مقبوضہ کشمیر کے ہنگاموں نے آمر مودی کی نام نہاد جمہوریت کا پردہ فاش کر دیا
اشاعت کی تاریخ: 1st, October 2025 GMT
مقبوضہ کشمیر کے ہنگاموں نے آمر مودی کی نام نہاد جمہوریت کا پردہ فاش کر دیا جب کہ نااہل اور فاشسٹ مودی کی انتہا پسندی نے بھارت کے زیر تسلط علاقوں کو انتشار کی طرف دھکیل دیا۔
ظالم اور مکار مودی نے فریب دے کرآرٹیکل 370 منسوخ کرکے کشمیر میں اپنی آمریت قائم کی، فاشسٹ مودی کے 5 اگست کے دھوکے نے کشمیری عوام کے حقوق سلب کیے۔
جموں و کشمیر نیشنل کانفرنس کے ایم پی آغا سید روح اللہ مہدی نے مودی کی آمریت اور مکاری کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔
لہہ میں ہونے والے پرتشدد احتجاج پر جے کے این سی کے ایم پی آغا سید روح اللہ مہدی نے کہا؛ "کچھ طبقوں کو یہ دھوکہ ہوا کہ 5 اگست 2019 کے فیصلے ان کے حق میں ہوں گے" آج انہیں پتا چلا ہے کہ 2019 کے فیصلے نہ صرف کشمیری بلکہ لداخ کے عوام کے بھی خلاف تھے۔
آغا سید روح اللہ مہدی نے کہا کہ 2019 کے فیصلے نے کشمیری عوام سے ان کے اختیارات اور فیصلہ کرنے کا حق چھین لیا، سب سے بڑے مجرم وہ لوگ ہیں جو دہلی میں اقتدار میں ہیں اور عوام کی آواز سنے بغیر فیصلے کرتے ہیں، اب ہمارے جائز مطالبات اور جدوجہد کو بدنام کیا جا رہا ہے۔
فاشسٹ مودی کا نام نہاد "فیصلہ" اب دھوکے اور فریب کے طور پر بے نقاب ہو چکا ہے، غاصب مودی کی جابرانہ پالیسیوں نے کشمیر کو کھلی جیل اور انسانی حقوق کے قبرستان میں بدل دیا ہے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: مودی کی
پڑھیں:
آزاد کشمیر میں احتجاج کرنے والے مقبوضہ کشمیرکی 3 نسلوں کی جدوجہد پر غورکریں: خواجہ آصف
وزیر دفاع خواجہ آصف نے آزاد کشمیر میں ہونے والے احتجاج پر بیان جاری کردیا۔سوشل میڈیا سائٹ ایکس پر جاری بیان میں خواجہ آصف نے کہا کہ آزاد کشمیر میں احتجاج کرنے والے مقبوضہ کشمیرکی 3 نسلوں کی جدوجہد پر غورکریں، جو آپ کو میسر ہے اس کا عشر عشیر کا بھی وہ تصور نہیں کرسکتے، اس جدوجہد میں ایک نسل جیلوں میں جوانی سے بڑھاپے میں پہنچ گئی۔وزیر دفاع نے مزید کہا کہ وہ کشمیر کی آزادی کی تاریخ اپنے خون سے لکھ رہے ہیں، پھانسی چڑھ گئے، سینے پر گولیاں کھائیں اور پاکستان سے محبت کی ہر روز قیمت ادا کرتے ہیں۔ان کاکہنا تھاکہ کشمیرکی جنگوں میں شہید فوجیوں میں پنجابی، پختون، بلوچ اور سندھی سمیت سب شامل ہیں، پاکستان نے اپنا وجود کشمیر کی آزادی کے لیے داؤ پر لگایاہےاور لگائیں گے۔خواجہ آصف نے کہا کہ اکتوبر 1947 میں سرحد پار کرتے وقت ایک لاکھ کشمیری مسلمان شہید ہوئے تھے۔