ڈی ایچ او سکردو کے مطابق مہم کے دوران ضلع بھر میں 38280 پانچ سال تک کی عمر کے بچوں کو پولیو ویکسین کے قطرے پلائے جائیں گے، اس کے لئے 267 موبائل ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں، خارجی و داخلی راستوں پر 13 ٹرانزٹ پوائنٹس کا قیام عمل میں لایا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ ڈپٹی کمشنر سکردو کیپٹن ریٹائرڈ عارف آحمد کی صدارت میں ڈسٹرکٹ پولیو اریڈیکیشن کمیٹی کی میٹنگ منعقد ہوئی جس میں ایس ایس پی سکردو کاچو ناصر عباس خان، میڈیکل سپرنٹینڈنٹ آر ایچ کیو ہسپتال ڈاکٹر اشرف خان، اسسٹنٹ کمشنر سکردو، اسسٹنٹ کمشنر روندو، اسسٹنٹ کمشنر گمبہ سکردو، ڈی آئی ایس سکولز سکردو، ڈی ایس او ڈبلیو ایچ او، ڈی ڈی سکردو ڈیویلپمنٹ اتھارٹی، اے ڈی ایل جی اینڈ آر ڈی شریک تھے۔ میٹنگ میں 21 سے 25 اپریل تک ہونے والی سال کی دوسری انسدادِ پولیو مہم کے لئے حفاظتی و دیگر انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔ قائمقام ڈی ایچ او سکردو ڈاکٹر مظفر حسین نے شرکاء کو اس مہم کے حوالےسے کئے گئے انتظامات سے متعلق آگاہ کیا۔ انہوں نے اپنے گفتگو میں کہا کہ اس مہم کے دوران ضلع بھر میں 38280 پانچ سال تک کی عمر کے بچوں کو پولیو ویکسین کے قطرے پلائے جائیں گے، اس کے لئے 267 موبائل ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں، خارجی و داخلی راستوں پر 13 ٹرانزٹ پوائنٹس کا قیام عمل میں لایا گیا ہے، اس کے علاوہ ضلع بھر میں 54  فکسڈ سینٹرز بھی قائم کے جارہے ہیں گئے۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: مہم کے

پڑھیں:

پاکستانی زائرین کیلئے بارڈرز کھولے جائیں، علامہ مقصود ڈومکی

جیکب آباد میں مجلس عزاء کے موقع پر علامہ مقصود ڈومکی نے کہا کہ حکومت پاکستان فوری طور پر زائرین اور طلباء کیلئے تفتان اور رمضان بارڈر کھول دے۔ بارڈر پر تعینات عملے میں ایسے افراد لگائے جائیں، جو زائرین سے تعاون کا جذبہ رکھتے ہوں اور تعصب یا مذہبی نفرت سے گریز کریں۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنماء علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ مجالس عزاء دراصل ایسی دینی درسگاہیں ہیں جن میں قرآن و احادیث کی تعلیم دی جاتی ہے۔ ان مقدس محافل میں ہر عمر اور ہر طبقے کے افراد شرکت کرتے ہیں اور دین اسلام، یعنی قرآن و اہل بیت علیہ السلام کی تعلیمات سے روشناس ہوتے ہیں۔ حسینیت کی یہ درسگاہ انسانیت کو حق، صداقت اور ہدایت کا راستہ دکھاتی ہے، جہاں مذہب و مسلک کی کوئی قید نہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جیکب آباد میں گوٹھ علی دوست خان گولاٹو میں منعقدہ سالانہ مجلس عزا سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ چہلم امام حسین علیہ السلام کے موقع پر ہر سال لاکھوں زائرین کربلا معلیٰ کی جانب روانہ ہوتے ہیں۔ ایران اور عراق کے مقدس مقامات کی زیارت کے لئے پاکستان، ایران، اور عراق کی حکومتوں پر لازم ہے کہ وہ زائرین کے لئے بر وقت ویزا اور مؤثر انتظامات کو یقینی بنائیں۔

انہوں نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ کئی روز سے پاکستان کی جانب سے بلاوجہ سرحد بند ہے۔ جس کی وجہ سے زائرین اور دینی طلباء شدید مشکلات کا شکار ہیں۔ بلاوجہ بارڈر کی بندش سے طلباء کی تعلیم متاثر ہو رہی ہیں اور سینکڑوں طلباء کی تعلیم کا حرج ہو رہا ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت پاکستان فوری طور پر زائرین اور طلباء کے لئے تفتان اور رمضان بارڈر کھول دے۔ بارڈر پر تعینات عملے میں ایسے افراد لگائے جائیں، جو زائرین سے تعاون کا جذبہ رکھتے ہوں اور تعصب یا مذہبی نفرت سے گریز کریں۔ پاکستان، ایران اور عراق کی حکومتیں باہم رابطے کے ذریعے زائرین کے لئے ویزا، ٹرانسپورٹ اور سیکیورٹی کے بروقت انتظامات کریں۔ علامہ مقصود علی ڈومکی نے حکومت پاکستان سے پرزور مطالبہ کیا کہ وہ زائرین کے لئے مشکلات پیدا کرنے اور سفر زیارت مہنگا کرنے کے بجائے ان کے لئے آسانیاں پیدا کرے، تاکہ زائرین پرامن اور محفوظ انداز میں زیارت کا مقدس فریضہ انجام دے سکیں۔

متعلقہ مضامین

  • سکردو میں "حسین سب کا" کی جھلکیاں (2)
  • سکردو میں "حسین سب کا" کانفرنس کی جھلکیاں (1)
  • پولیو کے قطرے نہ پلانے سے معذوری کے ذمہ دار والدین: طاہر اشرفی 
  • سکردو میں کانفرنس بعنوان "حسین شناسی و کربلائے عصر میں ہماری ذمہ داریاں" (2)
  • سکردو میں کانفرنس بعنوان "حسین شناسی و کربلائے عصر میں ہماری ذمہ داریاں" (1)
  • سینئر صحافی سہیل وڑائچ کا سکردو میں "حسین سب کا" کانفرنس سے خطاب
  • وزیراعلیٰ ای ٹیکسی سکیم کب شروع ہوگی؟حتمی تاریخ کااعلان ہوگیا
  • وزیراعلیٰ ای ٹیکسی منصوبے کا آغاز اگست میں ہوگا
  • پاکستانی زائرین کیلئے بارڈرز کھولے جائیں، علامہ مقصود ڈومکی
  • ریاست سے ناراضی کا مطلب یہ نہیں کہ ہتھیار اٹھا لئے جائیں، سرفراز بگٹی