سندھ میں موٹر ویز کی عدم تعمیر، پیپلز پارٹی سینیٹرز کو تحفظات
اشاعت کی تاریخ: 9th, April 2025 GMT
اسلام آباد:
سینیٹ کی منصوبہ بندی کمیٹی کے اجلاس میں سندھ میں موٹرویز کی عدم تعمیر پر پیپلز پارٹی کے سینیٹرز نے شدید تحفظات کا اظہار کیا۔
قومی شاہراہوں میں امتیازی سلوک پر نیشنل ہائی وے اتھارٹی کو بند کرنے اور اختیارات صوبوں کو دینے کی تجویز بھی پیش کی گئی ۔سینیٹ کی منصوبہ بندی کمیٹی کا اجلاس چیئرپرسن سینیٹر قراۃالعین مری کی زیر صدارت ہوا۔
مزید پڑھیں: عید کے اختتام پر موٹر ویز اور قومی شاہراہوں پر ٹریفک کا بہاؤ، ٹریول ایڈوائزری جاری
اجلاس میں سندھ کے ساتھ ترقیاتی منصوبوں میں امتیازی سلوک کا معاملہ چھایا رہا۔ سینیٹر قراۃالعین مری نے این ایچ اے کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ادارے کو بند کر کے موٹروے اور ہائی وے منصوبے صوبوں کو منتقل کر دینے چاہئیں تاکہ ہر صوبہ اپنی ضروریات کے مطابق فیصلے کر سکے۔
سینیٹر شہادت اعوان کا کہنا تھا کہ چیچو کی ملیاں تک موٹروے بن چکی ہے لیکن سندھ کو مسلسل نظر انداز کیا جا رہا ہے۔ سینیٹر جام سیف اللّٰہ نے کہا کہ ایلیٹ کلاس کو فائدہ دینے کے لیے بہاولنگر تک موٹروے بنائی جا رہی ہے جبکہ سکھر کراچی جیسے قومی اہمیت کے منصوبے نظر انداز ہیں۔
مزید پڑھیں: قومی شاہراہوں اور موٹر ویز پر عائد ٹول ٹیکس میں رواں برس دوسری بار اضافہ
چیئرپرسن کمیٹی کا کہنا تھا کہ ایکنک کے فیصلے یکطرفہ ہیں، اور پنجاب کے منصوبوں کو غیر معمولی ترجیح دی جا رہی ہے۔این ایچ اے حکام نے بتایا کہ ایم نائن موٹروے کی نئی فزیبلٹی تیار کی جا رہی ہے،جبکہ سکھر کراچی موٹروے کو بھی ترجیحی بنیادوں پر مکمل کرنے کی یقین دہانی کرائی گئی ہے ۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
بیرسٹر علی ظفر نے 17 سینیٹرز کے استعفے جمع کرادیے
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے پارلیمان کے ایوان بالا (سینیٹ) میں پارلیمانی لیڈر بیرسٹر علی ظفر نے اپنے 17 سینیٹرز کے استعفے جمع کروا دیے ہیں۔
میڈیا سے گفتگو میں بیرسٹر علی ظفر نے کہا کہ مجموعی طور پر 17 سینیٹر کے استعفے جمع کرا رہے ہیں، باقی بعد میں آجائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ سینیٹ کمیٹیوں کے اجلاس ہمارے بغیر بھی چل سکتے ہیں اور چلیں گے، استعفیٰ بطور احتجاج دے رہے ہیں۔
پی ٹی آئی کے پارلیمانی لیڈر نے مزید کہاکہ ان استعفوں کے بعد ہمارے سینیٹرز کمیٹی اجلاسوں کا حصہ نہیں ہوں گے۔
بیرسٹر علی ظفر نے خود سمیت سینیٹر اعظم سواتی، سینیٹر فیصل جاوید، نور الحق قادری، مرزا محمد آفریدی، مشعال یوسفزئی، راجا ناصر عباس، عون عباس، فوزیہ ارشد، محسن عزیز کے استعفے جمع کرائے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ سینیٹر ذیشان خانزادہ، دوست محمد، محمد ہمایوں مہمند، زرقہ سہروردی، سیف اللّٰہ خان نیازی، فلک ناز اور روبیا ناز کے استعفے شامل ہیں۔