پی ٹی ایف میں کرپشن کی تحقیقات کی جائے، نصیرحسین شاہ
اشاعت کی تاریخ: 7th, April 2025 GMT
اسلام آباد: پاکستان ٹینس فیڈریشن کے ممبر سید نصیرحسین شاہ نے کہا ہے کہ پاکستان ٹینس فیڈریشن میںگذشتہ دس سالوں میں کی جانے والی کرپشن کی تحقیقات کی جائے ،پی ٹی ایف کے ملازمین کو اعلیٰ حکام نے گھروں میں ملازم بنا کر رکھا ہوا ہے اور گھر کے ملازمین کو پی ٹی ایف میں لا کر ایڈجسٹ کیا ہوا ہے ، پی ٹی ایف میں عدم دلچسپی کے باعث وہ نتائج حاصل نہیں ہو رہے جو ہونے چاہیے تھے – ان خیالات کا اظہار انہوں نے سابق وفاقی وزیر و چیئرمین نصرت اسلام پیپلزنیٹ ورک کے چیئرمین شہزاد جمال نظیر کے صاحبزادے احمد جمال کی سالگرہ کے موقع پر کیا انہوں نے کہا کہ گذشتہ دس سال سے پاکستان ٹینس فیڈریشن میں ہونے والی کرپشن کے بارے میں تحقیقات کی جانی چاہیے پی ٹی ایف کو جو فنڈز جاری کئے گئے وہ کہاں پر خرچ ہوئے اگر خرچ ہوئے ہیں توان کا ریکارڈ کہاں ہے انہوں نے کہا کہ جو فنڈز پی ٹی ایف کیلئے جاری کئے گئے ہیں وہ بجائے پی ٹی ایف پر لگنے کے حکام نے اپنی جیبوں میں ڈالے ہونا تو یہ چاہیے تھا کہ ملنے والے فنڈ پی ٹی ایف کی بہتری کیلئے خرچ کئے جاتے انہوں نے کہا کہ پی ٹی ایف کے اکثر ملازمین اعلیٰ حکام کے گھر وں پر تعینات ہیں جو کہ سراسر زیادتی ہے انہوں نے کہا کہ اس وقت فیڈریشن اور کھلاڑی پرخصوصی توجہ دینے کی ضرورت ہے اور مالی بے ضابطگیوں کے بارے میں تحقیقات کرکے ملوث افراد کیخلاف کارروائی عمل میں لائی جائےاس موقع پر متفقہ طور پر ایک قرارداد منظور کی گئی اور مطالبہ کیا گیا کہ پی ٹی ایف میں ہونیوالی بے ضابطگیوں اور اختیارات کے ناجائز استعمال کیخلاف تحقیقات کی جائیں اور ملوث افراد کیخلاف کارروائی عمل میں لائی جائے –
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
برطانیہ : خاتون اہلکار سے زیادتی پر فوجی افسر کو سزا
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
لندن(انٹرنیشنل ڈیسک) برطانوی فوج کے سابق سینئر افسر کو خاتون فوجی اہلکار سے زیادتی کا الزام ثابت ہونے پر 6ماہ قید کی سزا سنادی گئی۔ واقعے کے بعد 19 سالہ خاتون فوجی افسر جیسلی بیک نے خودکشی کرلی تھی۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق خاتون اہلکار نے جولائی 2021 ء میں اعلیٰ افسران کو شکایت کی تھی کہ اْس وقت کے بیٹری سارجنٹ میجر مائیکل ویبر نے اس پر حملہ کیا۔ شکایت کے باوجود نہ تو واقعہ کی تحقیقات کی گئی اور نہ ہی پولیس کارروائی عمل میں لائی گئی۔ تحقیقات سے پتا چلتا ہے کہ خاطر خواہ کارروائی نہ ہونے نے جیسلی بیک کی موت میں بنیادی کردار ادا کیا۔