وزیراعظم کی اعلان کردہ بجلی کی قیمت میں کمی معاشی صورتحال سے مشروط
اشاعت کی تاریخ: 4th, April 2025 GMT
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاورڈویژن حکام کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کی اعلان کردہ بجلی کی قیمت میں کمی معاشی صورتحال سے مشروط ہے۔
نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق نیپرا نے بجلی ایک روپے 71 پیسے فی یونٹ سستی کرنے کی حکومتی درخواست پر سماعت مکمل کرلی۔ پاور ڈویژن حکام نے اتھارٹی کو بتایا کہ وزیراعظم کی جانب سے اعلان کردہ بجلی نرخوں میں کمی ملک کے معاشی حالات سے مشروط ہے۔ جب تک معاشی صورتحال بہتر رہی یہ ریلیف ملتا رہے گا۔
حکام کے مطابق سالانہ ری بیسنگ ابھی ممکن نہیں،اسی لیے سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کے تحت ریلیف دے رہے ہیں،3 ماہ کیلئے بجلی کے صارفین کو بلز میں ریلیف ملے گا۔
کینالز کے مسئلے پر پیپلزپارٹی کے خلاف پروپیگنڈا کیا جارہا ہے: وزیراعلیٰ سندھ
پاورڈویژن حکام نے کہا کہ 3 ماہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے سے 58ارب بچیں گے، پیٹرولیم مصنوعات کا ریلیف ٹیرف کا فرق ختم کرکے دیں گے۔
پاور ڈویژن حکام نے اتھارٹی کو بتایا کہ گزشتہ دن نیپرا میں سہہ ماہی ایڈجسٹمنٹ میں بجلی سستی کی تھی، اس میں 5 آئی پی پیز کے معاہدوں سے میں 12ارب کی بچت شامل ہے، 7 آئی پی پیز کی جانب سے ٹیرف میں کمی کی درخواست آچکی ہے، حکومتی سمیت دیگر آئی پی پیز کی درخواستیں جلد آپ کے پاس آئیں گی۔
حکام کا مزید کہنا تھا کہ گردشی قرض ختم کرنے کے لیے بینکوں سے بات جلد فائنل ہوجائے گی، آئی پی پیز کی بچت کا ریلیف سہہ ماہی ایڈجسٹمنٹ میں ہی ملے گا، ٹیرف کا فرق کم کرنے کیلئے حکومت 266ارب کی سبسڈی دے رہی ہے۔ اب مزید سبسڈی شامل کرکے 324ارب روپے تک ہوجائے گی۔
بجلی کی قیمت میں مزید 6 روپے کمی کی گنجائش ہے: فاروق ستار
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: ا ئی پی پیز
پڑھیں:
کے الیکٹرک کے سی ای او کو سندھ ہائی کورٹ سے مزید ریلیف مل گیا
کراچی:سندھ ہائی کورٹ سے کے الیکٹرک کے سی ای او کو مزید ریلیف مل گیا۔ عدالت نے مونس علوی کو عہدے سے ہٹانے کے حکم امتناع میں 12 ستمبر تک توسیع کردی ہے۔
جسٹس محمد اقبال کلہوڑو کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ کے روبرو سی ای او کے الیکٹرک مونس علوی کو عہدے سے ہٹانے کے صوبائی محتسب اعلیٰ کے فیصلے کیخلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔
مونس علوی اپنے وکیل بیرسٹر عابد زبیری کے ہمراہ پیش ہوئے، جہاں صوبائی محتسب اور فریق خاتون نے تحریری جواب جمع کرادیا۔
نمائندہ صوبائی محتسب اعلی نے کہا کہ مونس علوی کی درخواست ناقابل سماعت ہے مسترد کی جائے۔ صوبائی محتسب کا دائر اختیار سے متعلق کیس سپریم کورٹ میں زیر سماعت ہے۔ اس لیے دائرہ اختیار سے متعلق درخواست سندھ ہائیکورٹ سننے کا مجاز نہیں ہے۔
عدالت نے مونس علوی کے وکیل کو جواب الجواب جمع کرانے کی ہدایت کردی اور مونس علوی کو عہدے سے ہٹانے کے حکم امتناع میں 12 ستمبر تک توسیع کردی۔
بیرسٹر عابد زبیری نے مؤقف دیا کہ مونس علوی نے صوبائی محتسب کے فیصلے کیخلاف گورنر سندھ کے پاس اپیل دائر کردی ہے۔ جسٹس محمد اقبال کلہوڑو نے ریمارکس دیے کہ درخواستگزار کو حکم امتناع مل چکا ہے اب کیا چاہتے ہیں؟ گورنر سندھ نے اپیل پر کیا فیصلہ کیا ہے؟
خاتون کے وکیل نے موقف دیا کہ گورنر سندھ نے مونس علوی کی اپیل مسترد کردی ہے، جس پر بیرسٹر عابد زبیری نے کہا کہ گورنر سندھ نے مونس علوی کی اپیل مسترد نہیں کی، پیر کو سماعت کے لیے مقرر کی ہے۔
جسٹس محمد اقبال کلہوڑو نے ریمارکس دیے کہ قانون کے مطابق درخواستگزار کو اپیل کا حق ہے۔ جب تک اپیل پر فیصلہ نہیں ہوجاتا ہم سندھ ہائیکورٹ سے کیس نمٹا دیتے ہیں۔ اپیل اس کا حق ہے جب تک اپیل پر فیصلہ نہیں ہوجاتا ہے،اسے عہدے سے کیسے ہٹایا جاسکتا ہے؟ گورنر اپیل سن رہے ہیں تو وہیں کیس کی پیروی کی جائے۔ اس طرح تو 6 مہینے سندھ ہائیکورٹ سنتا رہے گا۔ اتنی بڑی سزا ہے کیسے دے سکتے ہیں؟
بیرسٹر عابد زبیری نے مؤقف دیا کہ اس کیس میں بہت سی چیزیں پہلی بار دیکھ رہے ہیں۔
جسٹس محمد اقبال کلہوڑو نے ریمارکس دیے کہ آپ بہت سی چیزی پہلی بار دیکھ رہے ہوں گے،26 ویں ترمیم کے بعد تو اور بھی بہت سی چیزیں دیکھنی پڑرہی ہیں۔
واضح رہے کہ صوبائی محتسب نے مونس علوی کو خاتون کو حراساں کرنے کے جرم میں عہدے سے ہٹانے کا حکم دیا تھا۔