کراچی میں پولیس والا ڈاکو کو دیکھ کر بھاگ گیا، ویڈیو وائرل
اشاعت کی تاریخ: 4th, April 2025 GMT
آپ نے چوری کی بہت سی وارداتوں کے بارے میں سنا ہو گا جس میں پولیس نے بروقت پہنچ کر شہریوں کی جان بچا لی اور چوروں کو پکڑ لیا لیکن چوروں کو دیکھ کر پولیس کو بھاگتے ہوئے نہیں دیکھا ہو گا۔
ایسا ہی ایک واقعہ کراچی میں پیش آیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔ وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک پولیس والا ڈاکو کو دیکھ کر پہلے بائیک سے گرا اور پھر ڈرم میں کود کر اپنی جان بچائی۔
کراچی میں ڈاکو کو دیکھ کر پولیس والا پہلے بائیک سے گرا پھر ڈرم میں کود کر اپنی " جان " بچائی@SsyedHhussain pic.
— Faizullah Khan فیض (@FaizullahSwati) April 3, 2025
ویڈیو وائرل ہوئی تو صارفین اس پر مختلف تبصرے کرتے نظر آئے۔ ابرار خان نے لکھا کہ ’یہ عوام کو ڈاکوؤں سے بچائیں گے‘۔
یہ عوام کو ڈاکوں سے بچائیں گے https://t.co/rlLWXfm079
— Abrar khan (@IbrarKhatt75456) April 3, 2025
ایک صارف نے لکھا کہ جس پولیس میں بھرتی صرف مال پانی بنانے کے لیے، مال پانی دے کر ہوئی ہو وہ ڈاکو دیکھ کر ایسے ہی دوڑیں گے جیسے یہ پولیس والا دوڑا ہے۔ انہوں نے پولیس کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے مزید کہا کہ ان کا واسطہ چھابڑی والے یا مزدور طبقے سے پڑے تو ان کے اندر سپرمین کی روح آ جاتی ہے۔
جس پولیس میں بھرتی صرف مال پانی بنانے کے لیے مال پانی دے کر ہوئے ہوں وہ ڈاکو دیکھ کر ایسے ہی دوڑیں گے ان کا واسطہ چھابڑی والے یا مزدور طبقے سے پڑے تو ان کے اندر سپرمین کی روح آ جاتی ہے https://t.co/7fUCroOEPM
— ₖ ₕ ₐ ₗ ᵢ F ₐ (@i_m_khalifa) April 3, 2025
ڈاکٹر شیر خان نے لکھا کہ شاید پولیس والے کے پاس گن نہیں تھی، اب خود کشی کرنا بھی حرام ہے۔
شاید اس کے پاس گن نہیں تھی ۔۔
اب خود خوشی کرنا بھی حرام ھے نا بھائی
— Dr.Sher khan (بھائی جان)⚕️ (@Drsherkhan80) April 3, 2025
جنید رضا زیدی لکھتے ہیں کہ پولیس ڈاکوؤں سے بھاگ رہی ہے، کیا قانون کی عملداری ہے۔
یہ ہے پولیس والا منحوس پھٹو بھائی جو ڈاکو کو دیکھتے ہی پہلے بائیک سے گود گیا پھر بھاگ کر ایک ڈرم میں جاکر چھپا ۔ بتاؤ پولیس ڈاکوؤں سے بھاگ رہی ہے کیا قانون کی عملداری ہے بھئی واھ ???? pic.twitter.com/VwFxgHWchq
— Junaid Raza Zaidi (@junaidraza01) April 3, 2025
احمد عمیر نامی ایکس صارف نے لکھا کہ جس طرح یہ پولیس والا بھاگا ہے ایسے تو کوئی عام شہری بھی نہیں بھاگتا۔ یقیناً یہ ڈاکوؤں کا محافظ ہوگا اس لیے سامنے نہیں آیا۔
جس طرح بھاگا ہے ایسے تو کوئی عام شہری بھی نہیں بھاگتا۔ یقیناً یہ ڈاکوؤں کا محافظ ہوگا اس لیے سامنے نہیں آیا۔
— Ahmed Omair (@aomair) April 4, 2025
مزمل محمد خان نے کہا کہ ’اللہ ہی رحم کرے اب کراچی والوں پر‘۔
اللہ ہی رحم کرے اب کراچی والوں پر
— مزمل محمد خان (@MUZAMILKHAN7) April 3, 2025
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
پولیس ڈاکو کراچی پولیسذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: پولیس ڈاکو کراچی پولیس پولیس والا کو دیکھ کر نے لکھا کہ مال پانی
پڑھیں:
پی ایس ایل،عثمان خان کو عبید شاہ کا زوردار تھپڑ، ویڈیو وائرل
اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف مقابلے میں عثمان خان کو گزشتہ میچ کا تھپڑ یاد آگیا،عبید شاہ وکٹ لینے کے بعد عثمان خان کی طرف جشن منانے کے لیے آئے تو وہ دور بھاگ گئے۔
22 اپریل کو لاہور قلندر کیخلاف میچ میں ملتان سلطانز کے فاسٹ بولر عبید شاہ وکٹ لینے کے بعد جذباتی ہو گئے تھے جس کے بعد وہ آئے تو وکٹ کیپر عثمان خان کے پاس ہاتھ پر ہاتھ مارنے (ہائی فائیو دینے) تھے تاہم وکٹ لینے کے بعد غصے سے بھرے عبید شاہ کا ہاتھ ان کے سر پر جا لگا تھا، اس واقعے میں عثمان خان کو معمولی چوٹیں آئیں اور وہ زمین پر گر گئے۔
تاہم انجری کے بعد بھی عثمان شاہ نے کھیلنا نہیں چھوڑا اور وکٹ کیپنگ جاری رکھی۔ اس واقعے کے بعد انہوں نے میچ میں ایک کیچ بھی لیا۔
عبید شاہ نے میچ میں 4 اوورز میں 37 رنز دے کر 3 وکٹیں حاصل کیں تھیں جس میں سیم بلنگز ان کا آخری شکار بنے تھے۔
گزشتہ روز اسلام آباد کیخلاف ہونے والے میچ میں ملتان سلطانز کےعثمان خان کو لاہور کیخلاف میچ کا تھپڑ یاد آگیا.
عبید شاہ نے جب وکٹ لی تو وہ عثمان خان کے پاس آئے تاہم عثمان خان ان سے دور بھاگ گئے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