سعودی ولی عہد اور ایرانی صدر کی خطے کی صورتحال پر بات چیت
اشاعت کی تاریخ: 4th, April 2025 GMT
ویب ڈیسک: سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اور ایران کے صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان کے درمیان خطے کی صورت حال پر بات چیت ہوئی ہے۔
عرب میڈیا کے مطابق ایران کے صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان نے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کو ٹیلی فون کیا، اس موقع پر دونوں رہنماؤں کے درمیان خطے کی صورتِ حال پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔
عرب میڈیا کے مطابق اس موقع پر مشترکہ دلچسپی کے متعدد امور کا بھی جائزہ لیا گیا۔ علاوہ ازیں دونوں رہنماؤں نے ایک دوسرے کو عید الفطر کی مبارک باد بھی دی۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازحکومت کا ایک اورسنگ میل
.ذریعہ: City 42
پڑھیں:
پاکستان رینجرز نے سرحدی خلاف ورزی پر بھارتی اہلکار کو حراست میں لے لیا
پاکستان رینجرز نے سرحدی خلاف ورزی کرنے پر بھارتی فورس کے اہلکار کو گرفتار کرلیا۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارتی سیکیورٹی اہلکار کو بدھ کے روز پنجاب کے سرحدی علاقے فیروز پور سے گرفتار کیا گیا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق، سیکیورٹی فورس (بی ایس ایف) کی 182ویں بٹالین سے تعلق رکھنے والا کانسٹیبل پی کے سنگھ وردی میں ملبوس اور سروس رائفل کے ساتھ سرحدی علاقے میں موجود تھا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق پاکستان نے اہلکار کو حراست میں لینے سے متعلق بھارتی حکام کو بھی آگاہ کردیا ہے۔
بی ایس ایس اہلکار کو حراست میں لینے کے بعد دونوں ممالک کی فورسز میں فیلگ میٹنگ جاری ہے۔