 55 روپے 5 پیسے سے کم کرکے 47 روپے 87 پیسے مقرر کی گئی ہے۔
زرعی صارفین کے لیے بجلی فی یونٹ 7 روپے 18 پیسے سستی کردی گئی، زرعی صارفین کے لیے فی یونٹ قیمت 41 روپے 76 پیسے سے کم کرکے 34 روپے 58 پیسے مقرر کی گئی ہے۔
دستاویز کے مطابق وزیراعظم اعلان کے بعد آزاد کشمیر اور دیگر کے لیے بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 6 روپے 99 پیسے کی کمی کی گئی جبکہ اس دیگر کیٹگری کے صارفین کے لیے نرخ 39 روپے 68 پیسے سے کم کرکے 32 روپے 69 پیسے فی یونٹ مقرر کیے گئے جبکہ قومی سطح پر مجموعی اوسطاً ٹیرف 7 روپے 41 پیسے فی یونٹ کم اور قومی سطح پر ہی مجموعی ٹیرف 45 روپے 5 پیسے سے کم کرکے اوسطاً 37 روپے 64 پیسے فی یونٹ مقرر کئے گئے ہیں۔
.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: کے اعلان کے بعد بجلی کی قیمت
پڑھیں:
ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں مسلسل تیسرے روز اضافہ
کراچی:روپے کی قدر میں مسلسل تیسرے روز اضافے سے کرنسی مارکیٹس میں روپیہ تگڑا جبکہ ڈالر کمزور ہوگیا۔
ای کیپ کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر کی قدر 72 پیسے گر کر 283 روپے 50 پیسے پر آگئی جبکہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں آج پھر ڈالر کی قدر میں ایک روپے کی بڑی کمی واقع ہوئی۔
اوپن مارکیٹ میں ڈالر 287 روپے 60 پیسے سے گر کر 286 روپے 60 پیسے پر آ گیا۔ تین روز میں اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 2.30 روپے اور انٹر بینک میں 1.50 روپے گر چکی ہے۔
چیئرمین ای کیپ ملک بوستان کا کہنا ہے کہ ڈالر کی گرتی قدر کو دیکھ کر ایکسپورٹرز اپنے ڈالر مارکیٹ میں بیچنا شروع ہوگئے ہیں، امپورٹرز جلد بازی میں خریداری نا کریں انہیں ڈالر مزید سستا ملے گا۔
ملک بوستان نے امپورٹرز کو مشورہ دیا کہ ڈالر 280 پھر 270 پر آئے گا۔
چیئرمین ای کیپ کا کہنا تھا کہ حوالہ ہنڈی کے خلاف آپریشن جاری ہے جس سے ڈالر مزید گرے گا اور اسٹیٹ بینک نے بھی انٹر بینک سے خریداری روک دی ہے اس لیے ڈالر اب اور سستا ہوگا۔