راولپنڈی: کام کے بہانے 3 لڑکیوں کو لا کر زیادتی کا نشانہ بنانیوالے 3 ملزمان گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 8th, April 2025 GMT
---فائل فوٹو
راولپنڈی پولیس نے دھمیال کے علاقے میں کارروائی کرتے ہوئے 3 ملزمان کو گرفتار کر کے 3 لڑکیوں کو بازیاب کروا لیا۔
گرفتار ملزمان میں میاں بیوی اور بیٹا شامل ہیں، ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
متاثرہ لڑکی نے بتایا ہے کہ ملزم مجھے اور میری کزن کو کوٹ ادو سے گھروں میں کام کی غرض سے راولپنڈی لایا، ملزمان نے ہمارے والدین کو قائل کر کے کام کے بدلے اچھی تنخواہ دینے کا جھانسہ دیا۔
پنجاب پولیس نے لاہور سمیت مختلف شہروں سے اغوا کیے گئے 29 بچے بازیاب کرالیے ہیں۔
متاثرہ لڑکی نے بتایا کہ ملزمان نے راولپنڈی پہنچا کر انجان لوگوں کے حوالے کر دیا، ملزمان ہمارے ساتھ زیادتی کرتے رہے اور نازیبا ویڈیوز بناتے رہے۔
متاثرہ لڑکی نے بتایا ہے کہ ملزمان نازیبا وڈیوز کے بدلے بلیک میل کرتے رہے، عید پر گھر جانے کے بعد ہم نے پولیس سے رابطہ کرنے کا فیصلہ کیا۔
پولیس کے مطابق متاثرہ لڑکی کی درخواست پر کارروائی کی گئی ہے۔
متاثرہ لڑکیوں نے تھانہ دھمیال پولیس کو تحریری درخواست دی تھی۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: متاثرہ لڑکی
پڑھیں:
چلتی ایمبولینس میں بیہوش لڑکی کی عصمت دری
بھارت میں چلتی ایمبولینس میں بیہوش لڑکی کو مبینہ طور پر ڈرائیور اور ٹیکنیشن نے زیادتی کا نشانہ بنا دیا۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ریاست بہار کے شہر بودھگیا میں پریڈ گراؤنڈ میں ہوم گارڈ کی بھرتی کیلئے فٹنس ٹیسٹ ہورہے تھے، دوڑ کے دوران نوجوان لڑکی اچانک بیہوش ہوگئی۔
موقع پر موجود عملے نے ایمبولینس کو فوری طور پر بلایا تاکہ اسے ہسپتال پہنچایا جاسکے۔
متاثرہ لڑکی کو ہسپتال لے جاتے ہوئے ایمبولینس کے ڈرائیور ونے کمار اور ٹیکینیشن اجیت کمار نے زیادتی کا نشانہ بنایا۔
ہسپتال پہنچنے کے بعد جب لڑکی کو ہوش آیا تو اس نے ڈاکٹروں کو بتایا کہ ہسپتال لے جاتے وقت چلتی ایمبولینس میں اس کے ساتھ زیادتی کی گئی ۔
ڈاکٹر نے فوری طور پر پولیس کو مطلع کیا جس کے بعد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے دونوں ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس آنند کمار نے بتایا کہ متاثرہ لڑکی کی شکایت کے بعد ٹیم تشکیل دی گئی جسکی قیادت ایس ڈی پی او سوربھ جیسوال نے کی اور ٹیم نے فوری چھاپہ مار کارروائی کے دوران دونوں ملزمان کو گرفتار کیا۔
پولیس کے مطابق پریڈ گراؤنڈ اور ایمبولینس کے راستے میں لگے سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے ملزمان کی گرفتاری عمل میں آئی، دونوں ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ۔