ارمغان منی لانڈرنگ کیس، ایف آئی اے کا انٹرپول سے سلور نوٹس کے لیے رابطہ
اشاعت کی تاریخ: 8th, April 2025 GMT
سلور نوٹس سے ارمغان کے بیرونِ ملک اثاثہ جات کی تفصیلات حاصل کی جائیں گی
اقدام کا مقصد ارمغان کے مبینہ منی لانڈرنگ کے پیسے کو پاکستان واپس لانا ہے، ذرائع
ارمغان منی لانڈرنگ کیس میں ایف آئی اے نے انٹرپول سے سلور نوٹس کے اجرا کا فیصلہ کرلیا۔ارمغان منی لانڈرنگ کیس میں بڑی پیش رفت سامنے آئی ہے۔ وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے)نے انٹرپول سے ارمغان کے خلاف سلور نوٹس کے اجرا کے لیے باضابطہ رابطہ کرلیا ہے۔ایف آئی اے ذرائع کے مطابق سلور نوٹس کے ذریعے ارمغان کے بیرونِ ملک موجود اثاثہ جات کی تفصیلات حاصل کی جائیں گی جن میں بینک اکانٹس، جائیدادیں اور سرمایہ کاری شامل ہوسکتی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اس اقدام کا مقصد ارمغان کے مبینہ منی لانڈرنگ کے پیسے کو پاکستان واپس لانا ہے۔ سلور نوٹس جاری ہونے کی صورت میں انٹرپول کے 193 رکن ممالک میں ارمغان کی مالی سرگرمیوں اور اثاثوں کا سراغ لگایا جاسکے گا۔ایف آئی اے کے مطابق اس نوٹس کے بعد بیرون ملک موجود اکاونٹس سیز کرانے اور قانونی کارروائی کی راہ ہموار ہوگی۔حکام کا کہنا ہے کہ کیس کی حساس نوعیت کے پیش نظر بین الاقوامی سطح پر بھی رابطے کیے جارہے ہیں تاکہ ملزم کے مالی نیٹ ورک کو بے نقاب کیا جاسکے۔
.ذریعہ: Juraat
پڑھیں:
پیکا ایکٹ میں ترمیم کیخلاف درخواست: حکومت، پی ٹی اے اور پیمرا کو نوٹس جاری
—فائل فوٹوپشاور ہائی کورٹ نے پیکا ایکٹ میں ترمیم کے خلاف درخواست پر وفاقی حکومت، پی ٹی اے اور پیمرا کو نوٹس جاری کر دیے۔
عدالت نے فریقین سے ایک ماہ میں جواب طلب کر لیا۔
درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ پیکا ایکٹ میں جھوٹی خبروں پر سزائیں متعارف کرائی گئی ہیں، سیکشن 26 اے سمیت متعدد شقوں میں ترمیم کی گئی ہے۔
صدر مملکت آصف علی زرداری نے الیکٹرانک کرائمز کی روک تھام (ترمیمی) بل 2025 (پیکا) کی توثیق کردی۔
وکیل نے کہا کہ ترمیم مبہم ہے، فیک نیوز کی تشریح شامل نہیں، ترمیم میں خلاف ورزی پر سنگین سزائیں مقرر کی گئیں، ارکان اسمبلی اور اداروں کے خلاف بات کرنے پر سزا رکھی گئی ہے۔
درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ ترمیم انسانی حقوق، جمہوریت اور احتساب پر حملہ ہے، ترمیم اپوزیشن کی آواز دبانے کی کوشش ہے۔