پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی ویب سائٹ کے مطابق بینچ مارک کے ایس ای 100 انڈیکس 3 ہزار 882 پوائنٹس یا 3.27 فیصد کی کمی سے ایک لاکھ 14 ہزار 909 پوائنٹس کی سطح پر آگیا، جو آخری کاروباری روز ایک لاکھ 18 ہزار 791 پر بند ہوا تھا۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ٹیرف کے نفاذ کے بعد چین کی جانب سے امریکا پر بھاری محصولات عائد کیے جانے کے بعد تجارتی جنگ بڑھنے سے پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کے ایس ایس 100 انڈیکس میں 3 ہزار 882 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی، شدید مندی کی وجہ سے کاروبار 45 منٹ کے لیے روک کر پھر بحال کیا گیا، جبکہ عالمی اسٹاک مارکیٹیں بھی کریش کر گئیں۔ پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی ویب سائٹ کے مطابق بینچ مارک کے ایس ای 100 انڈیکس 3 ہزار 882 پوائنٹس یا 3.

27 فیصد کی کمی سے ایک لاکھ 14 ہزار 909 پوائنٹس کی سطح پر آگیا، جو آخری کاروباری روز ایک لاکھ 18 ہزار 791 پر بند ہوا تھا۔

یاد رہے کہ ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں 8 ہزار 500 سے زائد پوائنٹس کی کمی بھی ریکارڈ کی گئی تھی۔ اے کے ڈی سیکیورٹیز کے ڈائریکٹر ریسرچ اویس اشرف نے اس کمی کی وجہ سرمایہ کاروں کے اس خدشے کو قرار دیا ہے کہ امریکی صدر کی جانب سے ٹیرف میں اضافے سے کمزور طلب کی وجہ سے عالمی کساد پیدا ہوسکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم یقین رکھتے ہیں کہ درآمدات پر مبنی معیشت ہونے کے ناطے امریکی محصولات کے نفاذ سے ہمیں عالمی اجناس کی قیمتوں میں ممکنہ کمی کی وجہ سے فائدہ ہوگا۔ چیز سیکیورٹیز کے ڈائریکٹر ریسرچ یوسف ایم فاروق نے کہا کہ عالمی کساد کے خدشے کی وجہ سے ایشیائی مارکیٹیں بڑے پیمانے پر نیچے آئی ہیں۔

تاہم کے ایس ای 100 انڈیکس میں صرف 2.5 فیصد کمی آئی ہے جو دیگر علاقائی مارکیٹوں کے مقابلے میں نسبتاً معمولی کمی ہے۔ انہوں نے نوٹ کیا کہ تیل اور بینکنگ اسٹاک میں فروخت کا قابل ذکر دباؤ تھا۔ انہوں نے کہا کہ تیل کی قیمتوں میں کمی سے تیل تلاش کرنے والی کمپنیوں کی آمدنی پر منفی اثر پڑنے کی توقع ہے، انہوں نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ اس کے ساتھ ہی، ٹیکسٹائل برآمد کنندگان کو نئے امریکی محصولات سے مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ یوسف ایم فاروق نے کہا کہ اگرچہ یہ محصولات خاص طور پر ٹیکسٹائل کے شعبے کے لیے قلیل مدتی خطرات پیدا کرتے ہیں، لیکن امریکی تجارتی پالیسی کے مجموعی اثرات پاکستان کے لیے مثبت ثابت ہوسکتے ہیں، خاص طور پر اگر اجناس کی قیمتیں کم رہتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ٹیکسٹائل سیکٹر کو براہ راست اور بالواسطہ (پہلے اور دوسرے مرحلے) کے اثرات کی وجہ سے منافع کے چیلنجز کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ تاہم، عالمی اجناس کی قیمتوں میں کمی سے مقامی سطح پر افراط زر کے دباؤ کو کم کرنے میں مدد مل سکتی ہے، جس سے ممکنہ طور پر شرح سود کم ہوسکتی ہے اس کے نتیجے میں ویلیو ایشن میں بتدریج بحالی میں مدد مل سکتی ہے۔ حکومت کے کردار کے بارے میں انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ وفاقی حکومت کو پاکستانی مصنوعات سے محصولات کے خاتمے کے لیے تیزی سے آگے بڑھنا ہوگا اور مذاکرات شروع کرنا ہوں گے۔ ٹاپ لائن سیکیورٹیز کے چیف ایگزیکٹیو محمد سہیل نے بھی اس کمی کی وجہ عالمی مارکیٹ میں گراوٹ کو قرار دیا۔

