سعودی عرب نے پاکستان سمیت 14 ممالک پر عارضی ویزا پابندی لگا دی
اشاعت کی تاریخ: 6th, April 2025 GMT
ریاض (نیوز ڈیسک) سعودی عرب نے پاکستان سمیت 14 ممالک پر عارضی ویزا پابندی لگا دی۔
ذرائع کے مطابق سعودی عرب کی جانب سے پابندی حج سیزن کے دوران عمرہ، بزنس اور فیملی ویزوں پر لگائی گئی ہے، ویزہ پابندیاں جون کے وسط میں ختم ہونے کا امکان ہے۔
سفارتی ذرائع نے بتایا کہ عمرہ ویزہ ہولڈر 13 اپریل تک سعودی عرب میں داخل ہوسکتے ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ فہرست میں پاکستان، بھارت، بنگلادیش، مصر، انڈونیشیا، عراق، نائیجیریا، اردن، الجزائر، سوڈان، ایتھوپیا، تیونس اور یمن شامل ہیں۔
سفارتی ذرائع نے بتایا کہ سعودی حکومت نے پاکستان کو باضابطہ طور پر فیصلے سے آگاہ کر دیا اور پاکستانی عمرہ ویزا ہولڈرز کو 29 اپریل تک وطن واپسی کی ہدایت کر دی ہے، پابندی کے باوجود سعودی عرب میں قیام پر 5 سال کی پابندی کا سامنا ہوسکتا ہے۔
.ذریعہ: Daily Ausaf
پڑھیں:
پاکستان سمیت 8 ممالک کا حماس کے امریکی امن منصوبے پر ردعمل کا خیر مقدم
—تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیاپاکستان، یو اے ای، سعودی عرب، قطر، مصر، اردن، انڈونیشیا اور ترکیہ کے وزرائے خارجہ نے حماس کے امریکی امن منصوبے پر ردِعمل کا خیر مقدم کیا ہے۔
متحدہ عرب امارات سمیت 8 ممالک کے وزرائے خارجہ نے فلسطینیوں کی جبری بے دخلی نہ کرنے اور مکمل اسرائیلی انخلاء کا مطالبہ کر دیا۔
ابوظبی سے اماراتی وزارتِ خارجہ کی طرف سے جاری مشترکہ بیان میں غزہ کی تعمیرِ نو اور دو ریاستی حل کی بنیاد پر پائیدار امن کی اپیل کی گئی ہے۔
وزرائے خارجہ نے اسرائیل سے فوری بمباری روکنے کی اپیل کی ہے۔
وزرائے خارجہ نے حماس کے امریکی صدر ٹرمپ کے امن منصوبے پر ردِعمل کا خیر مقدم کیا اور کہا کہ صدر ٹرمپ کے جنگ بندی اور قیدیوں کے تبادلے کے مطالبے کی حمایت کرتے ہیں۔
مشترکہ بیان میں ٹرمپ کے خطے میں امن قائم کرنے کے عزم کو سراہا گیا۔
اماراتی وزارت خارجہ نے کہا کہ موجودہ پیشرفت جامع اور پائیدار جنگ بندی کا موقع ہے، حماس کے غزہ انتظامیہ ٹیکنوکریٹس کمیٹی کے حوالے کرنے کی پیشکش کا خیر مقدم کرتے ہیں۔
وزرائے خارجہ نے فوری مذاکرات شروع کرنے، انسانی امداد کی بلا روک ٹوک فراہمی اور شہریوں کی سلامتی پر زور دیا۔