گرمیوں میں سکول یونیفارم میں نرمی، طالبات کے میک اپ پر پابندی عائد
اشاعت کی تاریخ: 8th, April 2025 GMT
محکمہ سکولز ایجوکیشن پنجاب نے سرکاری سکولوں کیلئے سٹوڈنٹ ڈریس کوڈ کے متعلق ہدایات جاری کر دیں۔ طالبات کے میک اپ، جیولری، چمک دار اور ریشمی کپڑوں کے استعمال پر بھی پابندی ہوگی۔ اسلام ٹائمز۔ پنجاب کے تمام سرکاری و پرائیویٹ سکولز میں شدید گرمیوں میں طلباء کیلئے سکول یونیفارم میں نرمی کر دی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب کے تمام سرکاری و پرائیویٹ سکولز میں شدید گرمیوں کے موسم میں طلباء کیلئے سکول یونیفارم میں نرمی کر دی گئی ہے۔ یکم مئی سے 15 ستمبر تک طالبعلم کو شدید گرمی کے دنوں میں یونیفارم کے علاؤہ ہلکے گھر کے کپڑے بھی پہننے کی اجازت ہوگی۔ محکمہ سکولز ایجوکیشن پنجاب نے سرکاری سکولوں کیلئے سٹوڈنٹ ڈریس کوڈ کے متعلق ہدایات جاری کر دیں۔ طالبات کے میک اپ، جیولری، چمک دار اور ریشمی کپڑوں کے استعمال پر بھی پابندی ہوگی۔
.ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
اسکولوں میں طلبا کے موبائل فون استعمال کرنے پر پابندی کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع
پنجاب کے اسکولوں میں طلبا کے موبائل فون استعمال کرنے پر پابندی کی قرارداد اسمبلی میں جمع کرادی گئی ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق مسلم لیگ (ن) کی رکن اسمبلی راحیلہ خادم حسین نے پنجاب اسمبلی کے سرکاری اسکولوں میں طلبہ کے موبائل فون کے استعمال پر پابندی کی قرارداد جمع کرائی۔
قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ بچے کسی بھی قوم کا مستقبل ہوتے ہیں اور ان کی ذہنی و سماجی تربیت کی اولین ذمہ داری حکومت کی ہوتی ہے، موجودہ دور میں موبائل اور سوشل میڈیا کی بدولت بچوں کے ذہن اور اخلاقی اقدار بری طرح متاثر ہورہے ہیں۔
قرارداد میں کہا گیا ہے کہ حکومت کو اس سماجی مسئلہ کو سنجیدگی کے ساتھ حل کرنےکا لائحہ عمل تیار کرنا چاہیے۔
متن میں لکھا گیا ہے کہ پہلے قدم کے طورپر یہ ایوان تجویز کرتا ہے کہ تمام اسکولز میں طلبا کے موبائل فون کے استعمال پر مکمل پابندی لگائی جائے اور بچوں کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کے بارے میں قانون سازی کی جائے۔