وبائی امراض کے بعد سے اب تک کے بدترین دن سرمایہ کاروں کی جانب سے حصص کی قیمتوں میں اضافے کے باعث فروخت کی لہر پر قابو پا لیا گیا۔ ہانگ کانگ میں 10 فیصد، ٹوکیو میں 8 فیصد اور تائی پے میں 9 فیصد سے زائد کی کمی ریکارڈ کی گئی۔ وال اسٹریٹ کی مارکیٹوں کے فیوچرز میں بھی ایک بار پھر مندی دیکھی گئی جب کہ طلب پر پڑنے والے اثرات کے بارے میں خدشات میں بھی اجناس میں کمی دیکھی گئی۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے گزشتہ ہفتے اس وقت مارکیٹ میں مندی پیدا کردی تھی جب انہوں نے امریکی تجارتی شراکت داروں کے خلاف بھاری محصولات کا اعلان کیا تھا، اور دعویٰ کیا تھا کہ حکومتیں واشنگٹن کے ساتھ معاہدوں میں کٹوتی کے لیے قطار میں کھڑی ہیں۔

لیکن جمعہ کو ایشیائی مارکیٹوں کی بندش کے بعد چین نے کہا کہ وہ 10 اپریل سے تمام امریکی مصنوعات پر 34 فیصد جوابی ٹیکس عائد کرے گا۔ اس نے زمین کے 7 نایاب عناصر پر برآمدی کنٹرول بھی عائد کیا جن میں گیڈولینیم، جو عام طور پر ایم آر آئی میں استعمال ہوتا ہے، اور یٹریم، جو صارفین کے الیکٹرانکس میں استعمال ہوتا ہے۔ امریکی صدر کی جانب سے اس بحران کے تناظر میں اپنی پالیسی پر نظر ثانی کرنے کی امیدیں اتوار کے روز اس وقت دم توڑ گئیں جب انہوں نے کہا کہ وہ تجارتی خسارے کے حل تک دوسرے ممالک کے ساتھ کوئی معاہدہ نہیں کریں گے۔ انہوں نے اس بات سے انکار کیا کہ وہ جان بوجھ کر فروخت کی منصوبہ بندی کر رہے تھے، اور اصرار کیا کہ وہ مارکیٹ کے ردعمل کی پیش گوئی نہیں کرسکتے ہیں۔ 

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: انہوں نے کہا کہ ہزار 882 پوائنٹس پاکستان اسٹاک کی قیمتوں میں پوائنٹس کی کی جانب سے کی وجہ سے ایک لاکھ کے ایس کی کمی کے لیے کے بعد

پڑھیں:

سونے کی قیمت میں بڑی کمی، تاریخی اضافہ برقرار نہ رہ سکا

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی: گزشتہ روز سونے کی قیمت ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی تھی تاہم آج اس میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت 2400 روپے گر گئی جس کے بعد یہ 3 لاکھ 88 ہزار 600 روپے پر آ گئی ہے۔

ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق 10 گرام سونے کا بھاؤ بھی 2058 روپے کم ہوا جس کے بعد نئی قیمت 3 لاکھ 33 ہزار 161 روپے مقرر کی گئی ہے۔ مقامی مارکیٹ میں قیمتوں میں یہ کمی عالمی سطح پر ہونے والی تبدیلیوں کے اثرات کے طور پر سامنے آئی ہے۔

عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں کمی دیکھنے میں آئی جہاں سونا 24 ڈالر سستا ہو کر 3668 ڈالر فی اونس پر ٹریڈ ہوا۔ ماہرین کے مطابق گزشتہ روز کے بڑے اضافے کے بعد مارکیٹ میں دباؤ کم ہوا ہے اور آج طلب و رسد کے فرق کے باعث قیمتیں نیچے آئی ہیں۔

واضح رہے کہ صرف ایک روز قبل سونے کی فی تولہ قیمت میں 4700 روپے کا اضافہ ہوا تھا جس کے بعد یہ 3 لاکھ 91 ہزار روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی تھی۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ عالمی معیشت میں غیر یقینی صورت حال اور کرنسی مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کے سبب آنے والے دنوں میں سونے کی قیمتوں میں مزید ردوبدل ممکن ہے۔

متعلقہ مضامین

  • پاکستانی کمپنی کو عالمی مارکیٹ سے بیف کے کروڑوں روپے کے آرڈرز مل گئے
  • سونے کی قیمت میں بڑی کمی، تاریخی اضافہ برقرار نہ رہ سکا
  • اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان برقرار، انڈیکس میں 200 پوائنٹس سے زائد اضافہ
  • پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان
  • سونے کی قیمت 3 لاکھ 90 ہزار روپے کی سطح سے بھی اوپر چلی گئی
  • پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 950 پوائنٹس کا اضافہ، سرمایہ کار پرامید
  • ڈالر کی قیمت میں کمی، اسٹاک مارکیٹ 1,56,000 پوائنٹس کی حد پر بحال
  • ڈالر کی قدر میں معمولی کمی، شرح سود برقرار رہنے پر اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی
  • سونے کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے مستحکم
  • منافع سمیٹنے کے بعد اسٹاک مارکیٹ میں بہتری، انڈیکس میں 950 پوائنٹس اضافہ