واشنگٹن(انٹرنیشنل ڈیسک)باراک اوباما نے اعتراف کیا کہ صدارت نے ان کی شادی کو شدید متاثر کیا تھا۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق سابق امریکی صدر باراک اوباما نے اپنے اور اہلیہ مشیل اوباما کے تعلقات کے بارے میں اعتراف کیا کہ وائٹ ہاؤس میں اپنی دو صدارت کی مدت کے دوران ان کی شادی متاثر ہوئی تھی۔

63 سالہ باراک اوباما نے ہیملٹن کالج کے صدر سٹیون ٹیپر کے ساتھ بات چیت کے دوران کہا کہ صدر کی حیثیت سے کام کرنے کے دوران ان کے اور مشیل کے تعلقات پر اثر پڑا، اور انہوں نے تسلیم کیا کہ ان کی اپنی بیوی سےن دوری پیدا ہوگئی تھی۔

انہوں نے مزید کہا، ’اس دوران میں کبھی کبھار تفریحی باتوں کے ذریعے خود کو اس صورتحال سے نکالنے کی کوشش کرتا رہا، تاکہ تعلقات میں کچھ بہتری آ سکے۔‘

یہ پہلا موقع نہیں تھا جب اوباما جوڑے نے اپنے تعلقات اور شادی شدہ زندگی کے چیلنجز کے بارے میں کھل کر بات کی ہو۔ باراک اوباما نے پہلے کہا تھا کہ وائٹ ہاؤس سے باہر رہنے کے بعد ان کے اور ان کی اہلیہ مشیل کے تعلقات میں بہتری آئی ہے، اور دونوں نے ایک دوسرے کے ساتھ زیادہ وقت گزارا۔

2023 میں ایک انٹرویو میں باراک اوباما نے کہا، ’مجھے بس یہ کہنا ہے کہ وائٹ ہاؤس سے باہر رہنا اور ایک دوسرے کے ساتھ وقت گزارنا ہماری زندگی اور تعلقات میں مددگار ثابت ہوا۔‘

مشیل اوباما نے اپنے شوہر کے صدارتی فرائض اور ان کی زندگی میں پیش آنے والے مسائل کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ کئی سال ایسے بھی تھے جب وہ اپنے شوہر کو برداشت نہیں کر سکیں۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق انہوں نے بتایا کہ، لوگ سوچتے ہیں کہ میں مذاق کر رہی ہوں، لیکن ایسا تھا کہ کئی سال تک میں اپنے شوہر کو برداشت نہیں کر پائی، خاص طور پر جب بچے چھوٹے تھے۔

مزید برآں، مشیل اوباما نے انکشاف کیا کہ ایک وقت آیا جب اس جوڑے نے اپنے تعلقات پر کام کرنے کے لیے شادی کے مشیر سے ملاقات کی تھی۔

انہوں نے کہا، ’ایسے وقت آئے جب میں نے چاہا کہ چیزیں مختلف ہوں، لیکن مجھے کبھی بھی یہ خیال نہیں آیا کہ میں اس تعلق سے باہر نکل جاؤں گی۔‘

باراک اوباما اور مشیل اوباما کی شادی 1992 میں ہوئی۔ دونوں کی ملاقات 1980 کی دہائی کے آخر میں ایک لاء فرم میں کام کے دوران ہوئی تھی۔ اس جوڑے کے دو بیٹیاں ہیں جن کے نام ساشا اور مالیا ہیں۔
10مزیدپڑھیں: منزلہ عمارت جتنا سیارچہ چاند سے ٹکرانے کے قریب

.

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: باراک اوباما نے مشیل اوباما کے دوران انہوں نے کی شادی نے اپنے کیا کہ

پڑھیں:

حیرت ہے اچانک مریم نواز کو سندھ کیسے یاد آ گیا: منظور وسان

منظور وسان—تصویر بشکریہ سوشل میڈیا

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے سینئر رہنما منظور وسان نے کہا ہے کہ حیرت ہے کہ اچانک مریم نواز کو سندھ کیسے یاد آ گیا۔

بلاول ہاؤس کراچی کے باہر میڈیا سے گفتگو میں منظور وسان نے کہا کہ سندھ نے پہلے ہی بہت قربانیاں دی ہیں اور اسے مسائل کا سامنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ آنے والا وقت ملک کے لیے کچھ مشکل ہو گا، اچھی بات ہےکہ ٹرمپ ہماری حکومت کی تعریف کر رہے ہیں۔

منظور وسان نے مزید کہا کہ کبھی کبھی تعریف گلے پڑ جاتی ہے، مگر اب تک تو اچھا ہے۔

اُن کا یہ بھی کہنا ہے کہ پاکستان میں پہلے ہی مسائل ہیں، افغانستان اور بھارت کا مسئلہ ہے۔

متعلقہ مضامین

  • 2020ء سے 2024ء تک 1 لاکھ 46 ہزار اسرائیلی ملک چھوڑ چکے ہیں، رپورٹ
  • 2020 سے 2024ء تک 1 لاکھ 46 ہزار اسرائیلی ملک چھوڑ چکے ہیں، رپورٹ
  • عدنان کیسے ’کین ڈول‘ بنے؟، سوشل میڈیا اسٹار نے شہرت کی اصل وجہ بتادی
  • بھارت میں دیوالی کا جشن پاکستان کو کیسے آلودہ کر رہا ہے؟
  • پی ٹی آئی پاک افغان تعلقات کو صرف اپنے کاروبار کے تناظر میں نہ دیکھے، وزیر دفاع خواجہ آصف
  • اداکارہ فجر شیخ رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئیں
  • اداکارہ فجر شیخ رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئیں
  • انوپم کھیر کی بھائی راجو کھیر سے تعلقات اور خاندانی مسائل پر لب کشائی
  • حیرت ہے اچانک مریم نواز کو سندھ کیسے یاد آ گیا: منظور وسان
  • فیس بک اے آئی اب خود بنے گا آپ کا پرسنل فوٹو ایڈیٹر، جانیے کیسے؟